منڈی بہائوالدین میں مذہبی عناد کی بنا پر ایک ہی روز 2 احمدی شہری قتل


منڈی بہاؤ الدین کے علاقے سعد اللہ پور میں 8 جون 2024ء کو یکے بعد دیگرے دو احمدی شہریوں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔ مقتول غلام سرور کی عمر62 سال اور مقتول راحت احمد باجوہ کی عمر 30 سال تھی۔ قاتلوں نے بعد دوپہردو الگ الگ واقعات میں یکے بعد دیگر ے فائرنگ کرکے انہپیں قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام سرور احمدیہ بیت الذکر میں نماز ظہر کی ادائیگی کے بعدواپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ ایک نوجوان نے ان کے گھر کے قریب ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ 20 منٹ کے بعد راحت احمد باجوہ اپنے پکوان سینٹرواقع بس سٹاپ سے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ گاؤں کی مقامی مسجد کے قریب ان کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ایک قاتل سید علی رضا کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہے جس کی عمر 16-17 سال ہے۔ وہ مقامی مدرسہ اہلسنت کا طالب علم ہے۔ مذکورہ مدرسہ کا مہتمم ساجد لطیف احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ مذکورہ قاتل نے احمدیوں کو مذہبی بنیاد پر قتل کر نے کا اعترافی بیان پولیس کو دیا ہے۔

مقتول غلام سرور زمیندار تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 بچے ہیں۔ راحت احمد باجوہ کا پکوان سینٹر تھا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو کمسن بیٹیاں ہیں۔

ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان عامر محمود نے سنگین دہشت گردی کے ذریعے دو معصوم احمدیوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر نوجوانوں میں احمدیوں کو قتل کرنے اور نفرت و تشدد کا بیانیہ فروغ دینے والوں کو قانون کے مطابق سزا دینے کی اشد ضرورت ہے۔ نفرت انگیز مہم چلانے والوں کی شناخت معلوم ہونے کے باوجود حکومت ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہائوالدین میں کچھ عرصہ سے احمدیوں کے خلاف احمدیوں کے خلاف اشتعال پھیلانے میں مہم میں تیزی آئی ہے۔ بعض مولویوں نے حاملہ احمدی عورتوں کے حمل گرانے جیسی بھیانک دھمکیاں علی الاعلان دیں۔ کوئی کسی قانونی کارروائی نہ ہونے سے ان کے حوصلے اتنے بلند ہوتے گئے کہ اسی شخص نے ایک احمدی پولیس آفیسر کی منڈی بہاالدین میں تعیناتی کے خلاف مہم چلاتے ہوئے اس احمدی پولیس آفیسر کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر جہلم کے علاقے سے دو ویڈیو وائرل ہوئیں جس میں تحریک لبیک سے وابستہ ایک فرد نے سرعام کہا کہ احمدیوں کو الٹا لٹکا دیں گے اور دوسرے نے دھمکی دی کہ اگر احمدیوں نے مذہبی فریضہ (قربانی) ادا کیا تو اس احمدی کو زبح کردیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments