اونٹی کا دودھ بیش بہا فوائد کا خزینہ
اونٹ ایک ایسا بے مثال صحرائی جانور ہے جو کہ صحرا کے سخت ترین موسم میں کھائے پیے بغیر بھی گزارا کر سکتا ہے۔ خشک سالی کے دوران اس کے دودھ میں حیرت انگیز طور پر ایسی کیمیائی تبدیلی رونما ہوتی ہیں جس سے اس کے غذائی فوائد میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔
قرآن مجید میں بھی کئی مقامات پر اونٹ کی اہمیت کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ حضور نبی کریم ﷺ بھی اونٹ کا دودھ نہایت شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ افراد جو کہ صحرا میں مقیم ہیں یا پھر صحرا میں رہائش رکھتے ہیں ان کے لئے اونٹ کا دودھ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
ذیل میں اس کے چند فوائد پیش خدمت ہیں۔
( 1 ) ذیابیطس کے مریضوں اور اونٹنی کا دودھ:
ذیابیطس کے مریضوں میں انسولین کم مقدار میں تشکیل پاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان مریضوں کو عام طور پر ادویات کی لینا پڑتی ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے اونٹنی کا دودھ کسی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ اس میں یہ قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے اگر ذیابیطس کے مریضوں کو یہ پلایا جائے تو اس سے ان کے مرض میں کافی افاقہ ہوتا ہے۔
( 2 ) یرقان اور جگر کے لئے فائدے مند:
اونٹنی کا دودھ یرقان اور جگر کے کینسر میں بھی کافی مفید ہے۔ اونٹنی کے دودھ میں نیوٹرسیوٹیکل اجزاء میں لیکٹوفران ہیں اور یہ یرقان کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید قرار دیے جاتے ہیں۔ یرقان اور جگر کے کینسر کی صورت میں بھی جگر سست روی کا شکار ہو جاتا ہے ایسے میں اونٹنی کا دودھ اسے فعال کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
( 3 ) دل کے امراض میں معاون:
اونٹنی کا دودھ دل کے مریضوں کے لئے بھی انتہائی معاون شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں کولیسٹرول کی ایک مخصوص مقدار پائی جاتی ہے جو کہ دل کے مرض کا شکار افراد کے لئے انتہائی مفید ہے۔
( 4 ) قبض کشا:
اونٹنی کا دودھ قبض کشا بھی ہے اور اس کے استعمال سے قبض کا شکار افراد کو کافی فائدہ پہنچتا ہے۔ پرانے اور دائمی قبض کے شکار مریض اس سے شفایاب ہو جاتے ہیں۔
( 5 ) مردوں کے لیے اونٹنی کے دودھ کے فوائد:
یہ چھوٹے قد والے خواتین و حضرات کو قد بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ اور مردوں کے قوت باہ میں اضافہ کے لئے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عربوں میں اونٹنی کا دودھ آج بھی بے حد مقبول اور رغبت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
( 6 ) گائے کے دودھ کے مقابلے میں اونٹنی کے دودھ میں کون سے وٹامنز زیادہ ہیں؟
گائے کے دودھ کے مقابلے میں اونٹنی کے دودھ میں وٹامن سی تین گنا اور آئرن دس گناہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہی نہیں اس میں میگنیشئم، میگنیز، زنک، پوٹاشیم، کاپر، سوڈیم، وٹامن بی اور Unsaturated فیٹی ایسڈز بھی گائے کے دودھ کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں۔
( 7 ) خواتین کے لیے اُونٹنی کے دودھ کے فوائد:
میڈیکل ریسرچ کے مطابق اونٹنی کا دودھ حاملہ خواتین کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے بلڈ پریشر کنٹرول، خون کا گردشی نظام درست اور چکر وغیرہ آنے سے نجات رہتی ہے اس کے لیے اس میں متعدد کھانوں کے اجزا جیسے آئرن، وٹامن ہوتے ہیں، جو خواتین کے حمل کے دوران فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ حمل کے دوران خواتین کو خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے اسی طرح جسم سے آئرن کی مقدار کم ہوجاتی ہے یہ دودھ اس کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ حاملہ خواتین اگر ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں تو زیادہ بہتر فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔


