جنرل ڈائر: بلوچستان کے خرابوں میں
مترجم: عتیق بزدار (Translation of “In Dyre’s footsteps” by Salman Rashid) سینڈک۔ بلوچستان کی ایک دور ماندہ بستی۔ تانبیں کی کانیں نہ ہوتیں تو اس کا نام بھی عام پاکستانی کے حاشیہ خیال میں نہ ہوتا۔ چند بکھرے پڑے جھونپڑوں پر مشتمل یہ پرانی بستی ایک روایتی بلوچ گاؤں کا منظر پیش کرتی ہے۔ مگر بستی کا انڈسٹریل ایریا جدت کا احساس لیے ہوئے ہے۔ جہاں تہاں تانبا اور کنکریٹ، ہارن بجاتی لاریاں اور باربردار ٹرک نظر آتے ہیں مشینوں
Read more
