ہمارا ہینڈ سم وزیر اعظم تقریر بڑی شاندار کرتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کی تقریروں کا نتیجہ مختلف آتا ہے۔ وزیر اعظم کی اسمبلی والی تقریر سننے کے بعد نہ جانے کیوں میرے منہ سے بے ساختہ یہ لفظ نکلا۔ بے چارہ ہینڈ سم وزیر اعظم۔ تقریر تقریر ہوتی ہے اور پاکستانی تاریخ میں جانے والے وزیر اعظموں کی تقاریر ایسی ہی ہوتی ہے۔ کرسی مضبوط ہے سے لے کر پانامہ کیس تک سارے احوال ہمارے سامنے ہیں۔
کسی کو بھی اس بات کا یقین نہیں ہوتا ہے کہ وزیر اعظم جلد فارغ ہونے والے ہیں۔ لیکن حالات اور واقعات بہت جلد تصویر کا دوسرا رخ سب کو دکھا دیتے ہیں۔ کامران خان اینکر پرسن ایک پروگرام کرتا تھا ”عجب کرپشن کی غضب کہانی“ یا ”غضب کرپشن کی عجب کہانی“ جو بھی ہے اس ملک کے لئے دونوں ہی سوٹ کرتے ہیں عجب کو پہلے لکھو یا غضب کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ یہ ملک غضب اور عجب طریقے سے ہی وجود میں آیا ہے۔ غضب اس لئے کہ ہندو مسلمانوں پر غضب کے ستم ڈھاتے تھے اور اس غضب سے بچنے کے لئے مسلمانوں نے قائد کی سربراہی میں عجب اور ناقابل یقین قربانیاں دی تھیں۔
Read more