استاد کی حالت زار

ٰآج کل جب کہ ہر طرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کا ذکر ہو رہا ہے، وہاں کئی دوسرے عالمی رہنماؤں کی تقاریر کی طرف کسی کا دھیان نہیں گیا۔ ہم یہاں عمران خان کی تقریر کے مندرجات سے اختلاف نہیں کر رہے بلکہ ہمارے…

Read more

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں

سب سے پہلے تو اس بات کا اقرار کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ جب ہم نے اپنی کالم نویسی کا آغاز کیا تھا تو اس بات کا عہد اپنے آپ سے کیا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے حالات کے مثبت پہلوہی اجاگر کریں گے۔ اور تصویر کے منفی رخ سے ہر ممکن…

Read more

شاید کہ اترجائے ترے دل میں مری بات

بہت عرصہ ہوا کسی جگہ پڑھا تھا کہ یادگاریں علامتی ہوتی ہیں۔ یہ ہماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا نہیں کرتیں۔ یہ کسی بے روزگار کو نوکری نہیں دلا سکتیں، یہ کسی بھوکے کا پیٹ نہیں بھر سکتیں اور نہ ہی یہ بگڑے تعلقات کو سدھار سکتیں ہیں۔ لیکن ان تمام کمزوریوں کے باوجود یہ یادگاریں ایک اہم فریضہ سر انجام دیتی ہیں۔ یہ انسان کو چند لمحوں کے لیے خوشی دیتی ہیں۔ یہ انسان کو اس کی تاریخ سے بھلے چند ثانیوں کے لیے سہی، آگاہی دیتی ہیں۔ یہ چند ساعتوں کے لیے ہمارے ذہن اور دماغ کو تازگی فراہم کرتیں ہیں۔ جب انسان ایک ہی جگہ پر زندگی گزار کے بوریت اور یکسانیت کا شکار ہونے لگتا ہے تو ان یاد گاروں کا ایک سفر ہمارے ذہن کو نئی جلا بخشتا ہے۔

Read more

جناح ہسپتال کراچی میں کینسر کا جدید ترین اور مفت علاج

کرنا خدا کا ایسا ہوا کہ ہمیں ستمبر میں برین ٹیومر کامرض لا حق ہوا اور پتہ چلا کہ ہمیں سرجری کے ساتھ ساتھ شعاعوں کی بھی ضرورت ہے اور وہ شعاعوں کی جد ید تر ین مشین صرف کراچی میں پائی جاتی ہے۔ اس مشین کی خوبی یہ ہے کہ مریض کو چیڑپھاڑ کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑتا اور وہ علاج کے بعد فوری طور پہ گھر جا سکتا ہے۔ صا حبو بات سچی ہے جب ہم نے یہ سنا کہ مشین صرف ایک ہے اور کراچی میں ہے ہم تو وہیں کرا چی کا نام سن کر اپنا حوصلہ ہار بیٹھے شروع سے ہی ہمارے ذہنوں میں کراچی کے بارے میں بہت ہی منفی تصو یر بٹھا دی جاتی ہے۔رہی سہی کثر میڈیا کی سنسنی خیز خبریں نکال دیتی ہیں۔ خیر دوستوں کے اصرار پر اور تھوڑا حوصلہ کر کے اور کراچی کے بارے میں اپنے اس خود ساختہ امیج کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ہم نے اس آ پشن کو ا ستعمال کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا؂۔ ہم نے انٹر نیٹ سے جناح سائبرنائف کا ای میل ایڈریس حاصل کیا اور انھیں اپنی کیفیت لکھ بھیجی ایک ہفتے کے اندر ہی انھوں نے ہماری رپورٹیں منگوا لیں ان کا اچھی طرح سے جائزہ لینے کے بعد انھوں نے دسمبر میں علاج کا وقت دے دیا او ر ہم مقررہ تا ریخ اور وقت کو جناح سائبرنائف کراچی پہنچ گیٔے۔

Read more