کالا دھن سفید کروائیں اسکیم
قارئین محترم ہماری اور آپ کی زندگی ایک دائرے کا سفر ہے۔ ہر نئی حکومت ہمیں ایک اچھی حکومت دینے کا وعدہ کرتی ہے اور جب ہم آگے بڑھتے ہیں تو یہ ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا۔موجودہ حکومت نے بھی اشرافیہ کو ٖ فائدہ پہنچانے کے لئے ”کالا دھن کو سفید کرنے“ کے لئے اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اوپن پلاٹ، زمین، سُپر سٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کے لئے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ اسکیم کے تحت 4 فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر بے نامی گاڑیاں بھی ظاہر کی جا سکیں گی، پاکستانی کرنسی میں کھولے گئے بے نامی اکاونٹس میں موجود دولت پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا اور فارن کرنسی بے نامی اکاؤنٹ میں دولت کو ظاہر کرنے کے لئے بھی 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ جب کہ اثاثوں کی ویلیو ایف بی آر کی مقررہ ویلیو سے 150 فیصد تک مقرر ہوگی۔
Read more
