کیا چیٹ جی پی ٹی فائیو گوگل کا خاتمہ کرنے آ رہی ہے؟


ناشتہ کے بعد آج چھ جون 2024 کو خبریں دیکھنے کے لیے ایک ویب اخبار کھولا تو وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے ایک خبر پڑھ کر دل کو کمینی سی خوشی ہوئی۔ لکھا تھا پاکستان نے چین کے ساتھ 32 ایم او یوز پر دستخط کیے۔ ایک ایم او یو کے تحت چین پاکستان کے دو لاکھ نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی تربیت دے گا۔ خیر۔

کوئی مانے یا نہ مانے پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی کمانڈ اس وقت بہاول پور کے پاس ہی ہے۔ بہاول پور کے ایک نوجوان عرفان ملک کو پاکستانی سائبر ورلڈ میں نہ صرف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم و تربیت کا سب سے بڑا گرو اور ماسٹر ٹرینر سمجھا جا رہا ہے بلکہ انٹرنیٹ پہ انڈیا کے نوجوان بھی ان کے شاگرد یا فالوورز ہیں۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس بھی ایک بڑی بلا کا نام ہے اس حوالے سے راقم کو علم لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کو اپنی ویڈیوز اور بلاگز کے ذریعے فری لانسنگ اور آن لائن ورک کی تربیت فراہم کرنے کے لیے درد ِ دل رکھنے والے نوجوان ماسٹر ٹرینرز ہشام سرور، ایم تنویر نانڈلہ، عرفان ملک اور دیگر پاکستانی و انڈین آئی ٹی ماسٹر ٹرینرز کی آن لائن ویڈیوز دیکھ کر ہوا۔

اب سائبر ورلڈ سے آنے والی خبروں میں دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ پندرہ جون 2024 کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا متوقع طور پہ لانچ ہونے والا نیا ورژن ”ChatGPT 5“ انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا چراغ گُل کرنے آ رہا ہے۔

احباب! اس وقت یورپ اور امریکہ میں عالمی معاشی بحران کا آغاز ہو چکا ہے اور ماہرین کہہ رہے ہیں کہ نیا معاشی بحران وہاں کے کاروبار کو تیس فیصد تک ڈاؤن کر چکا ہے اور مزید بڑھ رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ مغرب سے آنے والا معاشی بحران پاکستان، انڈیا، لاطینی امریکہ، افریقہ اور جاپان وغیرہ کو بھی متاثر کرے گا۔ چین بھی اس سے محفوظ نہیں رہے گا۔ اکبر شیخ اکبر کا نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ اگر آپ مستقبل کی غربت اور بے روزگاری سے بچنا چاہتے ہیں تو ابھی سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے علم کو سیکھ لیں۔

محبت کائنات کی سب سے بڑی سچائی ہے۔ یہ عظیم جذبہ معاشرے میں پائی جانے والی نا انصافیوں، ظلم و زیادتی، لالچ، حسد اور مذہب، زبان اور قومیت کے نام پہ پائے جانے والے تعصّب اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بند باندھ سکتا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا علم سیکھنے والے نوجوانوں سے گزارش ہے کہ جب وہ یہ علم سیکھ لیں تو آفاقی محبت کے اصول کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے اردگرد کے نوجوانوں خصوصاً غریب نوجوانوں کو یہ علم مفت سکھائیں تاکہ ان کو بھی غربت اور بے روزگاری سے نجات مل سکے۔

کائنات ہے اِک محبت یہ راز میں نے جانا
مجھے گر محبت ہے مجھے محبت کر نے دو
میں تم ہو تم میں ہوں رقصِ عشق میں
عکس اپنی ذات کا مجھ پر پڑنے دو
عشق ہوتا نہیں تابع ارادے کے
آگ لگ ہی گئی تو پھر جلنے دو
میرے دل کو ہر سُو خُدا نظر آتا ہے
جلووں کا مینہ مجھ پر بر سنے دو
داخلہ لے ہی لیا جو مکتبِ عشق میں
کتابِ عشق کو ورق ورق پڑھنے دو
مجازی سے حقیقی کے سفر میں اکبر میاں
روح کو موت نہیں جسم کو مرنے دو


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments