سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے پر سزائے موت


جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور فرقہ وارانہ مواد شائع کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کو موت کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ملزم کو مختلف دفعات میں پانچ برس قید کی سزا بھی سنائی۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی سزائے موت ہے جو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت پر سنائی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تیمور رضا نامی شخص کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

تیمور رضا کے خلاف گزشتہ برس 5 اپریل کو کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے ناموس رسالت، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کے بارے میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی اور 298 اے کے علاوہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 9 اور 11 بھی شامل کی گئی۔ کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے ملزم تیمور کو بہاولپور کے بس اڈے سے حراست میں لیا تھا۔ ملزم تیمور کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کے خلاف مقدمہ پر کارروائی جیل کے اندر کی۔

مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی اور 298 اے کے علاوہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 9 اور 11 بھی شامل کی گئی۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کے قانون کی دفعات شامل ہونے کی بنا پر مقدمہ پر کارروائی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کی۔

قانونی ماہرین کے مطابق ملزم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قانون میں دی گئی معیاد کے دوران عدالتی فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرسکتا۔ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کی صورت میں ہائیکورٹ کے دو ججوں پر مشتمل بنچ مقدمہ کی سماعت کرے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32541 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp