دہشت گردوں کو غم زدہ باپ کا پیغام


16 اگست 2017 کی شام اسپین کے شہر بارسیلونا میں ایک گاڑی اچانک پرامن راہ گیروں پر چڑھ دوڑی۔ اس دہشت گرد حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں تین برس کا کم عمر بچہ زاویئر مارٹینے بھی شامل تھا۔ بعد ازاں پولیس کی کارروائی میں پانچ مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ کل ملا کر سترہ لوگ ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں کی تعزیتی تقریب میں دکھ اور غم و غصے کا رنگ نمایاں لیکن اچانک لوگوں نے دیکھا کہ تین سالہ معصوم بچے کا غمزدہ باپ مقامی امام مسجد ادریس سلیم کے ہمراہ سامنے آیا اور دونوں افراد نے دکھ بٹانے کے لئے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ یہ پیغام تھا کہ دکھ کی شدت مین محبت کی کونپل باقی رہتی ہے۔ نفرت کی آنچ سے انصاف کے خواب کو جلایا نہیں جا سکتا۔ موقع پر موجود افراد بے بے ساختہ تالیاں بجا کر اس عظیم جذبے کی تائید کی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).