روس کے شہر سینٹ پیٹرسبرگ میٹرو ٹرین میں دھماکہ – 12 افراد ہلاک اور50 زخمی


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرسبرگ کی میٹرو ریل میں دھماکہ ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ پچاس سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سینٹ پیٹرسبرگ سے موصول ہونے والی تصاویر میں ٹرین کی ایک بوگی کے اکھڑے ہوئے دروازے اور ارد گرد ہونے والی تباہی نظر آ رہی ہے۔ ایک ذریعے کے مطابق، کم از کم ایک دھماکے میں بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن آج صبح  سینٹ پیٹرسبرگ شہر میں تھے تاہم وہ دھماکے کے وقت رخصت ہو چکے تھے۔ ٹیلی ویژن پر صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ پولیس دہشت گردی سمیت تمام امکانات کی تحقیق  کر رہی ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).