ہم دنیا کے ساتھ مل کر نہیں چلنا چاہتے
18 دسمبر کا دن ایک تاریخ ساز دن تھا، کم از کم ان چند گھنٹوں تک جب تک دفتر خارجہ نے ایک "یو ٹرن ” کے ذریعے خود کو دنیا کے دیگر 120 ممالک سے علیحدہ نہیں کر لیا۔ پاکستان نے آج اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ سزائے موت پر عارضی پابندی عائد کرنے کی قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔ یہ اس نوعیت کی ساتویں قرارداد تھی جو برازیل نے بین العلاقائی ٹاسک فورس کی جانب سے پیش کی تھی۔
Read more
