علم کشش ثقل سے زیادہ طاقتور ہے
تبدیلی اور ترقی کے راستے میں رکاوٹیں۔ ( 1 ) جاگیرداری نظام، وراثتی اور خانقاہی سیاسی کلچر۔ ( 2 ) سیاست میں لوٹا ازم کا فروغ۔ ( 3 ) شخصیت پرستی۔ ( 4 ) بے لگام کرپشن۔ ( 5 ) تعلیم اور صحت کے نظام کو ترجیح نہ دینا۔ یہ سارے عوامل مل کر جمہوری اصولوں اور صحت مند زندگی کے قواعد و ضوابط اور اخلاقی قدروں کی نفی اور ملکی بحران کی شدت میں اضافے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔ ان حالات میں سب سے زیادہ متاثرین میں افتادگان خاک ہیں۔ جن پر علم کے دروازے بند رہتے ہیں۔ بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ دانستہ بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ عوامل ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہوئے ہیں۔
سیاسی وفاداریاں بدلنے کا کاروبار کروڑوں اور اربوں کا کھیل ہے۔ بس ایک دفعہ اسمبلی کے ممبر بن جائیے۔ مال بنانے کے سارے دروازے کھل جاتے ہیں۔ نام نہاد قانون سازوں کی نیلامی کے بازار سج جاتے ہیں۔ گھر بیٹھے سینٹ کے ممبر بن جاتے ہیں۔ محلات میں بسیرا، ہارس ٹریڈنگ کے لئے لوٹوں کی موجیں۔ دن رات یہ رٹ لگائیں ”ملک غریب ہے۔ مقروض ہے“ بچوں کی تعلیم اور صحت کے لئے خزانہ میں پیسہ نہیں۔ کرپشن کا بازار گرم۔ غریب کا برا حال۔ بھوک سے نڈھال اور حکمران دولت کے نشے میں مست
Read more
