افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کے نزدیک خود کش حملہ، دس افراد ہلاک


کابل

کابل میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے

کابل میں افغان خفیہ ایجنسی کے مرکزی دفتر کے قریب ہونے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کابل میں ہسپتالوں کے امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

افغانستان میں حالیہ دنوں میں ایسے دہشت گردی کے واقعات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2015 سے افغانستان میں موجود تنظیم نے پچھلے ہفتے افغان خفیہ ایجنسی کے تربیتی ادارے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

اکتوبر میں شیعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مئی کے مہینے میں کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے واقعے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ واقعہ طالبان کا 2001 میں کابل سے قبضہ ختم کرنے کے بعد سب سے تباہ کن حملہ تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp