جاگ پاکستانی کہ روشن صبح لانی ہے


بچوں کے باجا بجانے کے شور سے میری آنکھ کھل گئی میں کمرے سے باہر آئی تو سامنے دیوار پر لگے کیلنڈر سے معلوم ہوا کہ آج تو 14 اگست ہے پاکستان کو آزادی حاصل کیے ہوئے 76 سال ہو گئے ہیں یوں کہہ لیجیئے کہ پاکستان 76 سال کا ہو گیا ہے بابا نے اخبار پکڑاتے ہوئے کہا کہ آزادی مبارک میں نے کہا بابا آزادی کو 76 برس بیت چکے ہیں مگر آج بھی ہم ترقی کی دوڑ میں باقی دنیا سے پیچھے ہیں کہنے لگے بیٹا ہم پیچھے رہ رہے ہیں اپنے اعمال سے ہمارے اعمال اتنے اچھے تو نہ تھے مگر خوشی ہے مجھے کہ ہم آزاد ہیں قائد اعظم نے پاکستان اس لیے نہیں بنایا تھا اس لیے نہیں جدوجہد کی تھی کہ ہم لڑیں ایک دوسرے سے ہم اس بنیاد پر لڑ رہے ہیں کہ میں پنجابی تم سندھی تم پشتون ہم صرف ثانوی پہچان کی بنیاد پر لڑ رہے ہیں جو ہماری اصل پہچان ہے پاکستان اس کو ہم نے پس پشت ڈال دیا ہے پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جسے ہم نے اسلام کے نام پر بنایا جہاں ہم نے اسلامی احکامات کو قرآن وسنت کی روشنی میں عمل میں لانا تھا ہم نے احکامات کو نہیں بلکہ قرآن کو ہی پس پشت ڈال دیا اقبال نے کیا کہا تھا
وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر
اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر
ہم نے قرآن کے احکامات پر عمل کرنا چھوڑ دیا اور تم کہہ رہی ہو کہ ہم کامیاب کیوں نہیں ہورہے گورا جوکہ مسلمان بھی نہیں وہ قرآن پر عمل کرکے کامیاب ہورہا ہے اور تم گوروں کی غلط حرکتوں پر عمل کرکے ناکام ہورہے ہو۔ ہمارے لیے تو یہ کافی ہی نہیں کہ ہم مسلمان ہیں ہم فرقوں کی بنیاد پر لڑتے ہیں سنی شیعہ کو نہیں مانتے شعیہ دیوبند کو دیوبند بریلوی کو نہیں مانتے ہر کوئی اپنا الو سیدھا کر رہا تم لوگ تفرقوں میں پڑے ہو مذہب کے نام پر قتل کر رہے ہو اور کہہ رہے ہو دنیا آگے نکل گئی اور ہم پیچھے رہ گئے مذہبی بنیادوں پر سیاسی بنیادوں پر لسانی بنیادوں پر تم لڑتے ہو اور کہتے ہو کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں کیسے بیٹا؟ کیسے ایک ہو میں نے کہا بابا آپ سچ کہتے ہیں ہم گرہوں میں بٹ چکے ہیں کہنے لگے تحریک پاکستان کو چلانے والے سب قلم چلاتے تھے اور تم سب زبان چلاتے ہو وہ قلم کے ذریعے دفاع کرتے تھے سر سید احمد خان نے انگریز گستاخ رسول کو قلم کے ذریعے جواب دیا دلیل سے اپنی بات ثابت کی نہ کہ زبان سے اسکو جواب دیا۔
تم لوگ سوشل میڈیا کا درست استعمال کرنے کی بجائے اس پر میمز دیکھتے ہو اور تم کہتی ہو کہ ہم پیچھے کیوں ہیں؟ میں نے کہا بابا آپ بجا فرما رہے ہیں کہنے لگے سیاسی بنیادوں پر لڑنے کی بجائے ایک ہو جاؤ ہمارے ہاں لوگ سیاسی بنیادوں پر اس طرح لڑ رہے ہیں کہ جیسے غزوۂ ہند یہی ہے جبکہ اصلی عزوہ ہند تو ابھی باقی ہے ہندوستان ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا فتح کر رہا ہے اور ہم۔کہہ رہے ہیں آج لڑائی کس مرغے کی کس سے کروانی ہے انڈیا چاند تک پہنچ چکا ہے اور تم کہہ رہے ہو کہ آج فارغ ہیں تو موبائل زیادہ استعمال کر لیں میں نے شرمندگی سے سر جھکا لیا بابا کہنے لگے خود کو بہتر بناؤ تمہیں دیکھتے دیکھتے سب بہتر ہو جائیں گے تم کسی سے کمتر نہیں مت بھولو حکیم سعید تم میں سے ہے عبدالستار ایدھی, ارفع کریم, مریم مختار, عافیہ صدیقی, کیپٹن کرنل شیر خان تم میں سے ہے تم شاعری میں شیرازی ہو تم نغمہ گیری میں فردوسی ہو تم سوز بنو تو بلھے شاہ تم ساز بنو تو وارث شاہ تم عقل بنو تو شاہ لطیف تم پڑھنے والے لکھنے والے جالندھر کے تم آواز سے بھی للکار سے بھی بےخوف ہو بےباک ہو توڑی ہیں غلامی کی زنجیریں تم عبدالکلام آزاد ہو تم اس سرزمین کے رہنے والے ہو تم اس کے مالک ہو تم اس کے وارث ہو۔

Facebook Comments HS