بریکنگ نیوز: شاہ سلیمان اگلے ہفتے اقتدار ولی عہد محمد بن سلیمان کے سپرد کر دیں گے


برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خصوصی خبر کے مطابق سعودی عرب کے حکمران شاہ سلیمان اگلے ہفتے حکومت کی باگ ڈور بتیس سالہ ولی عہد محمد بن سلیمان کے سپرد کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شاہ سلیمان ملکہ برطانیہ کی طرح رسمی سربراہی برقرار رکھیں گے۔ خادم حرمین شریفین کا خطاب بھی شاہ سلیمان سے منسوب رہے گا۔

واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلیمان نے نومبر کے پہلے ہفتے میں درجنوں شہزادوں اور سابق وزرا کو کرپشن کے الزامت میں گرفتار کر لیا تھا۔ اس کارروائی کو سعودی عرب میں اقتدار کے بڑے کھیل کا پیش خیمہ بتایا جا رہا تھا۔ گرفتار افراد کی دالحکومت ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں ایسی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں جن میں وہ فرش پہ بچھے گدوں پر سو رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق تخت و تاج سنبھالنے کے بعد شاہ محمد بن سلیمان ایران پر توجہ مرکوز کریں گے۔ مشرق وسطی میں تیل کی پیداوار پر انحصار کرنے والے سعودی عرب اور ایران میں اثر نفوذ کی کشمکش اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

http://www.dailymail.co.uk/news/article-5089229/Saudi-Arabia-king-set-hand-crown-son.html

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).