سیلز کیریئر شروع کرنے والوں کے لئے پانچ اہم نکات
کیا آپ سیلز کیرئیر شروع کرنا چاہتے ہیں یا سیلز میں آپ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آئیے اس مضمون میں ہم جانیے ہیں وہ 5 اہم نکات جو آپ کے کیریئر کو مضبوط آغاز دیں گے
1۔ سیلز کے بنیادی اصول سیکھیں :
• سیلز کے بنیادی اصولوں کو سمجھیں جیسا کہ گاہک کی ضروریات کو سمجھنا جب سیلز مین کسی کسٹمر سے رابطہ کرتا ہے تو اس کو یہ جاننا چاہیے کہ کیا کسٹمر کو اس پراڈکٹ کی اکثر ضرورت پڑتی ہے یا کبھی کبھی، کیا کسٹمر آپ سے پہلے کسی اور کی پراڈکٹ استعمال کر رہا ہے یا نہیں۔ اگر وہ کسی اور کی پراڈکٹ استعمال کر رہا ہے تو یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اُس نے آپ کو کیوں موقع دیا ہے، کیا کسٹمر کوالٹی بہتر کرنا چاہتا ہے یا مزید اچھی قیمت چاہتا ہے۔
یا پھر آلٹرنیٹ وینڈر کی تلاش میں ہے کہ ایک سے زیادہ وینڈر ہونے چاہیے اس حوالے سے کسٹمر ورکنگ کر رہا ہے۔ اگر کسٹمر پہلے کسی اور کی یہ پراڈکٹ زیر استعمال نہیں ہے تو یہ معاملہ بہت دلچسپ ہو سکتا ہے، ہو سکتا ہے کہ کسٹمر آپ کی تجویز کردہ پراڈکٹ فوراً لے لے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسٹمر آپ کو کافی کچھ سکھانے کے موڈ میں ہو یعنی جب تک اس کا اعتماد آپ کی پراڈکٹ پر نہیں ہو گا وہ آپ کے چکر لگوائے گا۔ 2۔ موثر کمیونیکیشن:
موثر بات چیت کے لئے آپ کو کسٹمر کو جاننا ضروری ہے، اس کی تعلیمی حیثیت کو جانیں، اگر وہ تجربہ کار ہے تو اُس نے جن اداروں میں وقت گزارا ہے اس کو جانے بغیر آپ اس کو نہیں سجھا سکتے اگر فریش ہے تو کالج و یونیورسٹی کے بارے میں جانیں۔ مختصر یہ کہ کسٹمر کو آپ نے کمفرٹ زون میں لے کر آنا ہے اور یہ تبادلہ خیال کے بغیر ممکن نہیں۔ عموماً نوجوان سیلز کے لوگ کسٹمر کے ساتھ پہلی نشست میں ہی میں بے تکلف ہونے کی کوشش کرتے ہیں جس سے سیلز پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ اس لئے ابلاغ کے لئے ضروری ہے کہ ادب کے ضابطوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔
3۔ مسئلہ حل کرنا :
ایک اچھا سیلز مین مسئلہ حل کرنے والا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ گاہک کے مسائل کو سمجھتا ہے اور ان کے لئے موثر حل پیش کرتا ہے۔
• مثال: اگر گاہک کو پروڈکٹ کی قیمت زیادہ محسوس ہو رہی ہے، تو سیلز مین قیمت کی وضاحت کرے گا اور اس کے فوائد کو اجاگر کرے گا تاکہ گاہک کو قیمت کی اہمیت سمجھ میں آئے۔
1:کسٹمر جس پراڈکٹ کی نسبت قیمت زیادہ سمجھ رہا ہے تو اس کے ساتھComparative Analysis تیار کرنا تاکہ آپ کی پراڈکٹ کی قیمت جس وجہ سے زیادہ ہے اُن خوبیوں کی طرف توجہ دلانا۔
2: کسٹمر سے مناسب سوالات پوچھیں تاکہ آپ مسئلے کی جڑ تک پہنچ سکیں۔
3: مختلف حل پیش کریں اور گاہک کو ان کی اہمیت بتائیں۔
4: گاہک کو پراڈکٹ کی خصوصیات کی بنا پر یقین دلائیں کہ آپ کا پروڈکٹ ان کے مسائل کو حل کر سکتا ہے۔
اور ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ آپ کے کسٹمرز اپنے کاروبار میں دلچسپی رکھتے ہیں نہ کہ آپ میں۔ اس لئے کسٹمر آپ کی صرف اس لئے سنتے ہیں کیونکہ اُن کو لگتا ہے کہ آپ اُن کے مسائل حل کر پائیں گے اگر ایسا ممکن ہوا تو کسٹمر آپ کو نہ صرف کے وقت دے گا بلکہ آپ کی پراڈکٹ کو خریدے گا۔
2۔ انٹرن شپ یا پارٹ ٹائم جاب:
• آن لائن کورسز، ویڈیوز، اور کتابوں سے استفادہ کریں۔ سیلز میں عملی تجربہ حاصل کرنے کے لئے انٹرن شپ یا پارٹ ٹائم جاب کریں۔ اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں تو کہیں ملازمت یا انٹرنشپ نہیں ملتی تو برائے مہربانی گھر بیٹھنے کی ضرورت نہیں۔ فوراً اپنے پسندیدہ شعبہ کا انتخاب کریں اور ان کمپنیز اور اداروں کو اپروچ کریں۔ اگر ڈائرکٹ آپ کی من چاہی کمپنی میں موقع نہیں مل رہا تو فوراً اُن سے منسلک ہوں جو آپ کی من چاہی کمپنیز کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
اگر آپ کی معاشی حالت اچھی ہے تو آپ اپنی صلاحیتوں اور تعلیم سے ایسے لوگوں کے کاروبار میں اضافہ کریں جن کو آپ جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے لیکن وہ آپ کو افورڈ نہیں کر سکتے اور یہ ایسا صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب اور اجر نہ ختم ہونے والا ہے۔ اور یہ کام تمام سیلز پروفیشنلز کو کرنا چاہیے یا تو آپ عملی طور پر ایسے کاروباری حضرات کی مدد کریں جن کا کاروبار بڑھ نہیں رہا یا کم از کم مشورہ کی حد تک تو ضرور شامل رہیں۔ یہ آپ کو حقیقی دنیا میں سیلز کی مہارتوں کو آزمانے کا موقع دے گا اور آپ کی ریزیومے میں بھی اضافہ کرے گا۔
اگر آپ کچھ نہ کر پائیں تو اپنے علاقے کے چند سٹورز یا کمپنیز کے پاس جائیں اور اُن کی ضروریات کو جان کر انٹرنیٹ پر اور مارکیٹ وزٹ کر کے اُن کی ضرورت کی اشیا معلوم کر کے ان کو بتائیں اکثر کمپنیز اسی بنیاد پر آپ کو اپنے ساتھ شامل کر لیتی ہیں۔ میں چائنہ، دبئی حتیٰ کے پاکستان کے کئی شہر، کراچی، لاہور کے مختلف افراد کو جانتا ہوں جو کہ مخصوص سیکٹر کے لئے کام کرتے ہیں۔ اگر کسی کمپنی کو کوئی پرزہ چاہیے یا کوئی چیز تو مالکان اپنے پر چیز ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ان افراد کو بھی ٹاسک دیتے ہیں جو اپنی سمارٹ ورکنگ کے نتیجے میں اکثر مارکیٹ سے سستی چیزیں مہیا کرتے ہیں اِن افراد سے عموماً کمپنیز کے مالکان خود رابطہ میں رہتے ہیں۔
یہ افراد ایسی کمپنیز اور مالکان کو اُن کی مطلوبہ اشیاء اور سٹاک کے بارے میں مستقل آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ اور ایسے ہی یہ افراد ٹاسک بیس کام میں لگے رہتے ہیں۔ اور ایسے افراد عموماً سیلری پر نہیں بلکہ آرڈر بیس ہوتے ہیں لیکن کچھ کیسز میں جب کسی فرد کی کمپنی کے حوالے سے کافی آرڈرز ہو جائیں اور وہ کمپنی کی ضروریات کو جاننے لگتا ہے تو کمپنیز اس کی ورکنگ کو دیکھ کر اس فرد کو اسی کے کام کی بنیاد پر سٹائپنڈ یا ریٹینر شپ یا سیلری بھی آفر کر دیتی ہے۔ ان کی ایجائل ورکنگ ہوتی ہے۔ جب کہ منافع انتہائی معقول ہوتا ہے ان کی پرفارمنس یہی ہوتی ہے کہ انہوں نے مارکیٹ سے سستی اور معیاری چیزیں اور سروسز تلاش کر کے دینی ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کو کمپنیز بار بار رابطہ کرتی ہیں۔
3۔ پروفیشنل نیٹ ورکنگ:
اپنے پروفیشنل نیٹ ورک کو وسیع کریں۔ سیلز پروفیشنلز کے ساتھ ملیں اور ان سے سیکھیں۔ LinkedIn اور دیگر پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز پر اپنی موجودگی بڑھائیں۔
سیمینارز یا ورکشاپس میں ضرور جائیں۔ ایکسپوز میں جائیں جہاں مختلف کمپنیز آتی ہیں۔ بلکہ ایسے تمام سیمینارز اور ایکسپوز کا شیڈول کافی پہلے جاری ہو چکا ہوتا ہے آپ اپنے کاموں کو ترتیب دیں۔ لوگوں سے ملیں ان کے خیالات جانیں ان کا نکتہ نگاہ سنیں کہ کاروبار کے حوالے سے وہ لوگ کیا رائے رکھتے ہیں۔
4۔ سیلز ٹولز اور سافٹ ویئر:
مختلف سیلز ٹولز اور سافٹ ویئر جیسے کہ CRM سسٹمز کو استعمال کرنا سیکھیں۔
ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے سیلز پراسیس کو منظم کریں اور بہتر نتائج حاصل کریں۔ شعبہ سیلز و مارکیٹنگ میں نہ تو ہر وقت سیلز ہو رہی ہوتی ہے نہ ہر وقت مارکیٹنگ کمپنیز اس لئے پروفیشنلز کے پاس کافی وقت ہوتا ہے اس وقت اپنے آپ کو تیاری کے مرحلہ سے گزارا جائے جیسا کہ سیلز ٹولز وغیرہ کو سیکھا جائے۔ ایکسل وغیرہ پر ورکنگ کی جائے تاکہ مستقبل میں کبھی ان ٹولز کی مدد لینی پڑے تو وقت ضائع کیے بغیر آپ ان ٹولز کو استعمال کر سکو۔
5۔ صبر اور مستقل مزاجی:
سیلز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے صبر اور مستقل مزاجی بہت اہم ہیں۔
ہر ناکامی کو سیکھنے کا موقع سمجھیں اور اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ سیلز پروفیشن اُن چند پروفیشنز میں سے ہے جس میں ناکامی کی ریشو کافی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے سیلز کے لوگ اس چیز کو بخوبی جانتے ہیں کہ کس طرح ان ناکامیوں کو کامیابیوں میں منتقل کرنا ہے۔ اس لئے نوجوان پروفیشنلز کو اپنے سینیئرز کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے تاکہ جہاں کوئی ٹیکنیکل مسئلہ آئے تو مطلوبہ رہنمائی لے کر اپنے سفر کو آگے بڑھایا جائے۔
آخر میں
سیلز کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ان پانچ اہم نکات کو مدنظر رکھیں : تعلیم (متعلقہ شعبہ کی) ، عملی تجربہ، نیٹ ورکنگ، ٹیکنالوجی کا استعمال، اور صبر و مستقل مزاجی۔ یہ نکات آپ کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے اور آپ کے کیریئر کو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔


