عورتوں کو بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت
فیمینزم کیا ہے؟ کیا یہ صرف خواتین کے حقوق کے مساوات کی حمایت کرتا ہے؟ کیا یہ صرف مردوں کی طرف سے خواتین کے استحصال کے خلاف نعرے بلند کرنا ہے؟ کیا یہ صرف آپنی شرٹ پر ”فمینسٹ“ چپھوا کے پہن لینا ہے؟ کیا یہ صرف اس معاشرے کے بارے میں بولنا ہے جس میں مرد غالب ہیں؟ میرے لئے صرف یہ نہیں ہے،کچھ دن پہلے میں نے بس سٹاپ پر کھڑے ہوئے لڑکیوں کے ایک گروپ کی گفتگو اتفاقاً سنی جو قریب ہی کھڑی لڑکی کی ”سیاہ جلد“ اور اوپر سے ہلکا رنگ پہننے پر اس کا مذاق اڑا رہی تھیں۔ ان کی اس حرکت نے حقیقتاً مجھے سوچ میں ڈال دیا۔ کیا فیمنیزم کا مطلب صرف مردوں سے عورتوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے؟
Read more

