ڈاکٹر ضیا الحسن: خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں

اورینٹل کالج میں ایم۔ اے اُردو کا پہلا روز تھا۔ کلاسز کا آغاز ہوا تو اساتذہ تشریف لاتے اور اپنے ابتدائی لیکچر میں طلبا و طالبات سے ان کا تعارف پوچھتے۔ پہلے روز یونہی دو تین لیکچر بیت گئے پھر ایک استاد تشریف لائے۔ خوبصورت پروقار چہرہ، خندہ پیشانی، جس پر بالوں کی لٹ دورانِ کلام گرے تو بڑھ سلیقے سے اس کو درست کرتے، زلف گھنی جس میں چاندی چمک رہی ہے، ماتھا شکن سے پاک، آنکھوں پہ نظر

Read more