فیس بک کی فیشل ریکگنیشن کے خلاف مقدمہ کیا جا سکتا ہے: امریکی عدالت

امریکہ میں ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ ایسے لاکھوں صارفین جن کی تصاویر ان کے علم میں لائے بغیر سکین کی گئیں، وہ فیس بک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ 2015 میں یہ کیس ریاست النائی کے صارفین نے ریاست میں موجود ایک خصوصی قانون کے پیشِ نظر شروع کیا تھا۔ اس کلاس ایکشن کیس میں فیس بک کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ فیس بک کے کہنے پر اس کیس کو شہر

Read more

ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری ہلاک، پانچ گرفتار

جیش العدل نامی شدت پسند گروپ ماضی میں بھی ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے کرتا رہا ہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایرانی حکام نے دو پاکستانی شہریوں کی لاشوں کے علاوہ گرفتار ہونے پانچ شہری حکام کے حوالے کیے ہیں۔ گوادر میں انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ لاشوں اور گرفتار شہریوں کو ضلع گوادر کے سرحدی علاقے ٹو ففٹی کے علاقے میں لیویز فورس کے

Read more

روس کا کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی ماہرین کو دوما میں جانے کی اجازت دینے کا اعلان

روس نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی خود مختار تنظیم او پی ڈبلیو سی کے ماہرین کو شامی شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے مقام پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ دوسری جانب روس نے مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ اس مقام پر شواہد میں ردوبدل کر رہا ہے جہاں پر مبینہ کیمیائی حملہ ہوا تھا۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ

Read more

مکی آرتھر ٹیم سلیکشن پر کتنے اثرانداز ؟

پاکستانی کرکٹ کی یہ پرانی روایت رہی ہے کہ پانچ روزہ کرکٹ کی کارکردگی پر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوتا ہے اور محدود اوورز کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑی کو ٹیسٹ ٹیم میں منتخب کرلیا جاتا ہے۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کی جس ٹیم کا سلیکشن ہوا ہے اس میں بھی یہ نکتہ واضح طور موجود ہے جس کی وضاحت چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی کردی

Read more

چیئرمین پیمرا کا انتخاب: مریم اورنگزیب کو کمیٹی سے نکالنے کا حکم

پاکستان کے چیف جسٹس نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے قائم کی گئی کمیٹی سے اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت کو نکال دیا ہے اور اُن کی جگہ سیکریٹری اطلاعات کو اس کمیٹی میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب سیاسی بیانات دیتی ہیں اور ان کے پاس وقت بھی نہیں ہے اس لیے پیمرا کے

Read more

نگران وزیراعظم کے لیے تحریک انصاف نے عشرت حسین اور تصدق جیلانی کو نامزد کر دیا

ڈاکٹر عشرت حسین ماضی میں پاکستان کے سٹیٹ بینک کے گورنر رہ چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اور ماہر معاشیات عشرت حسین کا نام تجویز کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نعیم الحق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نگراں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار سارہ حسن سے بات

Read more

لوڈ شیڈنگ، سندھ اسمبلی کی چوکھٹ پر چوڑیاں

پاکستان کے صوبہ سندھ کی اسمبلی میں پیر کو تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ایک انوکھا احتجاج کیا، ڈاکٹر سیما ضیا اور خرم شیر زماں پلاسٹک کے ایک تھیلے میں چوڑیاں لے کر آئے جو انھوں نے سندھ اسمبلی کے داخلی راستے پر بچھا دیں۔ کراچی میں گذشتہ ایک ماہ سے بجلی کا بحران ہے، جس پر تحریک انصاف، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ، پاک سرزمین پارٹی اور دیگر جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی

Read more

خادم حسین کے خلاف مقدمات کی نئے سرے سے تفتیش کی جارہی ہے: سرکاری وکیل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیض آباد میں دھرنا دینے والی جماعت لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر افراد کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ان مقدمات کو التوا میں ڈالنے کا حکم اس مقدمے کے سرکاری وکیل کی درخواست پر دیا ہے۔ اس سے پہلے متعقلہ عدالت ملزم

Read more

آسٹریلیا میں گوشت خور ناسور کی وبا معمہ بنی ہوئی ہے

آسٹریلیا میں ڈاکٹروں نے ریاست وِکٹوریا میں ایک وبائی گوشت خور ناسور کے سدِباب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تحقیق کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ‘بورولی السر’ کہلانے والے اس ناسور سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیماری بالعموم افریقہ میں پائی جاتی ہے۔ مگر گزشتہ چار برس کے دوران وِکٹوریا میں اس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں چار سو فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا

Read more

انسانی حقوق کمیشن کی توہینِ مذہب کے الزامات میں تشدد، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر تشویش

پاکستان میں انسانی حقوق کے کمیشن نے سال دو ہزار سترہ کی رپورٹ میں ملک میں توہینِ مذہب کے جھوٹے الزامات عائد کر کے تشدد، جبری گمشدگیوں اورماورائےِ عدالت قتل کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لاپتہ بلاگرز: انسانی حقوق کے کمیشن کا وزارتِ داخلہ کو نوٹس انسانی حقوق کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بدعنوانی کے الزامات میں سپریم کورٹ سے نااہل قرار پانے کے واقعہ کا ذکر بھی کیا

Read more

پانچ ایسے مقامات جو سیاحوں سے تنگ ہیں!

فلپائن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بوراکے جزیرہ بند ہونے سے متاثرہ ٹور کمپنیوں کو امداد گراہم کرے گی حالیہ ہفتوں میں تھائی لینڈ اور فلپائن میں حکام نے اپنے دو مشہور سیاحتی مقامات کو سیاحت کے لیے بند کر دیا ہے۔ پہلے، تھائی لینڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ ساحلی مقام خلیج مایا پر یہ وقفہ نافذ کرنا ضروری تھا جہاں سنہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی بیچ‘ کے بعد سے سیاحوں کا رش

Read more

پیمرا یقینی بنائے کہ عدلیہ مخالف پروگرام نشر نہ ہوں: لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات نشر کرنے پر عبوری پابندی عائد کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نگران ادارے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام ٹی وی چینلز کی نشریات مانیٹر کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ عدلیہ مخالف پروگرام نشر نہ ہوں۔ لاہور ہائی کورٹ نے یہ حکم ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی طرف سے نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دیا۔ درخواست گزار نے

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ عورت کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں: جیمز کومی

ایف بی آئی کے سابق سربراہ نے صدر ٹرمپ کو اخلاقی طور پر عہدے کا نااہل قرار دیا ہے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جو ‘اخلاقی طور پر امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں’ اور جو خواتین کو ‘گوشت کا لوتھڑا’ سمجھتے ہیں۔ کومی گذشتہ سال صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اپنے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد پہلی بار اہم انٹرویو دے

Read more

انڈیا: مکہ مسجد دھماکہ کیس میں سوامی اسیم آنند سمیت پانچوں ملزمان بری

2007 میں تاریخی مکہ مسجد میں دھماکے کے بعد شہر میں صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی اور مسلمانوں نے مظاہرے کیے انڈیا میں حیدرآباد دکن کی ایک خصوصی عدالت نے 2007 کے مکہ مسجد بم دھماکہ کیس میں سوامی اسیم آنند سمیت پانچوں ہندو ملزمان کو بری کردیا ہے۔ ان لوگوں پر مسجد میں بم دھماکہ کرنے کا الزام تھا جس میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تفتیش کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے فرد

Read more

کامن ویلتھ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر اب صدارتی ایواڈ کے خواہشمند

اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیتا ہے اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا واحد گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ اپنے اس طلائی تمغے کو چار سال قبل ہونے والی مایوسی کا ازالہ سمجھتے ہیں جب گلاسگو میں پاکستان ایک بھی طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا اور وہ خود گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ انعام بٹ بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہتے ہیں کہ

Read more

کٹھوعہ ریپ کیس چندی گڑھ منتقل کرنے کی درخواست

انڈیا کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں رواں برس جنوری میں ریپ اور قتل کی جانے والی آٹھ سالہ بچی کے والد نے مقدمہ کشمیر سے باہر منتقل کرنے کی درخواست دی ہے۔ متاثرہ بچی کے والد محمد یوسف نے اس کیس کو جموں و کشمیر سے باہر چندی گڑھ کی عدالت میں منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے اور سپریم کورٹ اس درخواست پر پیر کو ہی دوپہر بعد سماعت کرے

Read more

انٹارکٹکا: برفیلے براعظم کے حیرت انگیز نظارے

سال 2018 کے آغاز میں روئٹرز کے فوٹوجرنلسٹ الیگزینڈر مینیگھنی نے خوبصورت اور خطرے سے دوچار انٹارکٹکا کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ گرین پیس نے ترتیب دیا تھا اور اس کا مقصد یورپی یونین کی جانب سے اس کو محفوظ علاقہ قرار دینے کی تجویز کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا تھا کہ ایسی محفوظ پناہ گاہ جہاں آبی زندگی نشو نما پا سکے۔ وہ اس براعظم تک چار دن کے سمندری سفر کے بعد پہنچے اور اس دوران

Read more

موٹاپا جگر کے لیے بڑا خطرہ

ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ برطانیہ میں درمیانی عمر کے ہر آٹھ میں سے ایک فرد کو موٹاپے کی وجہ سے جگر کے امراض کا سامنا ہے۔ بایو بینک ریسرچ پروجیکٹ میں تقریبا تین ہزار افراد کے سکین سے پتہ چلا ہے کہ تقریبا 12 فیصد افراد کے جگر یا لیور کا سائز بڑھا ہوا اور ان میں چربی موجود تھی۔ برٹش لیور ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ‘بہت تشویشناک ہیں’ اور یہ ‘خطرے کی گھنٹی’

Read more

نئی حلقہ بندیاں: کس کا فائدہ، کس کا نقصان؟

الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کی گذشتہ 7 سیٹوں کو کم کر کے چھ کر دیا ہے پاکستان میں عام انتخابات 2018 کے لیے ہونے والی نئی حلقہ بندیوں نے کئی سیاستدانوں کے سیاسی گڑھ کو توڑنے اور جوڑنے کے علاوہ بیشتر کو ٹکٹ ملنے کی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ نہ صرف کچھ سیاستدان اپنے پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کو بھی انتخابی مہم کے لیے

Read more

روہنگیا بحران: ایک خاندان کی میانمار واپسی اور دہلی میں قائم خیمہ بستی خاکستر

اتوار کی دوپہر کا منظر جب دہلی میں روہنگیا کا واحد کیمپ جل کا خاکستر ہو گیا تھا میانمار کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا کنبہ بنگلہ دیش سے ملک واپس آیا ہے جس کی باز آبادکاری کی گئی ہے۔ تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ گذشتہ سال اگست میں شروع ہونے والی بہیمانہ فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے میانمار یعنی برما سے

Read more

بغیر کھیلے مانچسٹر سٹی انگلش لیگ کی فاتح بن گئی

انگلینڈ میں پریمئیر لیگ فٹبال میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی حیران کن ہار کے باعث ان کے روایتی اور شہری حریف مانچسٹر سٹی نے لیگ میں فتح اپنے نام کر لی ہے اور اس طرح انھوں نے گذشتہ سات سیزن میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے میدان پر ویسٹ برام سے مقابلہ ایک صفر سے ہار گئی۔ مانچسٹر سٹی نے اب تک لیگ میں 33 کیھلے ہیں اور پانچ میچ کھیلنا ابھی باقی ہیں۔

Read more

دبک کے بیٹھے رہو، کہیں لو نہ لگ جائے

لاڑکانہ میں نشے میں دھت مقامی بااثروں کے ہاتھوں گلوکارہ ثمینہ سندھو کے بھری محفل میں قتل کی میں نے بھی ٹویٹر اور فیس بک پر شدید مذمت کی اور اپنے ٹی وی ٹاک شو میں درد بھری آواز میں ’ہم کس پستی میں گر گئے ہیں’ ٹائپ دکھ کا اظہار کیا۔ اس بہیمانہ قتل کے بعد میں احتجاجی دستخطی مہم میں حصہ لینے کو بھی تیار ہوں۔ مگر ثمینہ سندھو جیسے لاوارثوں کے لیے کسی ریلی یا دھرنے کا

Read more

کوئٹہ: عیسیٰ نگری پر حملے میں دو ہلاک، مسیحی برادری کا احتجاج

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت تین زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کی شام یہ حملہ بروری روڈ سے متصل عیسیٰ نگری میں کیا گیا۔ بروری روڈ پولیس سٹیشن کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ حملہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کیا۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی

Read more

شام پر مزید میزائل حملوں سے افراتفری پیدا ہو گی: پوتن

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے جانب سے شام پر حملے کے حوالے سے روس نے کہا ہے کہ شام پر مزید میزائل حملوں سے بین الاقوامی تعلقات میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ روسی صدر ولادی میر پوتن نے یہ بات ایرانی صدر حسن روحانی سے فون پر گفتگو کے دوران کہی۔ ایران اور روس کے صدور کا یہ بھی ماننا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے شام پر میزائل حملے سے شام میں جاری

Read more

عرب لیگ کے اجلاس میں شاہ سلمان نے ایران پر تنقید کی جبکہ شام پر امریکی حملوں کا ذکر نہیں کیا

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عرب لیگ کے سالانہ اجلاس میں اگرچہ شام پر امریکی اور اس کے اتحادیوں کے حملے کا ذکر تو نہیں کیا لیکن ایران پر خطے میں ’مداخلت‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ عرب لیگ کا یہ اجلاس امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر میزائل حملوں کے اگلے روز شروع ہوا ہے۔ یاد رہے کہ عرب لیگ نے شام کی رکنیت سات سال قبل منسوخ کر دی تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب

Read more

جان لیوا امراض قلب کی وجہ بننے والے جینز مل گئے: نئی تحقیق

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسے جنیات کی شناخت کر لی ہے جو دل کی جان لیوا بیماری کا باعث بنتے ہیں اور جن کا علاج دل اور پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ ہی ہے۔ پلمنری آرٹیریئل ہائپرٹینشن سے متاثرہ افراد میں سے 50 فیصد پانچ سال کے اندر اندر ہی مر جاتے ہیں لیکن ان افراد میں اس بیماری کی وجہ کے بارے میں لوگوں کو بہت کم ہی معلوم تھا۔ تاہم اب ماہرین کا کہنا ہے کہ انھوں

Read more

کتنی الکوحل پینے سے کتنی عمر کم ہو سکتی ہے؟

ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تواتر سے شراب نوشی کرنے سے عمر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق میں چھ لاکھ شراب نوشی کرنے والوں سے معلوم چلا کہ ہفتے میں 10 سے 15 الکوحلک ڈرنکس پینے سے ایک سے دو سال عمر کم ہو سکتی ہے۔ اس تازہ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ جو افراد ہفتے میں 18 سے زائد ڈرنکس پیتے ہیں ان کی عمر چار سے پانچ سال کم ہو

Read more

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، یاسر، وہاب باہر

اتوار کو دورۂ انگلستان اور آئرلینڈ کے لیے پاکستان کے قومی ٹیسٹ کرکٹ سکواڈ کا اتوار کو اعلان کر دیا گيا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں سکواڈ میں شامل 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے، جب کہ بقیہ کھلاڑیوں میں اظہرعلی، سمیع اسلم، امام الحق، فخر زمان، اسد شفیق، حسن علی، فہیم اشرف، راحت علی، محمد عباس، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، بابر

Read more

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے، تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور وہ جسٹس اعجاز الاحسن کی خیریت دریافت کرنے خود ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے

Read more

امریکی ’ان پڑھ‘ استاد جو 17 سال تک سکول میں پڑھاتا رہا

جان کورکورین سنہ 40 اور 50 کی دہائیوں میں میکسیکو اور امریکہ میں پلے بڑھے۔ چھ بھائی بہن میں وہ ایک تھے۔ انھوں نے ہائی سکول کیا، یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور پھر 60 کی دہائی میں پڑھانے لگے۔ وہ 17 سال تک یہ خدمت انجام دیتے رہے لیکن اب وہ اپنے غیرمعمولی راز سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ بچپن میں والدین نے کہا تھا کہ میرے اندر جیت کا جذبہ ہے اور چھ سال تک میں اپنے والدین

Read more

شام پر حملے کا قانونی جواز کیا ہے؟

امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا کہنا ہے کہ شام میں ان کے فضائی حملے کا مقصد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف بین الاقوامی پابندی کا اطلاق، صدر بشارالاسد کے کیمیائی اسلحے کو تباہ کرنا اور شام میں عوام کے خلاف مزید کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔ برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ اپنے قومی مفاد میں عالمی قواعد و ضوابط کی پاسداری کے لیے عمل کرتا رہا ہے۔ تاہم حملے کے

Read more

کشمیر ریپ: ‘اسے ہم اپنے قبرستان میں دفن بھی نہ کر سکے’

بکروال قبیلے سے تعلق رکھنے والی بچی کی والدہ سراپا سوال بنی ہوئی ہیں اولاد کے لیے ایک ماں کے سینکڑوں سوالات ہوتے ہیں لیکن اس ماں کے ذہن میں کیسے کیسے سوال ابھر رہے ہوں گے جس کی آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا گیا ہو؟ اس ماں کے کتنے سوالات ہوں گے جس کی بچی کے ساتھ ہونے والے جرم نے مذہبی خلیج کو مزید گہرا کر دیا ہو؟ ‘ہماری بچی۔۔۔ اس نے کسی کا کیا

Read more

چین: 60000 کے مجمعے میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار

چین میں پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا جو 60000 افراد کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں شامل تھا۔ آؤ کے نام سے شناخت کیے جانے والا ملزم چین کے شہر نان چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کا کنسرٹ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ 31 سالہ ملزم ‘معاشی جرائم’ میں ملوث تھا اور وہ گرفتار ہو جانے پر ‘حیران’ تھا۔ واضح رہے کہ چین بھر

Read more

امریکی چیئر لیڈر کو ’کنوارپن‘ کی وجہ سے تنگ کیا گیا

امریکی فٹبال ٹیم میامی ڈولفنز کی ایک سابق چیئر لیڈر نے ٹیم کے خلاف باضابطہ رپورٹ درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انھیں ان کے مذہب اور کنوارپن کی وجہ سے تنگ کیا گیا تھا۔ 27 سالہ کرسٹن این ویئر نے کہا کہ انھوں نے ٹیم کے میچوں کے درمیان رقص اس وقت بند کر دیا جب 2016 میں ٹیم کے ڈائریکٹر کے ساتھ انٹرویو میں ان کی جنسی زندگی پر بات کی گئی۔ وہ پہلی چیئر لیڈر نہیں

Read more

سخت گرمی میں لگاتار چھ روز میراتھن دوڑنا آسان نہیں

میراتھن میں حصہ لینا آسان کام نہیں ہے۔ میراتھن دوڑنے سے آپ کے پٹھوں، ہڈیوں، دل اور پھیپھڑوں پر زور پڑتا ہے جس سے ٹھیک ہونے کے لیے تندرست ترین رنر کو بھی کئی دن لگ جاتے ہیں۔ اب آپ سوچیں کہ آپ سخت گرمی میں لگاتار چھ روز میراتھن دوڑیں! ایسا ہی 1300 غیر ملکی رنرز کر رہے ہیں مراکش میں ہونے والی سالانہ میراتھن میں۔ یہ میراتھن 156 میل طویل ہے جو صحارہ کے ریگستان میں دوڑی جا

Read more

شام پر حملہ قانونی اعتبار سے مشتبہ ہے: برطانوی حزبِ اختلاف کے رہنما

برطانوی حزبِ اختلاف کے رہنما جیرمی کوربن نے وزیرِ اعظم ٹریزا مے کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انھوں نے وزیرِ اعظم سے شام میں برطانوی حملے کی قانونی حیثیت کے بارے میں پوچھا ہے۔ خط میں لیبر پارٹی کے سربراہ لکھتے ہیں: ‘میں سجھتا ہوں کہ اس معاملے پر برطانوی پارلیمان سے ووٹنگ کروائی جانی چاہیے تھی۔ برطانوی وزیرِ اعظم پارلیمان کے سامنے جوابدہ ہوتا ہے، نہ کہ امریکی صدر کی خواہشات کا۔ میرا خیال ہے

Read more

چین: والدین کی موت کے چار سال بعد بچے کی ولادت

چین میں ایک ایسے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے اصل والدین چار سال قبل ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے اور اس کو جنم دینے والی خاتون اس کی سروگیٹ یا متبادل ماں ہے۔ ہلاک ہونے والے جوڑے نے اس امید پر اپنے ایمبریوز منجمد کروا لیے تھے کہ وہ آئی وی ایف (بچوں کی پیدائش کا مصنوعی طریقہ) سے اولاد حاصل کر سکیں۔ حادثے کے بعد اِن کے والدین کے مابین طویل عرصے تک جاری رہنے

Read more

امریکی ٹوماہاک میزائل: کتنے ہدف تک پہنچے، کتنے تباہ کیے گئے؟

شامی شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے بعد امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی افواج نے شام پر متعدد میزائل داغے ہیں۔ ایک امریکی عہدے دار نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس حملے میں ٹوماہاک میزائل استعمال کیے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق 100 سے 120 تک میزائل فائر کیے گئے، لیکن ان میں سے کتنے اہداف تک پہنچے، اور کتنوں کو راستے میں مار گرایا، اس بارے میں دونوں دھڑوں کی جانب سے متضاد خبریں

Read more

دولتِ مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ

آسٹریلیا میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے نائجیریائی پہلوان میلون بیبو کو شکست دے کر 86 کلو فری سٹائل کشتی میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ آسٹریلوی شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے 21ویں دولتِ مشترکہ کھیلوں میں محمد انعام نے حریف کو صفر کے مقابلے پر چھ پوائٹس سے شکست دی۔ یہ 2018 کے کھیلوں میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے چار کانسی کے تمغے

Read more

انڈیا: ریپ معاشرے کی بے حسی کا عکاس

گذشتہ جنوری میں جموں کے کٹھوعہ ضلع میں مسلم خانہ بدوش بکروال قبیلے کی ایک آٹھ سالہ بچی معمول کے مطابق اپنے گھوڑوں کو گاؤں سے دور جنگل کے علاقے میں چراگاہوں کی طرف لے کر گئی۔ شام میں جب وہ گھر نہیں لوٹی تو گھر والوں کو تشویش ہوئی۔ ایک ہفتے بعد اس کی لاش جنگل سے بر آمد ہوئی۔ پولیس کو ابتدائی تفتیش سے معلوم ہو گیا کہ بچی کو ریپ کیا گیا ہے۔ پولیس نے جیسے ہی

Read more

ایرانی ڈرون اسرائیل پر ‘حملے کی نیت سے بھیجا گیا تھا’

اسرائیل نے کہا ہے کہ جس ایرانی ڈرون کو اس نے فروری میں مار گرایا تھا اس میں دھماکہ خیز مادہ تھا اور وہ ‘حملے کی نیت سے بھیجا گيا تھا۔’ جمعے کو اسرائیل فوج نے کہا کہ وہ اس نتیجے پر ڈرون کی ’پرواز کے راستے کے تجزیے’ اور اس کے ملبے کی ‘انٹیلیجنس پر مبنی جانچ’ کے بعد پہنچے ہیں۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے ایران کے اس حملے کو ناکام بنا

Read more

سارہ علی خان کا کریئر اور پرینکا کی کوششیں

معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ‘کیدار ناتھ’ تکمیل کے مراحل میں ہی پروڈکشن کے مسائل میں گھر چکی ہے۔ ہدایت کار ابھشیک کپور کے ساتھ پروڈکشن کمپنی کے اختلافات کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ سارہ کی یہ فلم فی الحال کھٹائی میں پڑ گئی ہے لیکن سارہ کی قسمت شاید اس وقت عروج پر ہے کیونکہ حال ہی میں روہت شیٹی نے رنبیر کپور کےساتھ اپنی

Read more

کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر حملے سے کیا حاصل ہو گا؟

امریکی اور شامی حکومتیں شامی شہر دوما پر مبینہ کیمیائی حملے کے جواب دینے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں سوال اٹھتا ہے کہ ان کے پاس کیا راستے ہیں؟ کسی بھی جنگ کا سب سے اہم عنصر حیرت زدہ کر دینے کا ہوتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے اتحادی حملے کی باتیں کر کے کب کا یہ عنصر ختم کر چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے شامی فوج کو موقع مل گیا ہے کہ وہ

Read more

شام میں جنگ کیوں ہو رہی ہے؟

REUTERS سات سال قبل شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف ہونے والے پرامن احتجاج نے کھلی خانہ جنگی کی شکل اختیار کر لی۔ اب تک اس میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں اور اس سے متعدد شہر اور قصبے تباہ ہو گئے ہیں۔ جنگ شروع کیسے ہوئی؟ لڑائی شروع ہونے سے پہلے ہی بہت سے شامیوں کو صدر اسد کی حکومت سے بےروزگاری، بدعنوانی اور سیاسی پابندیوں کی شکایتیں تھیں۔ بشار الاسد اپنے والد حافظ

Read more

شام پر حملہ:’ایسے اقدامات کے نتائج بھگتنے پڑیں گے‘

شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ شامی سرزمین پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے میزائل حملے ’بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں‘۔ ادھر روس نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ ‘یہ ممکن نہیں کہ اس قسم کے اقدامات پر ردعمل کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ’جب دہشت گرد ناکام ہوئے تو امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے مداخلت کر

Read more

شامی شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملہ، کیوں اور کیسے؟

شام میں امدادی کارکنوں اور طبی اہلکاروں نے کہا ہے کہ ہفتے کو دوما میں ہونے والے کیمیائی حملے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ شام کی سرکاری فوج نے بم گرائے جو زہریلے کیمیائی مواد سے بھرے ہوئے تھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ حملہ اس نے نہیں کیا بلکہ ان کا اس طرح سے ڈراما کیا گیا ہے کہ الزام حکومت کے سر آئے۔ دوما پر حملہ کیوں ہوا؟ فروری میں

Read more

امریکہ اور اتحادیوں کا شام پر حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی سائٹوں پر برطانیہ اور فرانس کے ساتھ اشتراک میں میزائل حملوں کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ نے بظاہر یہ اقدام شام کی جانب سے دوما پر مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں کیا ہے۔ اس وقت اطلاعات کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق کے اردگرد شدید دھماکوں کی گونج سنی جا سکتی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے شام پر حملے میں ملوث ہونے

Read more

’پشاور پولیس اہلکار اپنی چوکیوں میں محصور ہو گئے تھے‘

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے سدرن ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ پولیس شوکت علی کے لیے کچھ عرصہ پہلے تک اپنے دفتر سے نکل کر قبائلی علاقے کی سرحد پر واقع پولیس چوکیوں تک جانا حقیقتاً جان کی بازی لگانے کے مترادف تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب پشاور شہر ہر طرف سے دہشت گرد حملوں کی زد میں تھا۔ شہر سے متصل قبائلی علاقوں میں پولیس کی عمل داری ختم ہو گئی تھی اور دن میں بھی

Read more

مرنے کے بعد سری دیوی کا پرانا خواب پورا ہو گیا

انڈیا میں رواں برس نیشنل فلم اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت سری دیوی اور ونود کھنہ کو ان کے مرنے کے بعد ان اعزازات سے نوازا جائے گا۔ سری دیوی کو بعد از مرگ ان کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ جب کہ ونود کھنہ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملے گا۔ ان دونوں اداکاروں نے سنہ 1986 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ رومانٹک فلم ‘چاندنی’ میں ایک ساتھ

Read more

سرد جنگ کا آغاز پھر ہو گیا: انتونیو گرتیرس

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گرتیرس نے کہا ہے کہ ’سرد جنگ کا آغاز‘ پھر ہو گیا ہے۔ انتونیو گرتیرس نے شام کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خطرات کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ واضح رہے کہ انتونیو گرتیرس کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام کے شہر دوما میں ہونے والے مبینہ کیمیائی حملے کے حوالے سے امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی

Read more

بدھا کی جائے پیدائش پر عقیدت مندوں کی باقیات دفن

نیپال میں حکام نے چند غیر ملکی عقیدت مندوں کی جانب سے بودھ مذہب کے بانی گوتم بدھ کی جائے پیدائش کے مقام پر اپنے پیاروں کی باقیات کو دفن کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ حکام کو کچھ دن قبل بدھ کی جائے پیدائش کے مقام پر انسانی دانتوں، سر کے بالوں اور ناخنوں کے علاوہ دیگر اشیا بھی ملی تھیں جن کے بارے میں انھیں یقین ہے کہ وہ تائیوان سے آنے

Read more

’فیصلے میں نواز شریف کا تو نام ہی نہیں‘

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمان کی نااہلی کی مدت کے تعیّن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہے یعنی اس شق کے تحت نااہل ہونے والا شخص عمر بھر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت کے قائد میاں نواز شریف اور حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نااہلی بھی آئین کے اُسی

Read more

پاکستان میں ’ایک لاکھ بچوں کے والدین کا پولیو ویکسینیشن سے انکار‘

پولیو کے حوالے سے پاکستان کے قومی کوآرڈینیٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ انسدادِ پولیو مہم میں اب تک ایک لاکھ بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے۔ تاہم ان کے مطابق مہم کے اختتام تک یہ کل تعداد کا ’صرف 0.15 فیصد رہ جاتا ہے’۔ خیال رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ 87 لاکھ بچوں کو پولیو

Read more

’غیر یقینی کی صورتحال سے میں پاگل ہو رہا ہوں‘

Hassan Al-Kontar ایک شامی شخص کو ملک میں جاری خانہ جنگی کے باعث ملائیشیا کے ایئر پورٹ میں پھنسے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔ حسن الکونتر کی مشکل اس وقت منظر عام پر آئی جب انھوں نے کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی ویڈیوز پوسٹ کرنی شروع کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2016 میں شام میں جب جنگ کا آغاز ہوا تو ان کا ملازمت کا پرمٹ منسوخ کر دیا گیا اور انھیں متحدہ عرب

Read more

’منظور پشتین اُس وقت کہاں تھا جب‘

سوشلستان میں یہ ہفتہ پاناما جے آئی ٹی کے سوشل میڈیائی پوسٹ مارٹم میں گزرا اور آئندہ چند ہفتے ایسا ہی چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب تحریکِ لبیک کے دھرنے پر عوام کی مشکلات کا بیان ہے۔ اور اس کے ساتھ دنیا بھر سے لگزری فلیٹس کی تصاویر اٹھا کر لوگ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں ایک نئے مہمان کے لیے کمرہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اب یہ مہمان کون ہے،

Read more

پوپ کو اجرک دینے والے پاکستانی نوجوان کا پادری بننے کا فیصلہ

مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کے بعد نوجوان ڈاکٹر ڈینیئل بشیر نے پادری بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوپ کا دنیا میں امن کے لیے دعاگو ہونا اور ان کی حلیم طبیعت نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ انھوں نے اپنی زندگی چرچ کی خدمت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نوجوان ڈینیئل بشیر رواں سال مارچ میں روم گئے تھے، جہاں پوپ فرانسس کے ساتھ اجرک میں ان کی

Read more

انڈیا میں جانوروں ہڈیاں اکٹھی کرنے والے خوف کا شکار کیوں؟

انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش میں بسنے والی دلت برادری کے ہزاروں افراد کئی نسلوں سے اپنی گزر بسر جانوروں کی ہڈیاں چن کر کر رہے ہیں۔ لیکن گذشتہ برس سے وہ ایک خوف کی فضا میں اپنا کاروبار کر رہے ہیں جس کی وجہ جانور کے ذبیحے کے بعد سے حکومت کی طرف سے کیا جانے والا کریک ڈاؤن ہے۔ فوٹوگرافر انکیت سرینیواس نے ان میں سے کچھ افراد سے بات کی۔ 55 سالہ بریجواسی لال کہتے ہیں

Read more

کیا فیس بک کی ریگولیشن ممکن ہے؟

اس ہفتے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کی ہے کہ وہ صارفین کا تیسری پارٹی کو دیا جانے والا ڈیٹا چوری ہونے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ تاہم انھوں نے فیس بک کی جانب سے اس ڈیٹا کو بیچنے سے متعلق سوالات کے جواب واضح طور پر نہیں دیے۔ ماضی میں صارفین کی معلومات کے استعمال، جعلی خبریں، پاکستان، انڈیا اور خود امریکہ میں وسط

Read more

آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہے: سپریم کورٹ

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر دیا ہے پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمان کی نااہلی کی مدت کے تعیّن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہے یعنی اس شق کے تحت نااہل ہونے والا شخص عمر بھر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم

Read more

کامن ویلتھ گیمز:’نو نیڈل‘ پالیسی کی خلاف ورزی پر دو انڈین ایتھلیٹس کھیلوں سے باہر

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شریک دو انڈین ایتھلیٹس کو ‘نو نیڈل’ پالیسی یعنی کسی قسم کے انجکشن کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گئیمز فیڈریشن (سی جی ایف) نے ٹرپل جمپر راکیش بابو اور ریس واکر عرفان کولوتھم تھودی کے اجازت نامے منسوخ کر دیے ہیں اور انھیں پہلی دستیاب فلائٹ سے اپنے ملک واپس جانے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ بھی

Read more

چرسی چوہے 540 کلو گرام منشیات ہڑپ کر گئے

ارجنٹائین میں پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گمشدہ منشیات کا الزام چوہوں پر عائد کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں نے بیونس آئرس کے شمال مغرب میں واقع پولیس کے ویئر ہاؤس سے 5,460 کلو گرام گمشدہ منشیات دریافت کر لیں۔ شہر کے سابق پولیس کمشنر جاویئر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے جج کو بتایا کہ ’چوہوں‘ نے منشیات کھا لیں۔ فورنزک ماہرین کو شک ہے کہ چوہوں نے منشیات کو خوراک کے طور پر دیکھنا ہو

Read more

’دوما کیمیائی حملہ‘: فیصلے میں اب زیادہ دیر نہیں، ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں کارروائی کرنے کا فیصلہ ’جلد‘ کر لیا جائے گا۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد وہ اور ان کی ٹیم شام کی صورت حال کو ’بہت سنجیدگی‘ سے دیکھ رہی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ جمعرات کو برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے اس حوالے سے بات کریں گے۔ مغربی طاقتوں کے بارے میں یہ

Read more

سعودی عرب کے شہر جدہ میں خواتین کی پہلی سائیکل ریس

سعودی عرب میں منعقد ہونے والی خواتین کی پہلی سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لے کر قدامت پسند قوم کے علاوہ سوشل میڈیا پر متعدد افراد کو حیران کر دیا۔ خواتین کی یہ پہلی سائیکل ریس سعودی عرب کے شہر جدہ میں منگل کو منعقد ہوئی۔ اس سائیکل ریس کا انتظام بی ایکٹیو نامی گروپ نے خـواتین سائیکل سواروں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کیا۔ دس کلو میٹر کے فاصلے پر محیط اس سائیکل

Read more

’اس برادری سے ہوں جہاں توہینِ مذہب کا قانون آپ کا انجام ہے‘

BBC کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے مشکلات سے گزرنا عام ہے، لیکن اگر آپ کا تعلق کسی عددی اقلیت سے ہے تو یہ مشکلات کئی گنا بڑھ بھی سکتی ہیں۔ پاکستان میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے چند نمایاں افراد کی زندگی میں بھی مذہب کی بنیاد پر ناپسندیدگی، حقوق کی پامالی، اور آگے بڑھنے کے مواقع نہ ملنا ایک عام مسئلہ رہا ہے۔ بی بی سی اردو کی فرحت جاوید نے ایسے ہی کچھ افراد سے

Read more

’فاٹا میں امن آیا تو ایک اور تحریک شروع کر دی گئی‘

پاکستان کی بّری فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن آئے کچھ عرصہ ہی گزرا ہے کہ لوگوں نے ایک اور تحریک شروع کر دی ہے۔ جمعرات کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ خطاب میں جنرل باجوہ نے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کو بھلا دیتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔ جنرل قمر

Read more

تحریک لبیک کا لاہور میں احتجاج، اسلام آباد متعدد کارکنان گرفتار

تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد دھرنے کے بعد ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر لاہور اور راولپنڈی میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر دو اپریل سے لاہور کے داتا دربار کے باہر دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ فیض آباد میں دھرنے کے بعد ہونے

Read more

وہ ہندو جنہیں پاکستانی مسلمان سمجھا گیا

اس قبیلے کی خواتین کی اپنی روایتی پوشاک سے آج بھی محبت ہے آنگن میں کھیلتے بچے، پشتو زبان میں لوک گیت گاتی خواتین اور بڑی بڑی مونچھوں پر تاؤ دیتے مرد۔ ایک گھر جہاں سکون ہو ، تصور کریں کہ یہی گھر ملک کی تقسیم کے دوران ایک نہیں دو مرتبہ اجاڑا گیا ہو۔ یہ کاکری فرقے کے ان ہندو پشتونوں کی حقیقت ہے جنہیں 1893 میں برطانوی حکومت کی جانب سے افغان پاکستان کے درمیان کھینچی جانی والی

Read more

نئی تحقیق: ورزش کے دماغی اثرات اگلی نسلوں تک منتقل ہوتے ہیں

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ جسمانی اور ذہنی ورزش نہ صرف ہمارے دماغ کے لیے بہت اچھی ہے بلکہ اس کے مثبت اثرات بچوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ چوہوں پر کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ ورزش سے حاصل ہونے والے فوائد ڈی این اے کے ذریعے اگلی نسل تک منتقل ہو گئے۔ مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا اثرات انسانوں میں بھی قابلِ عمل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے

Read more

کالے دھن کو سفید کرنے کا آرڈیننس سینیٹ میں پیش، حزب اختلاف کا احتجاج

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں حزب اختلاف کے شدید احتجاج اور واک آؤٹ کے باوجود حکومت نے کالے دھن کو سفید کرنے اور بیرن ملک اثاثے واپس لانے سے متعلق آرڈیننس ایوان میں پیش کر دیے۔ قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے حکومتی بنچوں کی جانب سے میثاق معیشت کی تجویز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کی موجودہ حالات میں امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا یا سینیٹ کے اجلاس میں معاشی امور

Read more

نئی تحقیق: دیر سے جاگنے والوں میں جلد موت کا امکان

ایک نئی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ جو لوگ رات کو دیر سے سوتے اور صبح دیر سے اٹھتے ہیں ان کے قبل از وقت مرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ چار لاکھ 33 ہزار لوگوں پر کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ صبح جلد اٹھنے والوں کی نسبت رات کو دیر تک جاگنے والوں میں مرنے کا امکان دس فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ دیر سے اٹھنے والے کئی

Read more

تاج محل کے دو مینار طوفان میں منہدم ہو گئے

انڈیا کے شہر آگرہ میں واقع مشہور تاریخی عمارت تاج محل کے دو مختلف داخلی دروازوں پر موجود دو مینار طوفان کے نتیجے میں گر گئے ہیں۔ حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کو 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں 12 فٹ طویل مینار مہندم ہو گئے۔ جبکہ مرکزی عمارت کے گرد چار طویل مینار اس طوفان کے نتیجے میں محفوظ رہے ہیں۔ تاج محل کو 17ویں صدی میں

Read more

سپریم کورٹ نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے حکومت کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نج کاری کرنے سے روک دیا ہے اور اس کے ساتھ عدالت نے حکومت کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ اگر اس ادارے کے حصص کی نجکاری کرنے کی ضرورت ہو تو اس سے پہلے سپریم کورٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے از خود نوٹس کی سماعت

Read more

آصفہ بانو کا وحشیانہ قتل جس نے کشمیر کو ہلا کر رکھ دیا

ایک آٹھ سالہ بچی کے وحشیانہ ریپ اور قتل نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے شورش زدہ علاقے میں مزید بےچینی پھیلا دی ہے۔ سری نگر میں مقیم آزاد صحافی سمیر یاسر بتا رہے ہیں کہ اس واقعے کی تفتیش کے کیسے پورے علاقے کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کر دیا ہے۔ 17 جنوری کی صبح محمد یوسف پجوالا اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک ہمسایہ ان کی طرف دوڑتا ہوا آیا اور خبر دی کہ

Read more

محمد بلال نے پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز میں تیسرا تمغہ دلوا دیا

PA آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کُشتی کے 57 کلوگرام فری سٹائل کُشتی کے مقابلوں میں پاکستان کے محمد بلال نے انگلینڈ کے جارج رام کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ گولڈ کوسٹ میں ہونے والے اس مقابلے میں محمد بلال نے ایک کے مقابلے میں چھ پوائنٹس سے فتح حاصل کر لی۔ 22 سالہ محمد بلال کا تعلق پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کی مزید خبروں کے لیے پڑھیے

Read more

شام میں ’کیمیائی حملہ‘: جوابی کارروائی کے لیے ’امریکہ کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں‘

امریکہ کا کہنا ہے کہ شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں اس کے پاس ’تمام آپشنز موجود ہیں‘ جبکہ مغربی رہنما فوجی کارروائی کے بارے میں تاحال غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں کو بتایا کہ فوجی کارروائی کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس واقعے کا ذمہ دار روس اور شام کو ٹھہراتا ہے۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس

Read more

چیچہ وطنی: بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے شواہد نہیں ملے: پولیس

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں آٹھ اپریل کو ایک واقعہ میں ایک آٹھ سالہ بچی کو جھلسا ہوا پایا گیا اور اگلے روز لاہور کے جناح ہسپتال کے برن سینٹر میں اس کی موت ہو گئی جس کے بعد نا صرف چیچہ وطنی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک انتہائی سخت ردِ عمل سامنے آیا۔ چیچہ وطنی میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا جبکہ سوشل میڈیا پر بچی کے

Read more

علی جہانگیر صدیقی کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں: خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر خارجہ آصف نے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں حکومت کی جانب سے امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گذشتہ دنوں علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں نئے سفیر کے طور پر تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔ علی جہانگیر صدیقی اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے اقتصادی

Read more

مینیسوٹا: ڈیپارٹمنٹ سٹور سے حنوط شدہ بندر برآمد

امریکی ریاست مینیسوٹا میں ورکروں کو ایک ڈیپارٹمنٹ سٹور کی تعمیر نو کے دوران ’حنوط شدہ‘ بندر کی باقیات ملی ہیں۔ یہ مردہ بندر ڈے ٹون نامی پرانے ڈیپارٹمنٹ سٹور کی عمارت کی چھت میں پایا گیا تھا۔ عمارت کے منصوبے کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ وہ بندروں کی نسل سے ملتی جلتی نسل کے مکڑی نما بندر کو ٹریس کرنے کے لیے مقامی عجائب گھروں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ قریبی شہر کے میئر کو شک

Read more

بارہ سالہ لڑکی کا شوہر ہونے کا ستر سالہ دعویدار شخص گرفتار

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پاکستان کی سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے صوبہ بلوچستان میں ایک 12سالہ لڑکی کا شوہر ہونے کے دعویدار 70سالہ شخص کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی جانب سے دائر کی جانے والے ایک درخواست پر کہا کہ لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت کے لیے مئی یا جون میں تاریخ مقرر کی جائے گی۔ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس کی

Read more

چیتے کی سائیکل سواری، انسان ہر وقت برا نہیں ہوتا

وائیلڈ لائف کے دو اہلکاروں نے چیتے کو رسیوں سے باندھ کر اسے ہسپتال پہنچانے کیلئے تین کلو میٹر سائیکل پر سواری کی اور اس طرح یہ پہلا چیاتا بن گیا جس نے سائیکل پر سواری کی۔ گھنے جنگلوں میں بہتی ہوئی ندی کے درمیان میں ایک چیتا کھڑا تھا جسے بغیر کسی پنجرے کے پکڑنے کیلئے پانچ شکاری اس کی آنکھ میں آنکھ ڈالے ساکت کھڑے تھے۔ سب کی سانسیں رُکی ہوئی تھیں۔ اس وقت ہر ایک کی جان

Read more

کوہستان میں خواتین کے لیے موبائل فون موت کی علامت

اطلاعات کے مطابق کوہستان میں موبائل فون استعمال کرنے پر کئی خواتین کو قتل کیا جا چکا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے شمالی ضلع کوہستان میں خواتین کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ علاقائی روایات کے مطابق اس ضلع میں خواتین کے لیے موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے جبکہ اس کی سزا موت بتائی جاتی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک اس علاقے میں ایسے کئی واقعات سامنے

Read more

وکیل کے دفتر پر چھاپہ ٹرمپ کے لیے کتنا خطرناک؟

مشکلات میں گھرے مائیکل کوہن جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی رفیق اور ان کے ذاتی وکیل ہیں   امریکی تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل اور قریبی دوست مائیکل کوہن کے آفس، گھر اور ہوٹل کے کمرے پر چھاپہ مارا ہے۔ اور اب حالات ایسے ہیں کہ ان کی زندگی مشکلات میں گھر گئی ہے اور اس کا کوئی واضح حل نظر نہیں آ رہا۔

Read more

کانسی کا تمغہ پہلا قدم لیکن منزل نہیں

کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کے تمغے جیتنے والے پاکستانی ویٹ لفٹرز نوح دستگیر بٹ اور طلحہ طالب کو طلائی تمغہ نہ جیتنے کا دکھ ضرور ہے لیکن وہ مایوس نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کانسی کا تمغہ ان کےلیے پہلا قدم ہے لیکن منزل نہیں کیونکہ انہیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ پاکستان کے ان دونوں نوجوان ویٹ لفٹرز کا تعلق پہلوانی کبڈی اور ویٹ لفٹنگ کے لیے مشہور گوجرانوالہ شہر سے ہے اور حسن

Read more

’نوجوانوں میں تنہائی کا احساس زیادہ ہوتا ہے`

انگلینڈ میں ادارہ برائے شماریات کی تحقیق کے مطابق نوجوان افراد بڑی عمر کے افراد کے مقابلے میں زیادہ اکیلا پن محسوس کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 24 برس کی عمر کے افراد میں 10 فیصد افراد خود کو ‘ہمیشہ’ یا ‘اکثر و بیشتر’ اکیلا محسوس کرتے ہیں اور 65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کے مقابلے میں یہ تین گنا زیادہ تناسب ہے۔ تحقیق کاروں کے

Read more

نون لیگ میں توڑ پھوڑ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘

پاکستان میں حکمراں جماعت مسلم لیگ نون میں نواز شریف کی بطور وزیراعطم نااہلی کے بعد سے جماعت میں اندرونی اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اگرچہ نہ صرف نواز شریف بلکہ ان کی صاحبزداری اور بھائی شبہاز شریف کی جانب سے وقفے وقفے سے ان خبروں کی تردید سامنے آتی رہی ہے تاہم اب مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے منتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی اب جماعت سے منحرف ہونا شروع ہوئے ہیں۔ اس کی تازہ کڑی

Read more

کیا پاکستان کے انتخابات میں فیس بک دھاندلی کر سکتا ہے؟

فیس بُک کے مالک زُکر برگ کے اس بیان کے بعد کہ فیس بک پر صارفین کی معلومات کے ذریعے ان کی انتخابی رائے کو متاٰثر کیا جاسکتا ہے، تو اس پر سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا فیس بک پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے؟ اس کا سادہ اور آسان جواب ہے "بالکل فیس بُک پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے جیسا کہ اس پر امریکہ میں ہونے

Read more

شام کی جنگ: عالمی ادارۂ صحت کا کیمیائی حملے کے مقام کا جائزہ لینے کا مطالبہ

AFP Photo/ HO/ Douma City Co-Ordination Committeeدوما سے ملنے والی ویڈیوز میں لوگوں کو کیمیائی حملے سے متاثر دیکھا جا سکتا ہے عالمی ادارۂ صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے شام کے علاقے دوما میں بلا رکاوٹ رسائی دی جائے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ شام میں مشتبہ کیمیائی حملے کے باعث کم از کم 500 افراد کے متاثر ہونے کی علامات دیکھی گئی ہیں۔ شام کی حکومت نے کسی قسم کے کیمیائی حملے سے انکار کیا ہے۔ امریکہ

Read more

’میری قید کا ذمہ دار معاشرہ، حکومت اور میڈیا ہے‘

اسما نواب نے اپنے والد، والدہ اور بھائی کے قتل میں ملوث ہونے سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔ اسما نواب نے 20 سال کے بعد گھر کا دروازہ کھولا تو اندر ایک رکا ہوا وقت اس کا منتظر تھا، دیوار پر ٹنگی ہوئی ایک بند گھڑی اور کلینڈر کے سوا اور کچھ نہیں بچا تھا۔ اسما نواب پر والد، والدہ اور بھائی کے قتل کی سازش کرنے کا الزام تھا، دسمبر 1998 میں انہیں اسی الزام میں گرفتار کیا گیا

Read more

الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 247 افراد ہلاک

الجرائز کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی طیارے کے حادثے میں 247 افراد ہلاک ہو گئے ہ یں۔ بتایا گیا ہے کہ مراکش سے علیحدگی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف پولیساریو فرنٹ کے چھبیس افراد بھی طیارے میں سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق فو جی طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا

Read more

کشمیر میں تصادم جاری، ایک فوجی اور ایک شہری ہلاک

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے کولگام ضلع میں جاری مسلح تصادم کے دوران مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شہری ہلاک ہو گیا جبکہ تصادم میں فوجی بھی مارا گیا۔ کشمیر کے کولگام ضلع میں بدھ کی رات شروع ہوئے مسلح تصادم کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم تین مسلح شدت پسند ایک مکان میں محصور تھے تاہم رات بھر تصادم جاری رہنے کے بعد مکان کو بدھ کی صبح

Read more

بالی وڈ سٹار پرینکا چوپڑا کو سانولی رنگت کی وجہ سے ہالی وڈ فلم نہیں ملی

ہالی وڈ کی بڑی سٹار پرینکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انھیں اپنی رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس بات کا انکشاف انھوں نے ‘ان سٹائل’ میگزین کے ساتھ انٹرویو میں کیا ہے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا ہالی وڈ میں مختلف نسلوں سے آنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کے معاوضے میں مساوات ہے تو انھوں نے گذشتہ سال پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا۔

Read more

الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

الجرائز کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی طیارے کے حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے میں 200 یا اس سے زائد افراد سوار تھے جو مبینہ طور پر اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 کے زائد ہو سکتی ہے۔ ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال

Read more

عمران کی تصویر بطور ہندو دیوتا، معاملہ ایف آئی اے کے سپرد

قومی اسمبلی کےسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بطور ہندو دیوتا پیش کرنے کا معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کے سپرد کر دیا ہے۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب مخالف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی رمیش لال نے نکتۂ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے

Read more

پاکستان آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلے گا

یکم جولائی سے شروع ہونے والے اس ٹی 20 سہ ملکی ٹونامنٹ میں کل سات میچ کھیلے جائیں گے کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جولائی میں پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی 20 انٹرنیشل سیریز زمبابوے میں کھیلی جائے گی۔ تین ملکی سیریز کے بعد زمبابوے اور پاکستان کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ یہ تین ملکی سیریز زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلی جائے گی جبکہ

Read more

‘پشتین ٹوپی ایک علامت’

کسے معلوم تھا کہ ایک مزدور کے سر سے لی گئی ٹوپی کسی دن پشتون تحفظ تحریک یا پی ٹی ایم کی علامت بن جائے گی۔ شاید اپ کو معلوم نہ ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی طرف سے عوامی جلسوں میں پہنے جانے والی ٹوپی ان کو ایک مزدور کی طرف سے دی گئی تھی۔ سرخ اور کالے رنگ پر مشتمل یہ خوبصورت ٹوپی آج کل صرف پاکستان میں نہیں بلکہ

Read more

’فیس بک کی روس کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ ہے‘

مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ اب ان کی کمپنی جعلی اکاؤنٹس کی شناخت کے لیے نئی ٹولز کی تیاری کر رہی ہے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکی سینیٹروں کو بتایا ہے کہ ان کی کمپنی روسی آپریٹرز کے ساتھ مسلسل حالتِ جنگ میں ہے جو ان کے نیٹ ورک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’یہ ایک ہتھیاروں کی دوڑ ہے۔ وہ بہتر

Read more

کینسر کی جھوٹی خبر پھیلا کر پیسے لینے والی خاتون جیل میں

آسٹریلیا میں ایک خاتون کو کینسر کی بیماری کی زد میں آنے کی جھوٹی خبر پھیلا کر اپنے اہل خانہ کے دوستوں سے پیسے وصول کرنے کے جرم میں تین ماہ کی قید ہوئی ہے۔ 24 سالہ ہینا ڈکنسن نے اپنے والدین کو بتایا کہ انھیں اپنے کینسر کے بیرون ملک علاج کرانے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے اور انھوں نے ان سے 42 ہزار آسٹریلین ڈالر کی رقم حاصل کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے والدین

Read more

کیک کی مٹھاس

فلم ’کیک‘ کی ریلیز سے کچھ دن پہلے ایک دوست نے جو خود بھی فلمساز ہے، مجھ سے پوچھا کہ میرے خیال میں ’کیک‘ سینیما کے باکس آفس پر کامیاب ہو پاۓ گی کہ نہیں۔ میں نے جواب دیا کہ میں سو فیصد گارنٹی کر سکتا ہوں کہ فلم پاکستان میں کامیاب نہیں ہو گی۔ اس کی وجوہ میں نے تین بتائیں۔ پہلی تو یہ کہ عام تاثر میں یہ فلم ایک ’آرٹ ہاؤز‘ فلم ہے یعنی کہ اس میں

Read more