سپریم کورٹ کے سینئیر پیونی جج اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا


Loading

پاکستانی سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئیر پیونی جج اعجاز الاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔ ابھی استعفے کے مندرجات سامنے نہیں آئے ہیں۔

انہوں نے آج سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کے لیے ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنا تھا۔

اب سینیارٹی کے اصول کے مطابق ان کی جگہ جسٹس منصور علی شاہ 26 اکتوبر 2024 کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے اور اس عہدے پر 27 نومبر 2027 تک فائز رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments