ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: 2009 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقابل یقین فتح کی کہانی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہونے والے ان تمام واقعات نے پاکستانی ٹیم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ ایسے میں جب ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے انگلینڈ پہنچی تو کوئی بھی اسے زیادہ اہمیت دینے کے لیے تیار نہ تھا حالانکہ دو سال قبل اس نے پہلی بار منعقد کیے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔

Read more

پنڈورا پیپرز: وفاقی کابینہ کے ارکان اور سابق فوجی افسران کے پنڈورا پیپرز میں نام سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کا تحقیقات کا اعلان

پنڈورا پیپرز میں لیک ہونے والی دستاویزات میں متعدد ایسی آف شور کمپنیوں اور کئی ملین ڈالر مالیت کے ٹرسٹ کے بارے میں معلوم ہوا جو مبینہ طور پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد کی ملکیت ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن شہریوں کے نام ہیں ان کی تحقیقات کی جائیں گی اور اگر کچھ غلط ثابت ہوا تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Read more

پینڈورا پیپرز میں جنید صفدر کا نام شامل ہونے کا معاملہ: سرکاری عہدے داروں کی جانب سے ’فیک نیوز‘، مریم نواز کا شدید رد عمل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے دعوی کیا کہ ان پاکستانیوں میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا نام بھی شامل ہے تاہم پینڈورا پیپرز کی تحقیق میں شامل دونوں پاکستانی صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

Read more

پینڈورا پیپرز: وہ دستاویزات جن میں عالمی رہنماؤں کی خفیہ دولت کو بے نقاب کر دیا گیا

مالی معاملات سے متعلق ان دستاویزات میں جن افراد کی خفیہ دولت اور مالی معاملات کا انکشاف ہوا ہے ان میں 35 موجودہ اور سابق عالمی رہنماؤں سمیت تقریباً تین ایسے عوامی نمائندے شامل ہیں جن کی آف شور کمپنیاں تھی۔ ان دستاویزات کو پینڈورا پیپرز کا نام دیا گیا ہے۔

Read more

انڈیا میں کسانوں کا احتجاج: اترپردیش میں جاری احتجاج کے دوران دو کسانوں سمیت پانچ افراد ہلاک

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھیم پور میں جاری احتجاج میں دو کسانوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ لکھیم پور کھیری کے ضلعی مجسٹریٹ ڈاکٹر اروند چوراسیہ کے مطابق دو افراد ایک کار کے نیچے آ کر کچلے گئے اور تین افراد کی ہلاکت گاڑی الٹنے سے ہوئی۔

Read more

بلوچستان میں مبینہ پولیس فائرنگ سے دس سالہ بچہ ہلاک، لواحقین کا لاش سمیت احتجاج

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سنیچر کی صبح مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے تربت میں لاش سمیت حکومت کے خلاف دھرنا دے دیا ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان: کابل میں عید گاہ مسجد کے قریب دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید گاہ مسجد کے قریب میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ طالبان حکام کا دعویٰ ہے کہ دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

حوالہ کا کاروبار کیا ہے، یہ کب شروع ہوا اور کتنا وسیع ہے؟

رقم کو دنیا کے ایک حصے سے دوسرے پہنچانا اور وہ بھی بغیر اسے اپنی جگہ سے منتقل کیے بغیر، اس کے لیے نہ تو بینکوں کی اور نہ ہی کرنسی ایکسچینج کی ضرورت ہے، نہ کوئی فارم بھرنا ہے اور نہ ہی فیس ادا کرنی ہے۔

Read more

ایئرہوسٹس کا یونیفارم آرام دہ ہو یا پر کشش، یوکرین میں یہ بات کیوں موضوع بحث بن گئی ہے؟

یوکرین کے سکائی اپ ایئرلائنز کے عملے کا کہنا ہے کہ ان کے لیے نیا لباس بہت بہتر ہے۔ یورپ کی متعدد فضائی کمپنیوں نے بھی یونیفارم میں تبدلیاں متعارف کرائی ہیں۔

Read more

پرینکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما سمیت دیگر بالی وڈ اداکارائیں جو اب پروڈیوسر کے روپ میں بھی نظر آئیں گی

ہندی فلم انڈسٹری ماضی کے مقابلے کافی تبدیل ہو چکی ہے جہاں فلمیں بنانے کا عمل تبدیل ہو رہا ہے وہیں ہیروئنز کے کام کرنے کا طریقہ اور کریئر کے آپشنز بھی بدلے ہیں۔

Read more

ایران آذربائیجان کشیدگی: آذربائیجان، پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشق ’تھری بردرز 2021‘ پر ایران کا ردِعمل اور دونوں ممالک کی بڑھتی کشیدگی

ایران اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی بتدریج بڑھتی جا رہی ہے اور معاملات کی خرابی کی ایک وجہ ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کی ایرانی سرحد سے تھوڑے فاصلے پر مشترکہ فوجی مشق کرنا بھی ہے جس کے جواب میں ایران نے آذربائیجان کی سرحد پر فوجی مشق کی ہے اور دونوں اطراف سے سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

ڈاکٹر سلیمہ رحمان: تمام تر مشکلات کے باوجود ڈاکٹر بننے اور پھر نانسن ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہونے والی افغان مہاجر لڑکی

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں رہائش پذیر افغان مہاجر خاتون ڈاکٹر سلیمہ رحمان کو اس سال اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر نے افغان مہاجرین اور مقامی لوگوں کی غیر معمولی مدد کرنے پر ایشیا میں نانسن ریفیوجی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

Read more

رابرٹ کلائیو: سراج الدولہ کو پلاسی میں شکست دینے والے ’سماج دشمن‘ جرنیل جنھیں احساسِ جرم نے اپنا ہی گلا ریتنے پر مجبور کیا

انگریزی کے معروف شاعر جان ملٹن نے اپنی مشہور نظم ‘پیراڈائز ریگینڈ’ یعنی ’جنت کی بازیابی‘ کے ایک شعر میں لکھا ہے کہ ‘بچپن انسان کے مستقبل کا آئینہ دار ہوتا ہے جس طرح صبح دن کی نوید ہوتی ہے۔’

Read more

پاکستان اور ٹی ٹی پی کے ’مذاکرات‘: پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسند تنظیموں سے کب کب معاہدے کیے اور ان کا نتیجہ کیا نکلا؟

ماضی میں پاکستان نے کئی شدت پسند تنظیموں کے ساتھ باقاعدہ تحریری اور بعض اوقات غیر تحریری معاہدے کیے ہیں۔ ان تمام معاہدوں سے متعلق دو اہم حوالے قابل ذکر ہیں۔ ایک یہ کہ ان معاہدوں یا مذاکرات کے وقت ان علاقوں میں ریاست کی رٹ بالکل ختم ہو چکی تھی اور دوسرا یہ کہ تقریباً تمام معاہدے ناکام ثابت ہوئے۔

Read more

عمر شریف: ’شہنشاہِ کامیڈی‘ کی وفات پر سوشل میڈیا صارفین کا خراجِ عقیدت، ’عمر شریف جیسا نہ کوئی تھا نہ کوئی ہو گا‘

پاکستان کے معروف مزاح نگار عمر شریف کی وفات کے بعد سے پاکستان میں سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ان ہی کا ذکر کیا جا رہا ہے اور ان کے فنکارنہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Read more

ڈائنوسار کی دو نئی اقسام دریافت جو ساڑھے بارہ کروڑ سال پہلے گھوما پھرا کرتے تھے

سائنسدانوں کو معدوم جانور ڈائنوسار کی دو نئی اقسام کی دریافت ہوئی ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ساڑھے بارہ کروڑ سال قبل انگلینڈ کے جنوب میں گھوما پھرا کرتے تھے۔

Read more

کووڈ-19: کوویڈ: انڈیا نے برطانوی شہریوں پر 10 دن قرنطینہ کی پابندی عائد کر دی

واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے ایسے تمام انڈین شہری جنھیں انڈیا میں تیار کردہ ایسٹرازنیکا جسے کووی شیلڈ ویکسین کا نام دیا گیا ہے کی مکمل خوراک لگنے کے باوجود برطانیہ پہنچے پر قرنطینہ کرنا پڑتا ہے۔

Read more

اسلام آباد میں گمشدہ فون سے تصویریں حاصل کر کے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اس کے گمشدہ فون سے تصاویر حاصل کر کے شادی کے لیے بلیک میل کر رہا تھا۔

Read more

ماریہ کولِسنی کووا: بیلاروس کی حکومت مخالف کارکن جنھیں 11 سال قید کی سزا پر کوئی افسوس نہیں

اپنی سزا کے بعد جیل سے دیے گئے پہلے انٹرویو میں بیلاروس کی سرگرم سیاسی کارکن ماریہ کولِسنی کووا نے اپنے خلاف چلائے گئے مقدمے کو ’بیکار‘ قرار دیا ہے کیونکہ حکام اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Read more

سابق فرانسیسی پولیس افسر کا ڈی این اے جس نے 35 سال پرانے قتل اور ریپ کے واقعات سے پردہ اٹھا دیا

فرانسوا ویروو کو چار قتل اور چھ ریپ کے واقعات سے منسلک کیا جا رہا ہے لیکن متاثرین کے وکیل کا ماننا ہے کہ وہ بلاشبہ مزید جرائم کا بھی مرتکب رہا ہو گا اور اس کی موت سے بہت سے خاندانوں کے سوالوں کے جواب ادھورے رہ گئے ہیں۔

Read more

تاشقند معاہدہ: انڈین وزیراعظم لال بہادر شاستری جو پاکستان اور انڈیا کے مابین معاہدے کے فوراً بعد ہی چل بسے

انڈیا کی تاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہوئے ہیں جنھوں نے اپنی زندگی کا آغاز معاشرے کے انتہائی معمولی طبقے سے کیا اور ملک کے سب سے اہم مقام تک پہنچے۔

Read more

چین کے 38 جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں

تائیوان نے کہا ہے کہ جمعے کے روز 38 چینی فوجی طیاروں نے اس کی دفاعی زون میں پروازیں کی ہیں جبکہ چین کی جانب سے ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا لیکن وہ اس سے پہلے یہ کہہ چکا ہے کہ ایسی پروازیں اس کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہیں۔

Read more

ایمل کاسی: جب ضعیف والد جوان بیٹے کو پی ایچ ڈی کی مبارکباد دینے اس کی قبر پر پہنچے

رواں برس 21 اپریل کو کوئٹہ میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ایمل کاسی ہلاک ہو گئے تھے جنھیں حال ہی میں حکومت بلوچستان نے بعد از مرگ پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ ایمل اپنا پی ایچ ڈی کا تھیسز جمع کروا چکے تھے اور آخری امتحان کے انتظار میں تھے مگر ان کی ناگہانی موت نے انھیں اس کا موقع نہیں دیا۔

Read more

افغان طالبان کی واپسی کیا پاکستان کے قبائلی اضلاع کو بھی متاثر کر رہی ہے؟

قبائلی اضلاع میں حالیہ کچھ عرصے میں تحریکِ طالبان پاکستان اور داعش سمیت شدت پسند حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت ہوئی ہے مگر فوج کا دعویٰ ہے کہ شدت پسندوں کو تقریباً شکست دے دی گئی ہے۔ ایسی صورت میں زمینی حالات کے حوالے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

Read more

’شمالی وزیرِستان کے شوریٰ مجاہدین گروپ کا 20 روزہ فائربندی کا اعلان‘، ٹی ٹی پی کی تردید

اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے مسلح گروپ شوریٰ مجاہدین نے یکم اکتوبر یعنی جمعہ سے علاقے میں 20 دن کے لیے فائر بندی کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت کے ساتھ بات چیت میں کامیابی ہوئی تو فائر بندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

Read more

انڈین عورت کے ہاں ٹھیک اسی دن جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی جس دن دو سال پہلے ان کی دو بیٹیاں ایک حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں

بھاگیا لشکمی کے ہاں، جن کی دو بیٹیاں ایک حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں، دو سال بعد اسی روز جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔

Read more

سپین: سرعام پیشاب کرنے کی ویڈیو پورن ویب سائٹ پر شائع کرنے کا مقدمہ، جج نے کیس ہی خارج کر دیا

ایک ہسپانوی جج نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروہ کو اس وقت حیرت میں ڈال دیا جب انھوں نے ایک ایسے مقدمے کو خارج کر دیا جس میں چھپکے سے خواتین کو سرعام پیشاب کرتے ہوئے فلمایا گیا اور بعد ازاں ان ویڈیوز کو پورن ویب سائٹس پر پوسٹ کر دیا گیا۔

Read more

جاپان کی شہزادی ماکو کی اپنے محبوب سے شادی 26 اکتوبر کو ہو گی، جوڑا شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو جائے گا

جاپان کے شاہی خاندان کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی تاریخ 26 اکتوبر طے ہوئی ہے۔ اس جوڑے کی شادی پہلے سنہ 2018 میں ہونا طے پائی تھی تاہم اسے جاپانی شہزادی کے محبوب کومورو کے خاندان میں مالی مشکلات کی اطلاعات کے بعد موخر کر دیا گیا تھا۔

Read more

مریم نواز کی تصاویر پر بحث: ’لیڈر کی شخصیت بھی ان کے کرشمے کے لیے اتنی ہی اہم ہوتی ہے'

یہ بات تو سبھی مانتے ہیں کہ خوش لباسی ان رہنماؤں کا خاصہ بھی ہے اور ان کی شخصیت کو دو چند بھی کرتی ہے۔ لیکن اس وقت پاکستانی سوشل میڈیا میں یہی موضوع زیر بحث ہے کہ ’مریم نواز‘ کی خوشی لباسی کو ماڈلنگ قرار دینا کیا درست ہے؟

Read more

ایوبیہ چیئرلفٹ: گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرلفٹ کو انسانی جانوں کے لیے ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے بند کرنے کا حکم

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تفریحی مقام ایوبیہ میں موجود چیئرلفٹ کو تین برس پرانی رپورٹ کی بنیاد پر انسانی جانوں کے لیے ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

Read more

عمران خان کا تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو: ’پاکستانی طالبان سے بات ہو رہی ہے، نہیں جانتے کہ نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں‘

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان میں شامل کچھ گروپوں سے بات چیت کر رہی ہے اور اگر وہ ہتھیار ڈال دیں تو انھیں معاف کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ ممکن ہے کہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو لیکن بات ہو رہی ہے۔

Read more

سعد رضوی: لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی نظر بندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم

جمعے کے روز سعد رضوی کی نظربندی کے لیے جاری کردہ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے خلاف ان کے چچا کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے مختصر فیصلہ سنایا۔

Read more

پاکستان میں پیٹرول پھر مہنگا: حکومت موازنہ صرف تیل کی قیمت کا ہی کیوں کر ہی ہے قوتِ خرید اور مہنگائی کا کیوں نہیں؟

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور اس کے نتیجے میں بڑھنے والی مہنگائی کے باوجود حکومت یہی دعویٰ کر رہی ہے کہ یہ قیمتیں خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں تاہم کیا قوتِ خرید کے تناظر میں حکومت کا یہ دعویٰ درست ہے؟

Read more

میڈیکل کے طلبہ کا احتجاج: ’بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا لیکن نظام کے آگے بے بس ہو گئی ہوں‘

پاکستان میں اس وقت میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا اور طالبات میڈیکل ٹیسٹ کے نئے تجرباتی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ مجاذ ادارہ پی ایم سی ان سے انٹری ٹیسٹ دوبارہ لے۔

Read more

کیچ میں تاج بی بی کی ہلاکت: مبینہ طور پر سکیورٹی فوسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی بلوچ خاتون کا خاندان ’جھوٹی‘ ایف آئی آر کٹنے پر سراپا احتجاج

بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والی تاج بی بی 21 ستمبر کو گولی لگنے سے ہلاک ہوئی تھیں تاہم ان کی ہلاکت اب ایک معمہ بن چکی ہے۔ لواحقین کا دعویٰ ہے کہ ان کی ہلاکت سکیورٹی چیک پوسٹ سے فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی، تاہم ضلعی انتظامیہ اس دعوے کی تردید کرتی ہے۔

Read more

بلتت فورٹ: کیا وادی ہنزہ کا مشہور قلعہ واقعی بلتستان کے بادشاہ نے اپنی بیٹی کو جہیز میں دیا تھا؟

اگرچہ اس قلعے کی تعمیر کے حوالے سے تاریخ دانوں کی رائی اب بھی منقسم ہے، یہ بات طے ہے کہ جب ہنزہ کے حکمران ایاشو خاندان کے چوتھے ولی عہد شہزادہ ایاشو ثانی کی شادی بلتستان کے حکمران راجہ ابدال کی بیٹی شاہ خاتون سے ہوئی تو شہزادی کی رہائش کے لیے اسی قلعے کا انتخاب ہوا۔

Read more

سردار ستنام سنگھ: پشاور میں معروف حکیم سردار ستنام سنگھ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

پشاور میں نامعلوم افراد نے معروف سکھ حکیم سردار ستنام سنگھ کو ان کے دواخانے میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ سردار ستنام ماہر طبیب تھے اور انھوں نے طب کی تعلیم میں گولڈ میڈل حاصل کر رکھا تھا۔

Read more

اسرائیلی وزیر خارجہ کا بحرین کا تاریخی دورہ، نئے اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح کریں گے

اسرائیلی وزیر خارجہ يائير لاپيد آج ایک تاریخی دورے پر خلیجی ریاست بحرین پہنچے ہیں۔ گذشتہ برس اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے کسی اسرائیلی کابینہ کے رکن کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

Read more

انٹرنیٹ 'بلیک آؤٹ': متعدد فون اور کمپیوٹرز کا 30 ستمبر کو انوکھے 'بلیک آؤٹ' سے متاثر ہونے کا امکان

اگر 30 ستمبر کو کسی وقت چلتے چلتے آپ کا فون یا کمپیوٹر کا رابطہ انٹرنیٹ سے منقطع ہو جائے تو اس میں ویسے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے لیکن اگر آپ کا ڈیوائس پرانے سافٹ وئیر پر چل رہا ہو تو پھر معاملہ اور ہے۔

Read more

ہاتھراس کیس: لڑکی کے ریپ اور موت کے بعد اس کا خاندان اپنے ہی گھر میں قید

بی بی سی کی نامہ نگار نے انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے اس گاؤں کا دورہ کیا ہے جہاں ایک سال پہلے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بعد میں اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

Read more

کواڈ، آکس اور انڈیا کے سٹریٹجک مفادات: خطے میں امریکہ کی فوجی سرگرمیاں بڑھنے سے انڈیا کس تذبذب کا شکار ہوتا جا رہا ہے؟

طویل عرصے سے انڈیا کا کسی بڑی طاقت کے ساتھ فوجی اتحاد نہ کرنے کا مؤقف اب آزمائش میں پڑ گیا ہے اور امریکہ جب خطے پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے متعدد محاذوں مثلاً آکس اور کواڈ کی قیادت کر رہا ہے تو چین نے بھی عوامی سطح پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر دیا ہے۔

Read more

جیمز بانڈ 007 اور ایم آئی 6: اس جاسوسی شاہکار کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق ہے بھی یا نہیں؟

یہ خفیہ ایجنٹس ہی ہوتے ہیں جو روزانہ بڑے خطروں سے کھیلتے ہیں اور یہ واضح ہے کہ ایم آئی 6 ان کی شناخت اور ان کے اہلخانہ کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

Read more

طوفان گلاب: کراچی اور سندھ کے زیریں علاقوں کے شہری سیلاب سے محفوظ رہنے کے لیے کیا کریں؟

خلیج بنگالے سے اٹھنے والو سمندری طوفان گلاب آئندہ چوبییس گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں پاکستان کے ساحلی علاقوں کے پاس سے پھر سے طوفانی شدت اختیار کر سکتا ہے۔ طوفانی بارشوں کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ کے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

Read more

افغانستان میں طالبان سے بچ نکلنے والے پناہ گزین کا خدشہ: ’میری چھوٹی بہن کی زبردستی طالبان جنگجو سے شادی کر دی جائے گی‘

بی بی سی ریڈیو فور کے ٹوڈے پروگرام میں بات کرتے ہوئے طالب علم کا کہنا تھا کہ طالبان نے انھیں اور ان کی والدہ کو بتایا تھا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر ان کی بہن کو شادی کے لیے لے جائیں گے۔

Read more

علامہ اقبال کی جنگ طرابلس پر مشہور نظم: شاعر مشرق نے ’فاطمہ بنت عبداللہ‘ میں کسے خراج عقیدت پیش کیا؟

فاطمہ نے دوڑ کر اپنا مشکیزہ ایک زخمی سپاہی کے سینے پر رکھ دیا۔ وہ چاہتی تھی کہ مشکیزے کا منھ زخمی کے ہونٹوں سے لگا دے مگر اسی لمحے ایک اطالوی سپاہی نے اسے گریبان سے پکڑ لیا۔ فاطمہ نے بجلی کی سی تیزی سے زخمی ترک سپاہی کی تلوار اٹھائی اور اس زور سے اطالوی سپاہی پر وار کیا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا پنجہ کٹ کر لٹک گیا۔

Read more

پاکستان اور لاؤس جیسے ممالک پر چین کا قرضدار ہونا کتنا بھاری پڑ سکتا ہے؟

چین گذشتہ برسوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کو ترقیاتی منصوبوں کی مد میں قرض فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن کر ابھرا ہے تاہم ناقدین کو خدشہ ہے کہ بہت سے چینی منصوبوں کے لیے بھاری سود والے قرضے اور چینی سرکاری کمپنوں کے مبہم معاہدے قرض لینے والے ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

Read more

مندر، سٹوپا یا سکندرِ اعظم کی یادگار؟ رحیم یار خان کا پراسرار پتن مینار اور اس میں چھپے راز

ان میں سے کچھ کہانیاں وہ ہیں جو سینہ بہ سینہ چلتی مقامی افراد کے پاس موجود ہیں۔ پتن مینارا کیا ہے اور کب بنا، اس کی کہانیاں مبہم تاہم دلچسپ ہیں۔ انھیں سن کر اس علاقے کی جو تصویر ذہن میں ابھرتی ہے وہ آج کے پتن مینار سے یکسر مختلف ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان: کابل میں ’مغربی ممالک فرار ہونے والوں‘ کے گھر کرائے پر دیے جائیں گے، طالبان کا اعلان

طالبان کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ کابل میں ایسے گھر جن کے رہائشی افغانستان چھوڑ کر جا چکے ہیں انھیں کرائے پر دے دیا جائے گا، اور اس سے اکٹھی ہونے والی رقم مرکزی بینک میں جمع کروا دی جائے گی۔

Read more

کنہیا کمار: ’انڈیا سے نہیں انڈیا میں آزادی‘ کی بات کرنے والے نوجوان کی کانگریس میں شمولیت سے انڈیا کے سیاسی منظرنامے پر کیا اثر پڑے گا؟

ماضی میں ایک طالب علم رہنما کی حیثیت سے کانگریس اور بی جے پی دونوں کے خلاف آواز اٹھانے والے دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم رہنما اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رکن کنہیا کمار کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ انھوں نے اس وقت کانگریس میں شمولیت کا کیوں سوچا اور ان کی شمولیت سے کانگریس کیا فائدہ اٹھا سکتی ہے؟

Read more

ہندوستان میں برطانوی راج: مہاراجے اور حکمران جنھیں انگریزوں نے ’زوال پذیر‘ شخصیات کے طور پر دیکھا

انگریز اپنے دور حکومت میں ہندوستان کے ’مقامی‘ شہزادوں کو زوال پذیر شخصیات کے طور پر دیکھتے تھے جو حکومت کی بجائے سیکس اور زرق برق ملبوسات میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔

Read more

انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ: ای سی بی کے چیئرمین کی پاکستان سے معذرت، اگلے سال مکمل دورہ کرنے کی یقین دہانی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ایئن واٹمور نے بالآخر خواتین اور مردوں کی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پاکستان سے معذرت کی ہے اور آئندہ پاکستان کا طویل دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

Read more

فاطمہ صہبا: 19 سالہ انڈین لڑکی نے ایک سال دو ماہ کے عرصے میں قرآن کی خطاطی مکمل کی ہے

جنوبی انڈیا سے تعلق رکھنے والی فاطمہ صہبا نے اپنے خطاطی کے شوق کو جنون میں تبدیل کیا اور ایک سال دو ماہ کے اندر قرآن کی خطاطی کر کے نہ صرف اپنے خاندان والوں بلکہ متعدد انجان لوگوں کا بھی دل جیت لیا ہے۔

Read more

وسیم خان: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو کا استعفیٰ، کیا مزید تبدیلیاں آئیں گی؟

رواں ماہ رمیز راجہ کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے بعد بھی یہ بات طے تھی کہ وہ اپنے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کریں گے۔ کچھ لوگ اپنے استعفے دیں گے، کچھ سے استعفے لیے جائیں گے، اور پھر یہ سفر اسی طرح آگے بڑھے گا جیسا کہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان: امریکی سینیٹ میں پاکستان پر ’پابندیوں کا مطالبہ‘ کیا خطرے کی گھنٹی ہے؟

امریکی سینیٹ میں بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ’افغانستان سے جلد بازی میں انخلا کے فیصلے‘ اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے رپبلکن سینیٹرز کی جانب سے بل پیش کیا ہے جس میں افغان طالبان کی مدد کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Read more

حسین شاہ: غنڈوں سے بچاؤ کے لیے باکسنگ سیکھنے سے اولمپک میں میڈل جیتنے تک کا سفر

کسے خبر تھی کہ اپنے دفاع کے لیے باکسنگ سیکھنے والا یہ لڑکا مستقبل میں پاکستان کا نہ صرف سب سے کامیاب باکسر بننے گا بلکہ اولمپکس میں بھی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرے گا۔

Read more

نریندر مودی کی وائرل فیک تصویر پر انڈین سوشل میڈیا صارفین میں بحث اور نیویارک ٹائمز کی وضاحت

انڈین سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹرینڈ کرنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ ان کے ہر ایک قدم کے لیے ان کے مداحوں کی ایک کثیر تعداد ہے جو ہمہ وقت انھیں ٹرینڈ کرانے کے لیے تیار رہتی ہے۔

Read more

اسرائیل، فلسطین تنازع: اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدی کون ہیں اور اب ان کے ساتھ کیا ہو گا؟

بین الاقوامی قانون کے تحت فرار کی کوشش کرنے والے قیدیوں کو صرف انضباطی سزا کا سامنا کرنا چاہیے مگر قیدیوں کے وکلا کو خدشہ ہے کہ اُنھیں اضافی سزائیں دی جائیں گی۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی پر اعانتِ قتل کا الزام ہے۔

Read more

ہاسٹلز میں رہائش اختیار کرنے والی پاکستانی خواتین کو کس نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

جب مجھے پشاور میں نوکری ملی تو میں اسے ایک نیا تجربہ سمجھ کر گھر سے نکل پڑی مگر معلوم تھا کہ اس ملک میں اکیلی خاتون کا کسی انجان شہر میں نوکری کرنا آسان نہیں ہوتا۔

Read more

افغانستان میں طالبان: پاکستان، چین اور روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں کیوں ہچکچا رہے ہیں؟

طالبان کی کھلی حمایت اور دنیا کو یہ باور کروانے کے باوجود کہ طالبان اب تبدیل ہو چکے ہیں، پاکستان، چین اور روس نے تاحال طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

Read more

بڑھتی درآمدات یا ڈالر کی افغانستان سمگلنگ: پاکستان میں امریکی کرنسی کی قدر میں تاریخی اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

منی چینجنگ کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کابل میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بلند شرحِ تبادلہ کے باعث پاکستان سے افغانستان ڈالر لے جانا ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

Read more

القاعدہ ایک سال کے اندر امریکہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے: امریکی جنرل مارک ملے

اعلیٰ امریکی جنرل مارک ملے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں موجود القاعدہ کےشدت پسند 12 ماہ کے اندر امریکہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں کیوں کہ ان کے مطابق طالبان نے کبھی القاعدہ سے روابط ختم نہیں کیے۔

Read more

واجد شمس الحسن: صحافی اور لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں سابق سفیر وفات پاگئے

پاکستان میں کئی دہائیوں تک صحافت کرنے اور پھر دو مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں لندن میں پاکستان کے سفیر کے فرائض انجام دینے والے واجد شمس الحسن منگل کو وفات پاگئے ہیں۔

Read more

افغانستان میں طالبان: افغان بینک کے سربراہ کی تنبیہ، 'مالیاتی شعبہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے'

افغانستان کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک اسلامک بینک آف افغانستان کے سربراہ سید موسی کلیم ال فلاحی نے کہا ہے کہ افغانستان میں لوگ بڑی تعداد میں بینکوں سے رقم نکال رہے ہیں اور یہ کہ ملک میں بینکنگ کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

Read more

آسام میں مسلمانوں کا قتل: عرب سوشل میڈیا پر آسام کی ویڈیو پر غم و غصہ اور انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اس وقت عرب دنیا میں سوشل میڈیا پر انڈیا کی مصنوعات پر پابندی کے حوالے سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس کی وجہ انڈیا کے صوبہ آسام میں ایک مسلمان شخص پر ہونے والے حملے کی وائرل ہونے والی ویڈیو ہے۔

Read more

عثمان مرزا کیس: جوڑے پر تشدد اور برہنہ کر کے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں ملزمان پر فرد جرم عائد

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی کو تشدد کرنے، انھیں برہنہ کرنے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی متعقلہ عدالت کو دو ماہ میں اس مقدمے کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان: پاکستان کی افغان فوج کو تنظیم نو میں ’مدد کی مشروط پیشکش‘

پاکستان کے اعلیٰ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان افغان فوج کی تنظیم نو میں مدد دینے کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں افغان حکام سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان: کابل کے مکین جنھیں گھریلو سامان ساتھ لے جانے کی بھی مہلت نہ ملی

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے اب تک ہزاروں افغان اپنا گھر چھوڑ کر وہاں سے جا چکے ہیں اور ان میں سے اکثر خاندان گھر میں پکائے ہوئے تیار کھانے، چائے اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلے گئے۔

Read more

محفوظ اسقاط حمل کا عالمی دن یعنی ’سیف ابارشن ڈے‘: دنیا بھر میں خواتین کو اسقاطِ حمل سے متعلق کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے

پانچ براعظموں کی پانچ مختلف خواتین نے بی بی سی کو اسقاطِ حمل سے متعلق اپنے تجربات بتائے ہیں۔ اس سے ان کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی۔

Read more

افغانستان میں طالبان: قیدیوں کی عام رہائی کے بعد سزائیں سُنانے والی خواتین ججز کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

چھ سابق خواتین ججز نے افغانستان میں خفیہ مقامات سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک پر طالبان کے قبضے کے بعد سے وہ خوف میں مبتلا ہونے کے علاوہ روپوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Read more

انڈیا، پاکستان تعلقات: انڈیا کے ’ذہنی معذور' شخص کی 23 سال بعد پاکستان سے واپسی

انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے پرہلاد سنگھ راجپوت پاکستان کی جیل سے 24 سال بعد اپنے گھر واپس آئے ہیں، لیکن ان کا پاکستان پہنچنا بھی ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

Read more

کووڈ 19: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ یورپ اور امریکہ میں متوقع عمروں میں کمی

آکسفرڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کووڈ 19 کی وجہ سے سنہ 2020 میں یورپ اور امریکہ کے بیشتر حصوں میں متوقع عمروں میں کمی دیکھی جا رہی ہے جو کہ اس سے قبل صرف دوسری عالمی کے وقت دیکھی گئی تھی۔

Read more

شہباز شریف کے منجمد اکاؤنٹس بحال، تحقیقات کس کی ایما پر ہوئیں، پاکستان میں بحث

برطانیہ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شہباز کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی کے بعد پاکستان میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز حکومتِ پاکستان کی ایما پر ہوا تھا یا یہ برطانوی ادارے کا اپنا عمل تھا۔

Read more

برطانیہ میں پیٹرول سپلائی میں تعطل، فوج طلب کرنے پر غور

برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی ترسیل میں خلل ایک بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے اور پیٹرول کی سپلائی کو معمول پر لانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

Read more

ایک خاندان جو طالبان کی آمد سے خوش ہے

گل جمعہ کا پہلا بیٹا دس برس پہلے ہلاک ہو گیا تھا۔ وہ طالبان جنگجو تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ میرے بیٹے نے طالبان تحریک میں شمولیت اختیار کی کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ امریکہ افغانستان اور اسلام کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

Read more