ملتان والے سردی سے کیوں گھبراتے ہیں؟
ھم اہل ملتان سورج دیوتا کے پجاری ہیں۔ ہر صبح جب تک خورشید جہاں تاب کو سوریا نمسکار نہ کر لیں ہمارا دن شروع نہیں ہوتا۔ آج بیس روز ہونے کو آئے، زیارت آفتاب سے محروم ہیں۔ اتنی ٹھنڈ ہے کہ سورج کی امی نے اس کو باہر نکلنے سے منع کر دیا ہے۔ دھند اتنی ہے کہ آنگن میں کھڑی بھاری بھرکم بیگم بھی نظر نہیں آتیں۔ ہر چند کہ ہماری دید میں بینائی انہیں کے دم سے ہے۔
Read more
