بھارت کی لیجنڈ شوبز اسٹار ریکھا بھی ہم جنس پرست نکلی


کیا بھارتی اداکارہ ریکھا کے بارے میں یہ سنسنی خیز انکشاف پہلی بار سامنے آیا ہے؟ جی نہیں لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن پر مرمٹنے والی ریکھا کی زندگی ایسی رنگین و سنگین کہانیوں سے بھری پڑی ہے اور اب جو بات سامنے آئی ہے کہ ریکھا کے اپنی منیجر فرزانہ سے ”ناجائز تعلقات“ ہیں تو یہ واقفان حال کے لیے بالکل بھی اچنبھے والی بات نہیں ہے، ریکھا ماضی میں امیتابھ پر فریفتہ تھی لیکن اسے جیا لے اڑی اور جیا بچن کہلانے لگ گئی اور امیتابھ بچن کے آج تک ہزار معاشقوں کے باوجود بھی اسی ہرجائی امیتابھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہوئی ہے اور تبھی ریکھا نے اکتا کر ایک بزنس مین مکیش اگروال سے شادی کی لیکن اس نے ریکھا کے بعض اسکینڈلانہ معاملات سے تنگ آ کر خودکشی کرلی تھی اور جس فرزانہ سے ریکھا کے ناجائز تعلقات کی کہانی باہر آئی ہے وہ مکیش کی زندگی ہی میں ریکھا نے بطور منیجر رکھی تھی، یہاں بتاتا چلوں کہ بھارت کے مشہور صحافی موہن دیپ نے جب ریکھا کی آٹوبائیوگرافی ”یوریکھا“ (Urekha) کے نام سے لکھی تو اس میں بھی ریکھا کی ہم جنس پرستی کا ذکر موجود تھا اور یہ موہن دیپ کو خود ریکھا سے ہی معلوم ہوا تھا اور یہ آٹوبائیوگرافی اُردو زبان میں پاکستان میں بھی ترجمہ ہو کر بکتی ہوئی نظر آئی ہے اور ان دنوں بھی لاہور کے فٹ پاتھوں پر پرانی کتابوں کے ڈھیر سے مل جاتی ہے اور اس کو لاہور کا ایک دوپہر سے شائع ہونے والا اخبار ”روزنامہ لشکر“ بھی خاصے اہتمام سے کالم نگار حسن نثار کی ایڈیٹری کے دنوں میں اپنے صفحات پر باقاعدگی سے شائع کرتا رہا ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہندوستان میں خواتین کی ہم جنس پرستی پر متعدد فلمیں بھی بن چکی ہیں، جن میں سے ایک ”دا فائر“ میں شبانہ اعظمی نے ہم جنس پرست عورت کا کردار ادا کیا تھا اور اصل زندگی کی طرف دیکھیں تو مشہور آئٹم گرل راکھی ساونت نے خوبصورت آنکھوں والی اداکارہ تنو شری دتہ پر نہ صرف ہم جنس پرست ہونے کا الزام لگایا تھا بلکہ بڑے دھڑلے سے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو یہ بتا کر چونکا دیا تھا کہ اداکارہ تنوشری دتہ نے متعدد بار اسے یعنی راکھی ساونت کو ”ریپ“ کیا تھا اور جب صحافیوں نے حیرت سے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ تو راکھی ساونت نے بڑے دبنگ لہجے میں کہا تھا ”کیوں؟ کیا آپ نے کبھی پورن فلموں میں لڑکیوں کو دوسری لڑکیوں کے ساتھ ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا؟

اصل میں تنوشری دتہ نے ان دنوں ایک بڑے اداکار نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام لگا کر سب کو ہلا دیا تھا اور ہندو انتہا پسندوں سے قربت رکھنے کے حوالے سے بدنام نانا پاٹیکر کے کرم فرماؤں نے پھر راکھی ساونت کو استعمال کرتے ہوئے تنوشری دتہ پر ایسا سنگین الزام عائد کیا کہ وہ اپنے الزامات سمیت کہیں چھپ چھپا گئی تھی ورنہ اکشے کمار جیسے اسٹار نے بھی تنو شری دتہ کے ہراسانی والے الزام کی وجہ سے نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

rakhi sawant

یاد رہے کہ شبانہ اعظمی کی فلم ”دا فائر“ کے دنوں میں ہی نامور فلم ڈائریکٹر سبھاش گئی کی خواتین کی ہم جنس پرستی پر بننے والی فلم کے لیے ایک پاکستانی اداکارہ کے ہندوستان جانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جو کہ پاکستان کی ایک خاتون ڈائریکٹر کی خواتین میں ہم جنس پرستی کے موضوع پر بننے والی ڈاکیومنٹری میں لیڈنگ رول کر چکی تھی اور اس پاکستانی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو ”سنڈے برنچ“ میں تسلیم کیا تھا کہ ”میں ایسے پراجیکٹ پر کام کرچکی ہوں جو کہ پاکستان میں بتانے سے بھی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔“

اور ریکھا کی کیا بات کہ امریکہ جیسے ملک میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی بیوی اور سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی بھی ایک ایرانی نژاد لڑکی ہما عابدین کے ساتھ ناجائز تعلقات کی کہانیاں میڈیا سنا چکا ہے اور اس ہلیری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن کا جب وائٹ ہاؤس میں پاؤلا جونز اور مونیکا لیونسکی سے اسکینڈل سامنے آیا تو بعد میں مونیکا لیونسکی پر شائع ہونے والی ایک کتاب سے پتا چلا کہ مونیکا لیونسکی بھی ہم جنس پرست ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
4 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments