شام میں ’کیمیائی حملہ‘: روس نے سلامتی کونسل کی امریکی قرار داد ویٹو کر دی

روس نے شام کی جانب سے گذشتہ سنیچر کو دوما میں مبینہ ’کیمیائی حملے‘ کی تحقیقات سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد ویٹو کر دی ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا ہے ’وائٹ ہاؤس کے اشتعال انگیزوں‘ کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرار داد کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی گئی۔ اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نے اس قرار داد کو واشنگٹن کی کم سے کم جوابی کارروائی قرار

Read more

آئی پی ایل کے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر مظاہرہ

انڈیا کی ریاست تمل ناڈو میں جاری پانی کے شدید بحران کی وجہ سے چندم برم سٹیڈیم کے اندر اور باہر مظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پانی کے بحران کے حل تک چنئی میں آئی پی ایل کے میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انڈیا کی ریاست تمل ناڈو میں ان دنوں پانی کا شید بحران جاری ہے اور منگل کو چندم برم سٹیڈیم کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ

Read more

لاڑکانہ: تقریب میں گانے کے لیے بلائی گئی گلوکارہ فائرنگ سے ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس کے مطابق ختنے کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو ہلاک ہو گئی ہیں۔ نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شب لاڑکانہ تحصیل کے گاؤں کنگنا میں پیش آیا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر تنیو کے مطابق ختنے کی تقریب کے دوران موسیقی کی محفل کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی جا رہی تھی کہ اسی دوران اتفاقی طور پر ایک

Read more

’ہمارے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں‘

SUPREME COURT OF PAKISTAN پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں، جن کے پاس یہ اختیار ہے ان کے پاس شاید وقت نہیں کہ وہ قانون سازی کریں۔ منگل کو ضلع کچہری کوئٹہ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے مقدمات کو نمٹانے میں تاخیر کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔ انھوں نے وکلا پر زور دیا کہ وہ تاریخ لینے اور ہڑتال کلچر

Read more

جنسی تعلقات کا مطالبہ: برہنہ احتجاج کرنے والی اداکارہ گرفتار

SRI REDDY/FACEBOOK انڈیا میں فلم پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات کے مطالبے کے خلاف نیم برہنہ احتجاج کرنے والی اداکارہ سری ریڈی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سری ریڈی کا کہنا ہے ’میں اپنی جنگ میں بے بس ہوں کیونکہ میرا درد کسی کو نظر نہیں آتا اس لیے مجھے ایسا قدم اٹھانا پڑا۔‘ سری ریڈی نے گذشتہ ہفتے تیلگو فلم انڈسٹری میں مبینہ طور

Read more

بھارت کی طرف سرحدی خلاف ورزیاں خطرناک ہو سکتی ہیں: شاہد خاقان عباسی

پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے بھارت کی جانب سے ’بلااشتعال‘ فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اگر بند نہ ہوئیں تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ چین میں جاری بوؤا فورم فار ایشیا کے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتانیو گوتریس کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن اف کنٹرول پر مسلسل ’سوچی سمجھی اور بلااشتعال‘ فائرنگ

Read more

ایشا کرکٹ کپ بھی امارات منتقل

انڈیا اور پاکستان میں لوگ کرکٹ کے دیوانے ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے کوالا لمپور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ اب یہ ٹورنامنٹ اس سال تیرہ سے اٹھائیس ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں

Read more

’امیروں کے بچے امریکی اسکالرشپ کے لیے ٹینس کھیلتے ہیں‘

حمید الحق کے مطابق آج پاکستان میں ٹینس کے لیے کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔ پاکستان کے سابق ٹینس کھلاڑی حمید الحق کا کہنا ہے کہ اعصام الحق اور عقیل خان کے متبادل کھلاڑی تیار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے اور ان دونوں کے بعد وہ پاکستان میں ٹینس کا مستقبل تاریک دیکھ رہے ہیں۔ حمید الحق نے بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ آٹھ سال کے دوران اعصام الحق اور عقیل

Read more

نہتے فلسطینی کو گولی مارنے کی ویڈیو پر شور

کچھ فاصلے پر کھڑے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اسرائیل کی فوجی حکام فوجی بندوق سے لی گئی ایک ایسی ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں جس میں ایک نہتے فلسطینی کو ہلاک کرنے کے بعد اسرائیل فوجی خوشی منا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھی جا چکی ہے اسے اسرائیل کے بعض ٹی وی چینلوں پر بھی نشر کیا گیا جس پر اسرائیلی سیاست دانوں نے برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔

Read more

چھوڑ کر جانے والےکبھی نون لیگ کا حصہ تھے ہی نہیں: نواز شریف

پاکستان کے سابق ’نااہل‘ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پیر کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز کو چھوڑ کر جانے والے کبھی ان کی جماعت کا حصہ تھے ہی نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ کبھی یہ ڈکٹیٹر کے ساتھ مل جاتے ہیں اور جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو وہ سیاسی جماعتوں میں شامل ہوجاتے ہیں۔ منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا

Read more

سرد جنگ کے زمانے کی سوچ اب دقیانوسی باتیں ہیں: چینی صدر شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے ‘سرد جنگ ذہنیت’ کے بارے میں تنبیہ کی ہے اور ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو فروغ دینے اور غیر ملکیوں کے لیے کھولنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شی جن پنگ کی ‘باؤ فورم فار ایشا’ میں کی جانے والی تقریر کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ سے جاری تجارتی جنگ کو کم کرنے کا اشارہ تھا۔ تقریر میں چینی صدر نے کہا کہ وہ گاڑیوں پر

Read more

امریکی سفارت کار کو ملک سے جانے نہ دیا جائے: پولیس

اسلام آباد میں ٹریفک اشارے کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار کی حادثاتی موت میں ملوث امریکی سفارت کار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کو لکھے گئے ایک خط میں مقدمے کی کارروائی تک امریکی سفارت کار کو ملک سے جانے نہ دیئے جانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ

Read more

کیا انڈین مسلم کشمیر میں غصہ نکال رہے ہیں؟

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ہوجائی ضلعے کے رہائشی 24 سالہ قمرالزمان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ان کے ہاتھ میں بندوق ہے اور کیپشن میں انھیں ڈاکٹر ہریرہ کے کوڈ سے متعارف کر کے انھیں حزب المجاہدین کا رکن بتایا گیا ہے۔ آسام کے ایک آسودہ حال خاندان سے تعلق رکھنے والے قمر دراصل گذشتہ برس جولائی سے گمشدہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی مسلح تصویر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی

Read more

’جدید انسان سعودی عرب میں 85 ہزار قبل آباد تھے‘

ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جدید انسان موجودہ سعودی عرب میں 85 ہزار قبل آباد تھے۔ حال ہی میں وہاں سے ملنے والی انسانی انگلیوں کی ہڈیوں کی آئیسوٹوپ تکنیک سے جانچ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔ ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ جدید نوع انسان کی انگلیوں کی ہڈیاں ہیں۔ یہ دریافت اور اس سے قبل اسرائیل، چین اور آسٹریلیا میں ملنے والے باقیات ایسے شواہد ہیں جس

Read more

سری لنکا: چائے کی تیاری کی 150 سال پرانی کہانی

Schmoo Theune سری لنکا کی تقریباً پانچ فیصد آبادی اربوں ڈالر مالیت کی چائے کی صنعت سے وابستہ ہے، جس میں پہاڑیوں سے پتے توڑنا اور کارخانوں میں اس کی تیاری کا کام شامل ہے۔ سنہ 1867 سے سیاہ چائے کی کاشت کاری اور فروخت نے سری لنکن نسلوں کی زندگیوں کو تبدیل کیا ہے۔ ڈاکومنٹری فوٹوگرافر شمو تھیون نے چائے کی پیداوار کی اس دنیا کو کھوجنے کے لیے اس ملک کا سفر کیا۔ Schmoo Theune چائے کے پودے

Read more

تابوت کو لٹکانے کا رواج

زندگی ہے تو موت ہے یا یہ کہیں کہ زندگی کے بغیر موت نہیں اور یہ کہ زندگی دراصل موت میں پوشیدہ ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ کہا جاتا ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ ہر معاشرے اور مذہب میں مختلف طریقے سے آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ عام طور پر لوگ اپنے مردوں کو دفن کرتے ہیں یا پھر ان کو نذر آتش کر دیتے ہیں۔ لیکن ایسا معاشرہ بھی ہے جہاں

Read more

پورن سٹار کو پیسے دیے: ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک طویل عرصے سے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ مائیکل کوہن کے وکیل سٹیفن کا چھاپے کے بعد ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکام نے نیویارک میں واقع دفتر میں کوہن اور ان کے موکلوں کے درمیان ’امتیازی مواصلات‘ کو سیل کر دیا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو دی جانے

Read more

شام کے ’کیمیائی حملے‘ پر روس اور امریکہ میں تلخ کلامی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر ’کیمیائی حملے‘ کے حوالے سے روس اور امریکہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ دوما کے واقعہ پر امریکی کی ’فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں‘ جبکہ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ’روس کے ہاتھوں پر شامی بچوں کا خون ہے‘ اس سے پہلے اقوام متحدہ

Read more

شام کے کیمیائی حملے پر امریکی کارروائی کا فیصلہ متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کابینہ کے اجلاس میں شام کی صورت حال پر غور کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر کیمیائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جواب دینے کے بارے میں پیر کی رات تک اہم اور حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے روائٹرز کے مطابق پیر کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ

Read more

انڈیا میں سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک

انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ شمالی ریاست ہماچل پردیش میں یہ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر بچوں کی عمریں 10 برس سے کم تھیں۔ بس کا ڈرائیور اور دو اساتذہ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ انڈیا میں حادثات کی عمومی وجہ لاپرواہ ڈرائیونگ ، گاڑیوں اور سڑکوں کی خستہ حالی

Read more

غزہ میں خونریزی کے ذمہ داروں پر مقدمہ ہو سکتا ہے: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (جرائم کی بین الاقومی عدالت) کی چیف پراسیکیوٹر نے غزہ میں جاری خونریزی کو بند کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان مظالم کے ذمہ داراں پر مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق جرائم کی عالمی عدالت (آئی سی سی) کی چیف پراسیکیوٹر فتو بینسودا نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں پیش آنے والے واقعات پر وہ گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے ادارے

Read more

ڈیٹا چوری ہونے والے صارفین کے لیے فیس بک کی جانب سے انتباہ

Facebookفیس بک کے صارفین کو سکرین پر یہ دو پیغامات ملیں گے فیس بک کے صارفین کو برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے یہ معلوم ہو جائے گا کہ کیا وہ ان ساڑھ آٹھ کروڑ صارفین میں شامل ہیں جن کے اکاؤنٹ کی معلومات کیمبرج اینالیٹیکا کو دی گئی تھیں یا نہیں۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ صارفین کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ انھوں نے کونسی ایپس استعمال کی تھیں اور ان کی

Read more

یاسر شاہ انجرڈ، دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے

31 سالہ لیگ سپنر اب تک 28 ٹیسٹ میچوں میں 165 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل لیگ سپنر یاسر شاہ کولہے کی ہڈی میں تکلیف کے باعث اس دورے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ 31 سالہ لیگ سپنر نے سنہ 2014 سے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور اب تک 28 ٹیسٹ میچوں میں 165 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چیف

Read more

‘آنکھ مارنا جائز نہیں اور فلم میں یہ توہین مذہب ہے’

انڈیا کی عدالت عظمیٰ میں ملیالم فلم ‘اورو آدار لو’ کے خلاف ایک بار پھر سے شکایت درج کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ریلیز سے قبل اس میں سے ‘منیکیا مالاریا پووی’ نامی گیت ہٹا دیا جائے۔ اس گیت کے دوران آنکھ مارنے والے سین پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے اور یہ ‘توہین مذہب’ کے مترادف ہے۔ اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق حیدرآباد کے دو افراد نے

Read more

اسلام آباد میں بننے والے پاکستان کے جدید ترین ہوائی اڈے کی خاص بات کیا ہے؟

پاکستان کے دارالحکومت کو ساٹھ کی دہائی میں جب کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تو اس وقت سے اب تک راولپنڈی کا چکلالہ کا ہوائی اڈہ جسے بعد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام دے دیا گیا نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے پوٹھوہار، آزاد کشمیر، ہزارہ اور گرد و نواح کے علاقوں کو فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے واحد ایئرپورٹ تھا۔ راولپنڈی کی گریسی لین سے ملحقہ چکلالہ ایئر بیس کے ایک حصے

Read more

امریکی سفارت کار کے ہاتھوں پاکستانی طالب علم کی ہلاکت،پاکستان کیا کارروائی کر سکتا ہے؟

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے ایک شہری کی ہلاکت کے بعد حکومت کے پاس اس سفارت کار کے خلاف کارروائی کرنے کے محدود اختیارات ہی ہیں۔ سنیچر کو امریکی سفارت خانے کے فوجی اتاشی جوزف امانوئل نے اشارہ توڑ کر ایک پاکستانی طالب علم کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں وہ طالب علم ہلاک اور ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اب کیا اس سفارت کار

Read more

روس: اسرائیل نے لبنان سے شامی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا

دمشق نے بھی اسرائیل پر یہی الزام عائد کیا تھا (فائل فوٹو) روس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فوج نے اسرائیل پر لبنان سے شامی فوجی فضائی اڈے کو میزائل حملے سے نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ پیر کو دمشق نے بھی اسرائیل پر یہی الزام عائد کیا تھا۔ خبررساں اداروں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ ’اسرائیلی فوج کے دو ایف 15 طیاروں نے ماسکو وقت کے مطابق صبح تین بج کر 25 اور

Read more

’شمالی کوریا جوہری پروگرام پر گفتگو کرنے کے لیے تیار‘

امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے وعدہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات میں وہ امریکہ سے اپنے جوہری ہتھیار اور ان کے مستقبل کے بارے میں بات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کی تیاریاں خفیہ رکھی جا رہی ہیں اور اس کی تاریخ، مقام اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکی حکام کی اس ملاقات کے حوالے سے کئی دفعہ گفتگو ہوئی ہے اور وہ

Read more

انڈیا میں بغیر انجن کی ایک ٹرین میلوں تک چلتی رہی

انڈیا کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں 22 بوگیوں پر مشتمل ایک بغیر انجن والی ٹرین 11 کلو میٹر تک ٹریک پر واپس چلتی رہی۔ اس ٹرین پر تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے اور وہ ٹرین اس وقت رکی جب ریلویز کے عملے نے پٹڑیوں پر پتھر رکھ کر رکاوٹ پیدا کیں۔ اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس غلطی پر انڈین ریلویز نے اپنے سات ملازمین کو

Read more

ازبکستان کے ٹی وی پر نوجوان عاشقوں کے بوس و کنار کے مناظر دکھانے پر تنقید

ازبکستان میں ایک ٹی وی چینل کو نوجوان جوڑوں کے عوامی مقامات پر اظہار محبت کے مناظر کو سامنے لانے سے متعلق پروگرام پر تنقید کا سامنا ہے۔ اس پروگرام پر ٹی وی چینل پر نہ صرف ناظرین بلکہ حکومت بھی غصے کا اظہار کر رہی ہے۔ ’خفیہ کیمرہ‘ نامی پروگرام کو ایم وائی فائیو انٹرٹیمنٹ چینل پر نشر کیا گیا جس میں کئی عاشقوں کو دارالحکومت تاشقند کے سینٹرل پارک میں ایک دوسرے سے بوس و کنار اور بغل

Read more

شام کے فوجی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ: سرکاری میڈیا

شام کی سرکاری میڈیا کے مطابق شام میں ایک فوجی ہوائی اڈے کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام کا فضائی دفاعی نظام ایکٹیویٹ ہو گیا تھا۔ شامی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ پیر کو صبح کے وقت حمس شہر میں ٹی 4 ایئر بیس کے قریب دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ ’دوما پر کیمیائی حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی‘ شام میں خونریزی کا

Read more

شام: باغی جنگجوؤں نے دوما سےانخلا شروع کر دیا

شامی جنگجو (فائل فوٹو) شام کے حکومت مخالف باغی جنگجوؤں نے اتوار کو کئی ہفتوں کی ناکہ بندی کے بعد تباہ شدہ شامی شہر دوما سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ باغیوں اور حکومت کے درمیان روس کی نگرانی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت اس محصور شہر سے ہزاروں جنگجو باہر نکل جائیں گے۔ ایک بس میں درجنوں جنگجوؤں اور ان کے اہلِ خانہ کے ہمراہ شہر سے نکل کر

Read more

پی ٹی ایم جلسہ یا لاپتہ افراد کا اجتماع

پشاور میں پشتون تحفظ تحریک یا پی ٹی ایم کے زیر اہتمام ہونے والا جلسہ بظاہر صوبے اور فاٹا میں گزشتہ کئی سالوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا بڑا اجتماع دکھائی دے رہا تھا۔ رنگ روڈ پشاور پر منعقد ہونے والے اس جلسے کےلیے ایک ایسی جگہ کا انتخاب کیا گیا تھا جس کے تقریباً چاروں اطراف لمبی لمبی دیواریں تھیں جبکہ درمیان میں ایک بہت بڑا میدان تھا جس میں ہزاروں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ جلسہ

Read more

’جائز آئینی حق کے لیے اسلام آباد تک مارچ کر سکتے ہیں‘

پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کی تنظیم پشتون تحفظ مووممنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اس وقت تک ان کا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ اتوار کو پشاور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے منظور پشتین نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے نکلے ہیں اور یہ کہ وہ کسی غیر

Read more

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سپنرز کا راج

کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو بلے بازوں کے لیے سازگار کھیل کہا جاتا ہے لیکن وہیں پر حیران کن بات یہ ہے کہ اس فارمیٹ میں فاسٹ بولرز کی بجائے سپنرز راج کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بولرز کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست دس بولرز میں سے آٹھ سپنرز ہیں، جبکہ صرف دو ہی ایسے فاسٹ بولرز ہیں جو ٹاپ ٹین

Read more

ٹیکس فری جنت کے رہائشی

پاکستان میں ایک بار پھر لوگوں اور اداروں کو ٹیکس دینے پر آمادہ کرنے کے لیے ایک اور رعایتی سکیم کا اعلان ہوا ہے۔ جس کے تحت انکم ٹیکس کی انتہائی شرح پینتیس فیصد سے کم کر کے پندرہ فیصد کر دی گئی ہے۔ جس کی ماہوار آمدنی ایک لاکھ روپے تک ہے اسے کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ سادہ مزاج وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی ٹیکس ترغیبات سے ٹیکس دینے

Read more

ایک ہی روز میں خاندان تباہ، بچے یتیم اور عورتیں بیوہ

Vikar Syedمحمد اقبال کی بیوہ روحی جان اپنے شوہر اور اپنی بیٹی کی تصویر لیے نڈھال بیٹھی ہیں خاندان تباہ، بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہو گئیں۔ یہ سب ایک ہی دن میں ہوا۔ گذشتہ اتوار کو انڈین فوجیوں نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی حصے میں شدت پسندوں کے خلاف تین مختلف آپریشنز کیے۔ شدت پسندوں کے ساتھ کئی گھنٹے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 13 شدت پسند، چار عام شہری اور تین فوجی ہلاک ہوئے۔

Read more

جاپان: باپ نے ’20 سال تک بیٹے کو پنجرے میں قید رکھا‘

جاپان میں پولیس نے ایک 73 سالہ شخص کو اپنے بیٹے کو 20 سال تک لکڑی کے پنجرے میں قید رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یوشیٹین یاماساکی نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو اس لیے قید میں رکھا کیوں کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار تھا اور کبھی کبھی پرتشدد ہو جاتا تھا۔ اب اس کی عمر 42 برس ہو چکی ہے۔ لکڑی کا پنجرہ ایک میٹر

Read more

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور انگلینڈ کا ہاکی میچ برابری پر ختم، سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم

پاکستان کے محمد عرفان جونئیر آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے مقابلے میں اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین گروپ میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر نے اور علی مبشر نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ انگلینڈ کی جانب سے مارک گلیگ ہورن اور سیم وارڈ نے گول سکور کیے۔ ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کا تیسرا میچ تھا اور تینوں میں ڈرا کرنے کے

Read more

آئی پی ایل کا آغاز: پابندی کے بعد چینئی کی جیت کے ساتھ واپسی

براوو نے 68 رنز کی اپنی اننگز میں تین چوکے اور سات چھکے لگائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں سیزن کا سنیچر کے روز ممبئی میں ایک رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ آغاز ہوا جس کے بعد ابتدائی میچ میں دو سال کی پابندی کے بعد شرکت کرنے والی ٹیم چینئی سپر کنگز نے جیت حاصل کی۔ ویسٹ انڈيز کے آل راؤنڈر ڈوائن براوو نے ممبئی انڈینز کے خلاف ہارے ہوئے میچ کو اپنی آتشی بلے

Read more

فلسطینی صحافی کی موت: اسرائیل کا جانچ کرنے کا فیصلہ

فوٹوگرافر یاسر مرتجیٰ نے گولی لگنے کے وقت نیلے رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی جس پر واضح طور پر پریس لکھا ہوا تھا مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی سرحد پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک فلسطینی صحافی کی موت کی جانچ کرے گی۔ غزہ کی ایک نیوز ایجنسی کے فوٹوگرافر یاسر مرتجیٰ جمعے کو جس وقت زخمی ہوئے اُس وقت انھوں نے واضح طور

Read more

کیا زخم پر شکر لگانا اینٹی بایوٹکس کا متبادل ہو سکتا ہے؟

‘کچھ میٹھا ہو جائے’۔ انڈیا اور پاکستان میں یہ جملہ عام ہے کہ کھانے کے بعد کوئی میٹھی چیز یا ڈیزرٹ ہو۔ ہر خوشی کے موقعے پر مٹھائی کھلانے اور منھ میٹھا کرنے کی بات کی جاتی ہے۔ اس کے برعکس تکلیف دینے کے موقعے پر ہم ایک دوسرا جملہ ‘زخموں پر نمک نہ چھڑکو’ کہتے ہیں۔ یعنی ایک خوشی کے اظہار کے لیے ہے تو ایک تکلیف کے لیے ہے۔ اگر ان دونوں جملوں کو ملا کر اس طرح

Read more

شام: دوما شہر پر ’کیمیائی حملے میں ’ڈیڑھ سو افراد ہلاک

امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ شام کے شہر دوما میں کم از کم ڈیڑھ سو افراد ممکنہ طور پر زہریلی گیس کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ وائٹ ہیلمٹس نامی امدادی تنظیم نے بیسیوں لاشوں کی تصویریں ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس خبر کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ شامی حکومت نے کیمیائی حملے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ امریکی

Read more

نیویارک: ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، چار افراد زخمی

نیویارک میں واقع 56 منزلہ ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی۔ ویڈیو فوٹیج میں عمارت سے شعلے اور دھواں نکلتا دیکھا جا سکتا ہے۔ نیویارک کے آگ بجھانے کے محکمے نے کہا ہے کہ کم از کم ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ محکمے نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس کے علاوہ تین فائر فائٹروں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کا ایک گھر اور دفتر اسی عمارت میں واقع ہے، تاہم اس وقت وہ دارالحکومت واشٹنگٹن میں

Read more

خلا میں لگژری ہوٹل کے قیام اعلان

بہت جلد امیر افراد چھٹیاں منانے کے لیے خلا کا رخ کیا کریں گے۔ ایک امریکی کمپنی اورائن سپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2021 تک خلا میں ایک لگژری ہوٹل کھولنے جا رہی ہے، جس میں 95 لاکھ ڈالر کے عوض 12 دن گزارے جا سکیں گے۔ اورائن سپین کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرینک بنکر نے کمپنی کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ

Read more

اسلام آباد میں امریکی سفارت کار نے طالب علم کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا

اسلام آباد میں دامنِ کوہ چوک پر ایک امریکی سفارت کار نے اشارہ توڑ کر ایک پاکستانی طالب علم کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ میڈیا پر نشر کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک سفید کار کو اشارہ توڑ کر موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مارتے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے وہ دونوں اچھل کر

Read more

جرمنی: گاڑی کو راہگیروں پر چڑھا دیا، متعدد افراد ہلاک

جرمنی کے شہر مونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے گاڑی کو راہگیروں پر چڑھا دیا ہے جس سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے خود کو ہلاک کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم از کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔ وفاقی حکومت کے نائب ترجمان نے واقعے

Read more

ملیے بلٌو اور ہینری سے جن کے سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز ہیں

بہترین دوستوں ہینری اور بلٌو میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، کہ وہ دونوں بےگھر تھے اور دونوں کو بچایا گیا تھا اور اب وہ دونوں ہی ایک ساتھ چہل قدمی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جو چیز ان دونوں کو ان کے مداحوں کی نظر میں خاص بناتی ہے وہ یہ کہ یہ کتا اور بلا گھومنے پھرنے والے ساتھی ہیں۔ ان کی انوکھی دوستی اور کولوراڈو کی خوبصورت پہاڑیوں پر ہائیکنگ نے ان کو سوشل میڈیا پر فالو

Read more

ہرن کا نہیں یہ بالی وڈ سٹار سلمان خان کا مقدمہ ہے

سلمان خان کو راجستھان کے جودھپور کے نواح میں 20 برس قبل دو نایاب ہرنوں کے شکار کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا دی گئی ہے۔ یہ کالے چنکارا ہرن نایاب نسل کے ہیں اور راجستھان کے ریگستانی میدانوں میں اکثر دکھائی دیتے ہیں۔ سلمان خان سنہ 1998 میں فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی شوٹنگ کے لیے جودھپور میں تھے۔ یہ فلم ملٹی سٹار تھی۔ اس میں سلمان کے علاوہ لیڈ رولز میں سیف علی خان، تبو

Read more

ایران پر سائیبر حملہ، ایمرجنسی اجلاس منعقد

ایرانی حکام نے ایک ایمرجنسی اجلاس میں جمعہ کی رات کو ملک کے سائیبر انفراسٹرکچر پر بڑے حملے پر بات چیت کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے ہزاروں انٹرنیٹ راؤٹرز میں چند ہی اس سائیبر حملے میں متاثر ہوئے ہیں تاہم کئی ویب سائٹس عارضی طور پر ڈاؤن ہیں۔ ایرانی وزیر برائے مواصلات محمد جواد کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ سائیبر حملہ کہاں سے کیا گیا۔ تاہم انھوں نے کہا

Read more

شامی فوج کے دوما پر فضائی حملے، کم از کم 40 افراد ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے دوما میں باغیوں کے زیر اختیار حصے پر فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی شامی تنظیم کے مطابق قصبے پر کیے جانے والے حملوں میں مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ یہ بمباری جمعے کو اس وقت کی گئی جب باغیوں اور مذاکرات کاروں میں بات چیت ناکام ہو گئی۔ اسی بارے میں شام: شدید زخمیوں کو دوما سے

Read more

کینیڈا: جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس کو حادثہ، 14 ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام کو ہمبلٹ برونکس نامی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس اور ٹرک میں حادثہ ہائی وے پر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ہمبلٹ برونکس کی ٹیم ایک میچ کے لیے جا رہی تھی۔ اس ٹیم میں کھلاڑیوں کی عمریں 16

Read more

آخری منٹ میں گول، پاکستان انڈیا میچ برابر

آسٹریلیا میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2018 میں آج ہاکی کے مقابلوں میں روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا میچ دو، دو گول سے برابر ہو گیا ہے۔ ساحلی شہر گولڈ کوسٹ میں ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے اس میچ کے اختتامی لمحات میں واپسی کی اور میچ کو برابری پر ختم کیا۔ میچ کے ابتدائی 30 منٹ انڈیا کے نام رہے جس میں اس نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے

Read more

ورزش کرو تو جسم کی چربی کہاں جاتی ہے؟

یہ تو سب جانتے ہیں کہ ورزش کرنے والوں کی چربی کم ہو جاتی ہے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی چربی آخر کہاں جاتی ہے۔ تقریبا 150 ڈاکٹروں، غذائی ماہرین اور ٹرینرز نے اس سوال کا غلط جواب دیا ہے۔ سوال بہت آسان ہے: جب کوئی ورزش کے ذریعے اپنا وزن کم کرتا ہے تو اس کے جسم کی چربی کہاں جاتی ہے؟ ان میں سے آپ کا جواب کیا ہو سکتا ہے؟ الف) چربی،

Read more

بالی وڈ ڈائری: کیا کامیابی شادی کی محتاج ہے؟

یوں بھی جب کسی بڑی شخصیت خاص طور پر بالی وڈ کے کسی بڑے ستارے سے متعلق بریکنگ نیوز ہوتی ہے تو انڈین میڈیا میں جیسے تماشے کی دوڑ سی لگ جاتی ہے۔ حال ہی میں سری دیوی کی موت کو نہ صرف انتہائی فلمی انداز میں پیش کیا گیا بلکہ مختلف قسم کی قیاص آرائیوں کا بازار بھی گرم رہا۔اب سلمان کی باری ہے۔ سلمان خان کو گذشتہ روز نایاب کالے ہرنوں کے شکار کے معاملے میں پانچ سال

Read more

سلمان خان: ضمانت کے لیے سماعت آج، جج تبدیل

انڈیا میں نایاب کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے کے معاملے میں بالی وڈ سٹار سلمان خان کی ضمانت کے سلسلے میں مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کو انھیں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال کی ‎سزا سنائی گئی تھی اور انھیں جودھپور کی سینٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔ انھیں فوری طور پر ضمانت نہیں مل سکی تھی

Read more

چین: ’سپرم ڈونرز کی کمیونسٹ پارٹی سے وفاداری ضروری ہے‘

بیان کے مطابق تمام درخواست گزار مردوں کی عمر 20 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہییں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک سپرم بینک نے سپرم عطیہ کرنے والوں سے کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ وفاداری کے اظہار کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو پیکنگ یونیورسٹی تھرڈ ہسپتال کی جانب سے ’وی چیٹ‘ ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپرم عطیہ کرنے والے افراد ‘سوشلسٹ دھرتی کے ساتھ محبت’ کریں۔ اس پوسٹ میں جسمانی صحت اور

Read more

’کوئی بھی کریپٹو کرنسی قانونی نہیں، اسے مشکوک مانیں‘: سٹیٹ بینک آف پاکستان

پاکستان کے سٹیٹ بینک نے ملک کے تمام بینکوں کو تنبیہ کی ہے کہ بٹ کوائن، لائٹ کوائن، اور پاک کوائن سمیت تمام ورچوئل کرنسیوں کی مدد سے ہونے والے کسی بھی لین دین کو مشکوک قرار دے کر سٹیٹ بینک کو مطلع کریں۔ جمعے کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن میں سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ورچوئل کرنسی پاکستان میں قانونی طور پر رقم کی حیثیت نہیں رکھتی اور اس کی خرید و فروخت یا

Read more

خانیوال: ’جھگڑا کرنے والے پانچ چینی باشندے ملک بدر کیے جائیں‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں ایک چینی کمپنی کے ملازمین اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی انکوائری کرنے کے بعد خانیوال پولیس نے حکومت سے پانچ چینی باشندوں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دینے اور ملک بدر کرنے کی سفارش کی ہے۔ پاکستان میں فیصل آباد سے ملتان تک بننے والی ایم فور موٹروے پر کام کرنے والی ایک تعمیراتی کمپنی سنکیانگ بیژن روڈ اینڈ بریج کپمنی کے نور پور

Read more

پاکستان، افغانستان کا مشترکہ مقاصد کے لیے تعاون پر اتفاق

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور افغان صدر اشرف غنی نے خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعے کو افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے جہاں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ افغان صدارتی محل کے ترجمان شاہ حسین مرتضائی نے پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاق عباسی کے دورے کے حوالے سے بی بی

Read more

انڈیا: ’بیٹے نے تین سال تک ماں کی لاش فریزر میں رکھی‘

انڈیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی والدہ کی لاش کو تین سال تک فریزر میں رکھا۔ کولکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سوبھابراتا مجمدار نے بظاہر لاش کو حنوط کیا اور کیمیکل کے ذریعے محفوظ رکھا۔ اب پولیس اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ کیا اس مشتبہ شخص نے اپنی والدہ کی لاش کو اس لیے رکھا تاکہ وہ ان کی موت کے

Read more

’چیف جسٹس یقینی بنائیں کہ تمام جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں‘

سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرف سے ملک میں ہونے والے عام انتخابات بروقت کروانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کو التوا میں ڈالنے کی اجازت نہ

Read more

لڑائی نہیں چاہتے لیکن ہم تجارتی جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں: چین

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ چین کے خلاف مزید ایک سو ارب ڈالر کے محصول پر غور کریں۔ خیال رہے کہ امریکہ اس سے قبل چین سے درآمد کی جانے والی سینکڑوں اشیا پر پہلے ہی 50 ارب ڈالر کا محصول یا ٹیرف عائد کر چکا ہے اور یہ رقم مزید شامل کی گئی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی سے عالمی منڈیوں عدم استحکام دیکھا گیا

Read more

کامن ویلتھ گیمز: جوش، جذبہ اور لگن

آسٹریلیا کے ساحلی شہر گولڈ کوسٹ میں چار اپریل سے 21 ویں کامن ویلتھ کھیلوں کا آغاز ہوا ہے۔ کھیلوں کے ان مقابلوں کے پہلے دن کھلاڑیوں کی رنگا رنگ اور جذبات سے بھری کچھ تصاویر۔ پاکستان کی ماہ نور شہزاد بیڈمنٹن مقابلوں کے مکسڈ ٹیم گروپ کے ابتدائی مرحلے میں سکاٹ لینڈ کی کرسٹی گلمور کے مدمقابل ہیں۔ باسکٹ بال کے میچ میں سکاٹ لینڈ کے مائیکل وگور انگلینڈ کے ڈینیئل اڈوزی کے نبردآزما۔ ٹیبل ٹینس مقابلوں کے ابتدائی

Read more

سوشلستان: چینی کے پیر تلے پاکستانی پرچم‘

سوشلستان میں لوگوں کو پتا بھی نہیں چلا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز ختم بھی ہو گئی۔ نہ کوئی ٹرینڈ نہ کوئی لائیو ٹویٹنگ، میچ کب شروع ہوا اور کب ختم کوئی پتا نہیں۔ دوسری جانب عمران خان جنہوں نے حال ہی میں انگریزی کے ساتھ اردو میں ٹویٹنگ شروع کی ہے کو وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے فوج کی سربراہ کی تعریف پر نجانے کیا سوجھا کہ انھوں نے ‏ٹویٹ کی ‘شہباز شریف کے منہ سے

Read more

ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، سلمان خان کو ایک دن اور جیل میں گزارنا پڑے گا

سلمان خان کو گذشتہ روز ہرنوں کے شکار کے معاملے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انھوں نے سیشن کورٹ میں ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست داخل کر رکھی ہے۔ اداکار سلمان خان کے وکیل مہیش بوڑا نے بتایا کہ عدالت میں ضمانت پر بحث مکمل ہو چکی ہے۔ جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے جمعرات کے فیصلے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ ریکارڈ دیکھنے کے بعد سلمان خان کو ضمانت پر رہا کرنے

Read more

امریکہ: مظاہرین غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب 500 میٹر کے بفر زون سے باہر رہیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ پرامن احتجاج کریں اور غزہ اور اسرائیل کی سرحد سے 500 میٹر دور رہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جمعہ کو فلسطینی نئے مظاہروں کے لیے تیار ہیں۔ ’معاف کیجیے کمانڈر، میں گولی نہیں چلا سکتا‘ اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے: شہزادہ محمد

Read more

روس: کیا برطانیہ اس سے بہتر جعلی خبر نہیں گھڑ سکتا تھا؟

روس نے برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے حوالے سے ’جھوٹی خبر‘ گھڑ رہا ہے اور ’آگ سے کھیل‘ رہا ہے۔ چار مارچ کو برطانیہ میں پولیس یولیا اور سرگئی سکرپال کے بے ہوش حالت میں ملنے کے بعد سے انھیں قتل کرنے کی کوشش کی تفتیش کر رہی ہے۔ بعدازاں برطانیہ نے روس کے 23 سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا گیا تھااور یہ

Read more

’کوہستان میں 354 سکول چھت سے محروم‘

اس سکول کی کوئی عمارت موجود تو نہیں لیکن ندی کے کنارے زمین کے اس ٹکڑے کو گورنمنٹ پرائمری سکول جشوئی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع کوہستان میں حکام کے مطابق 354 سکول ایسے ہیں جو چھت سے محروم ہیں یا سکول کی عمارت ہی موجود نہیں ہے۔ تعلیمی حکام کے مطابق سکولوں کی اس حالت سے 30 سے 40 ہزار کے قریب بچے متاثر ہیں۔ سکولوں میں داخلے کی

Read more

پورن سٹار کو پیسے دیے گئے، معلوم نہیں تھا: صدر ٹرمپ

سٹورمی ڈینیئلز نے 2011 میں بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ روابط تھے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ ان کے وکیل نے پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب سے قبل ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔ رقم کی ادائیگی کے معاملے پر ان کا یہ پہلا بیان ہے۔ امریکی صدارتی طیارے ایئر فورس ون پر سفر کرتے ہوئے جب

Read more

خاقان عباسی کابل کیا کرنے جا رہے ہیں؟

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی حکومت کا محض دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں ان کا افعان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کابل کتنا اہم ہوسکتا ہے۔ وہ ایسے حالات میں واجبی روایتی بیانات کے علاوہ کیا کوئی ٹھوس پیش رفت کا وعدہ کر سکتے ہیں؟ حالیہ دنوں میں پاکستان کے فوجی اور سیاسی رہنما باقاعدگی سے کابل کے دورے کر رہے ہیں۔ برف پگھلنے کا بظاہر آغاز پاکستان فوج کے

Read more

گوگل امریکہ کی عسکری مدد نہ کرے: گوگل ملازمین

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ہزاروں ملازمین نے ایک کھلے خط میں کمپنی سے استدعا کی ہے کہ وہ امریکی فوج کے لیے ایک خصوصی پروجیکٹ پر کام نہ کریں۔ اس پروجیکٹ کا نام پروجیکٹ میون ہے اور اس کا مقصد آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ڈرون حملوں کے نشانے کو بہتر بنانا ہے۔ ملازمین کو خدشہ ہے کہ اس سے گوگل کی ساخ کو ناقابلِ مرمت نقصان پہنچے گا۔ مزید پڑھیے گوگل ٹیکنالوجی امریکی فوج کے استعمال میں گوگل

Read more

پی پی او کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا؟

عثمان معظم کا الزام ہے کہ ان کا بیٹا رینجرز کی تحویل میں ہے ’گیارہ جون 2015 کی شام کو میرا بیٹا سعد صدیقی گھر سے گیا تھا لیکن پھر دوبارہ واپس نہیں آیا۔ اگلے ہی روز میں نے اس کی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج کرادی لیکن ایک ماہ تک کچھ پتہ نہیں چلا۔‘ یہ باتیں بی بی سی کو پاسبان تنظیم کے جنرل سیکریٹری معظم عثمان نے بتائیں جن کا بیٹا گذشتہ تین سال سے لاپتہ

Read more

پاکستان میں نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان، سیاستدان فائدہ نہیں اٹھا سکتے

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں ٹیکس اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن پاکستانی شہریوں کے کے اثاثے پاکستان سے باہر ہیں وہ دو فیصد جرمانہ ادا کرکے ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اکنامک ایڈوائزی کونسل کے اجلاس کے بعد ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اس سہولت سے فاہدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس اصلاحات

Read more

شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں اسلام مخالف پمفلٹ کی تقسیم

 شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں پولیس شہر کے ریون ہل علاقے سے اسلام مخالف پمفلٹ ملنے کے بعد تفتیش کر رہی ہے۔ پمفلٹ’جنیریشن سپارٹا’ نامی گروپ کی جانب سے بھیجا گیا ہے اور وہ صارفین کو پیغام دیتا ہے کہ اسلام کے بڑھتے ہوئے اثر کو روکا جائے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پمفلٹ پیر کو بھیجے گئے تھے۔ مقامی کونسلر کرس مک گمپسی نے کہا کہ علاقے میں ‘بڑی تعداد میں تارکین وطن افراد کی رہائش

Read more

کشمیر: لڑکی کے قتل کیس میں نیا موڑ

جموں خطے کے کٹھوعہ ضلع میں قبائلی گجر خاندان سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ آصفہ یوسف کی لاش جنوری میں ملی تو کشمیر اور جموں کے درمیان علاقائی کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی مخلوط حکومت کی اکائیوں پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان بھی تناؤ پیدا ہو گیا۔ کھٹوعہ کے جنگلاتی علاقے رسانہ میں جھونپڑیوں میں رہنے والے مسلمان گجر خاندان سال میں دو مرتبہ پیرپنچال پہاڑوں پر مویشی چراتے ہیں اور رسانہ میں اپنی رہائش

Read more

کالا ہرن اتنا اہم کیوں ہے؟

سلمان خان اور کالے ہرن کا نام جب ایک ساتھ آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اداکار مشکل میں ہیں۔ انڈین اداکار سلمان خان پر راجستھان کے شہر جودھ پور میں دو چنکاروں (بلیک بک) کا شکار کرنے کا الزام ہے۔ انھیں کالا ہرن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ واقعہ 26 ستمبر 1998 کا ہے۔ اس کے دو دن بعد 28 ستمبر کو سلمان پر گھوڑا فارم میں ایک اور بلیک بک کے شکار کا الزام لگا۔ اسی

Read more

سلمان خان کو جیل، ٹوئٹر پرہلچل

کالے ہرن شکار مقدمے میں اداکار سلمان خان کو جودھپور کی ایک عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے۔ عدالت نے سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنائی ہے اور ساتھ ہی دس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی اسی کیس میں اداکارہ تبو، سونالی بیندرے، نیلم اور اداکار سیف علی خان کو بری کر دیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ تقریباً 20 سال پرانا ہے، جب 1998 میں جودھپور کے باہر ایک علاقے میں دو کالے ہرنوں کا

Read more

’اسرائیلی فوجی غیر مسلح فلسطینیوں کو گولی مارنے سے انکار کر دیں‘

اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں اس نے اسرائیلی فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ غیر مسلح فلسطینیوں کو گولی مارنے سے انکار کر دیں۔ یہ مہم اسرائیل کی انسانی حقوق کی تنظیم بی ٹسلیم نامی غیر سرکاری تنظیم نے شروع کی ہے۔ اس مہم کے دوران تنظیم نے اسرائیلی اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کیے ہیں جس کے بعد اسرائیل کے پبلک سکیورٹی کے وزیر نے اس گروپ سے ’بغاوت

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج

پاکستان کے چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کو خارج کردیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جج کا تقرر قانون کے مطابق ہواہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ نامہ نگار کے

Read more

شاہی ساس بہو کے درمیان نوک جھونک، ’ملکہ نے اصل رنگ دکھا دیا‘

سپین کی ملکہ لیتھی اور ان کی ساس ملکہ صوفیا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں ساس بہو کے درمیان کشیدگی کا واضح اشارہ ملتا ہے۔ میورکا میں ایسٹر کے موقع پر ایک تقریب کے دوران بنائی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکہ لیتھی نے پہلے تو ملکہ صوفیا اور اپنی بیٹیوں کی تصویر میں خلل ڈالا اور پھر اپنی بیٹی انفانٹا صوفیا کے کندھے پر سے ملکہ صوفیا کا ہاتھ ہٹا

Read more

ترقی یافتہ ملکوں کا سورج پر کمند ڈالنے کا منصوبہ

ترقی یافتہ ملکوں کے سائنس دانوں نے ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے سورج کی روشنی کو مدھم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انھیں امید ہے کہ انسانوں کی تخلیق کردہ ‘کیمیائی چھتری’ دنیا کے خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت میں کمی لانے کے لیے کارگر ثابت ہو گی۔ ‘سولر جیو انجینیئرنگ’ کا یہ منصوبہ ایسا ہی ہے جیسے بڑے پیمانے پر پھٹنے والے آتش فشاں جن سے بہت زیادہ مقدار میں راکھ خارج ہو کر فضا

Read more

سلمان خان کو سیاہ ہرن کے غیر قانونی شکار کے جرم میں پانچ سال قید

انڈیا کی ریاست راجستھان کی ایک عدالت نے نایاب سیاہ ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں معروف فلم اداکار سلمان خان کو مجرم قرار دییتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سلمان خان کو دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ اس مقدمے میں سلمان خان کے علاوہ سیف علی خان، تبو، سونالی بیندرے اور نیلم بھی ملزمان تھے تاہم ان سب کو بری کر دیا گیا ہے۔ سلمان خان کو دو نایاب

Read more

کہکشاں کے وسط میں ایک درجن بلیک ہولز دریافت

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہماری کہکشاں کے بیچ میں ممکنہ طور پر ایک درجن بلیک ہولز موجود ہیں۔ اس نئی تحقیق نے کئی دہائی پرانی پیش گوئی کی توثیق کی ہے جس کے مطابق ہماری کہکشاں کے بیچ میں ایک بہت بڑا بلیک ہول موجود ہے جس کے ارد گرد چھوٹے چھوٹے بلیک ہولز ہیں۔ اس سے قبل اس قسم کے شواہد نہیں ملے تھے کہ کہکشاں کے بیچ میں بہت بڑے بلیک ہول موجو ہے۔ یہ تحقیق

Read more

جیو کس نے بند کروایا؟

پاکستان کے مختلف شہروں میں گذشتہ تین روز سے جیو نیٹ ورک کے تمام چینلز کی پراسرار بندش جاری ہے، جسے جیو ’غیرقانونی بلیک آؤٹ‘ کا نام دے رہا ہے۔ اس بارے میں شکایتوں پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا نے جیو کی بندش کرنے والے دو بڑے کیبل آپریٹروں کے لائسنسوں کی معطلی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جیو کی بندش پیمرا کے احکامات پر نہیں کی جا رہی۔ وہیں جیو انتظامیہ کا شکوہ ہے کہ

Read more

دھوکے باز، جھوٹے اور جابر ملک (اسرائیل) سے مذاکرات کی کوشش ناقابلِ معافی غلطی ہو گی: ایران

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی کوشش ‘ناقابلِ معافی غلطی’ ہو گی۔ ان کا یہ بیان سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس بیان کے چند روز بعد آیا جس میں ولی عہد نے ایک امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنی زمین پر امن سے رہنے کا حق حاصل ہے۔ سعودی عرب اسرائیل کو سرکاری

Read more

علمدار روڈ پر ہزارہ برادری کے دھرنے کا چوتھا روز

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔ یہ دھرنا چار روز قبل ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف شروع کیا گیا تھا۔ اس واقعے میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک اورشخص زخمی بھی ہوا تھا۔ یہ واقعہ شہر کے مصروف ترین علاقے قندہاری بازار میں پیش آیا تھا۔ اس واقعہ سمیت ہزارہ قبیلے سے تعلق

Read more

35 سال کی پابندی کے بعد سعودی عرب میں پہلا سینما گھر

دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کی 18 تاریخ کو وہ سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر کھولے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 سالوں سے سینما گھروں پر پابندی تھی اور مملکت میں کئی دہائیوں میں کھلنے والا یہ پہلا سینما گھر ہوگا۔ اے ایم سی کے ترجمان رائن نونان نے نامہ نگار شجاع ملک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس

Read more

’تم دیوان (ہندو) ہو تمہاری کوئی نہیں سنے گا‘

سندھ میں سوشل میڈیا پر ایک ہندو نوجوان سے اجتماعی جنسی زیادتی کی ویڈیو پھیلنے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے پولیس کو تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد ایک نوجوان سے جنسی زیادتی کر رہے ہیں جبکہ ایک شخص صوفے پر بیٹھ کر یہ منظر دیکھ رہا ہے اور نوجوان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔ جنسی زیادتی کا واقعہ تقریباً دو ماہ

Read more

برطانیہ کے پنجابیوں نے شراب پینا کیوں شروع کیا؟

برطانیہ میں بسنے والے پنجابی ایک ایسی لت میں مبتلا ہیں جس کا سب کو معلوم ہے لیکن کوئی نہ تو اسے تسلیم کرتا ہے اور نہ اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے کوئی مدد لینے کو تیار ہے۔ پنجابی ثقافت میں شراب نوشی کو پرکشش بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور یہ ہی رویہ پنجابی شرابیوں کو اپنے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوئی بیرونی مدد لینے سے روک رہا ہے۔ ہرجندر اپنی بیٹی جسپریت کو رات سونے

Read more

پاکستان میں ہر روز نو بچے جنسی استحصال کا شکار ہوتے ہیں: رپورٹ

پاکستان میں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے بعد ان کے قتل کی وارداتوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے پاکستان میں بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے ساحل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر روز 9 سے زیادہ بجے جنسی تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔ بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 60 فیصد کیسز میں بچے کو ہراساں کرنے والے قریبی لوگ یا خاندان کے افراد ہوتے

Read more

شیر سے لڑائی: ’میں نے سوچا میری بیٹی مرنے والی ہے‘

Rupali Meshramروپالی نے حملے کے فورا بعد یہ سیلفی لی انڈیا میں ایک خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شیر کا مقابلہ محض ایک چھڑی سے کیا اور انہیں معمولی زخم آئے۔ 23 سالہ روپالی مشرام کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ بچ گئیں اور انھیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ مغربی ریاست مہاراشٹر کی رہائشی روپالی مشرام اپنی بکری کی چیخ سن کر گھر سے باہر آئیں۔   انھوں نے چھڑی اٹھائی

Read more

تحریک لبیک کا دھرنا، حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم

مذہبی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے حکومت کو دیے گئے الٹی میٹیم کے خاتمے کے بعد لاہور میں داتا دربار کے ملحقہ علاقوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ نے لاہور میں داتا دربار پر دھرنا دے رکھا ہے جس میں انھوں نے حکومت سے اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پورا نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک میں ‘براہ

Read more

مسئلہ کشمیر پر آفریدی کا بیان گوتم کی نظر میں نو بال

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کا تنازع اس وقت سوشل میڈیا پر دونوں ملکوں کے کرکٹرز کے درمیان زیر بحث ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور انڈیا کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کے درمیان کشمیر کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ یہ وہ علاقہ ہے جس پر دونوں ممالک اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔ منگل کو آفریدی نے ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال کو ’ہولناک اور پریشان کن‘ قرار

Read more

انڈیا سبزی خور ملک ہے، یہ بات کتنی جھوٹ ہے؟

اس ضمن میں سب سے بڑی خام خیالی یہ ہے کہ انڈیا وسیع پیمانے پر سبزی خور ملک ہے۔لیکن کسی بھی طرح یہ حقیقت حال نہیں ہے۔ گذشتہ غیر سنجیدہ تجزیے میں کہا گیا کہ ایک تہائی سے زیادہ افراد سبزی خور ہیں۔اگر آپ بڑے پیمانے پر کیے جانے والے سرکاری جائزے کو لیں تو 23 سے 37 فیصد ہندوستانی سبزی خور ہیں۔ امریکہ کے ماہر بشریات بال مرلی نٹراجن اور انڈیا کے ماہر معاشیات سورج جیکب کی نئی تحقیق

Read more

زیارت: خطرات میں گھرا صنوبر کا جنگل

مارچ کے مہینے میں جب پاکستان کے بیشتر حصوں میں درجۂ حرارت تیزی سے بڑھنے لگتا ہے تب بھی وادیِ زیارت کا علاقہ چوتیر برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ زیارت ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کا پہاڑی شہر ہے۔ اور یہ 72 سالہ بختاور بی بی کا آبائی شہر بھی ہے۔ وہ اس برف پوش پہاڑیوں اور صنوبر کے جنگل کے درمیان اپنے گھر سے باہر کی دنیا کے بارے میں نہیں جانتی ہیں۔ صنوبر کا یہ جنگل اپنی

Read more

رام نومی کے جلوس میں گانا فسادات کی وجہ

آسنسول میں پرتشدد واقعات کے بعد پولیس کی بڑی نفری تعینات ہے انڈیا کے مختلف حصوں میں گذشتہ کئی دنوں سے پرتشدد فسادات کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جن میں مشتعل نعرے بازی کو مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔ مغربی بنگال کے شہر آسنسول میں ہندوؤں کے تہوار ‘رام نومی’ کے موقعے پر بھڑک اٹھنے والے فسادات میں سینکڑوں گھر اور دکانیں نذر آتش کر دی گئیں جبکہ اس کے بعد ہنومان جینتی پر بہار کے ارڑیہ اور

Read more