اس سال میں نے نئے وزیر مقرر کیے۔ دس نئے سفیر غیر ممالک میں بھیجے، پانچ سو نئے سیکرٹری تعینات کیے۔ ساڑھے سات سو ڈپٹی سیکرٹری پندرہ سو اسسٹنٹ ڈپٹی سیکرٹری اور اگر سب اسسٹنٹ ڈپٹی سیکرٹریوں کی تعداد پوچھو تو شاید بتا بھی نہ سکوں۔
آپ چونکہ ذہین آدمی ہیں، اس یے ذرا اپنے دماغ سے کام لیجیے اور مجھے بتائیے کہ ننانوے کروڑ روپے کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے کون کون سے نئے ٹیکس لگائے جائیں؟
نئے ٹیکس! گستاخی معاف! میں نے ذرابھنا کر کہا۔ پہلے ہی آپ نے ٹیکس لگالگا کر عوام کی کمر کبڑی کر دی ہے، خدا را نئے ٹیکس لگانے کے اراد ے سے باز آئیے۔
عوام پر ٹیکس ؟ کیسی باتیں کرتے ہیں آپ۔ میں نے تو عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ یہ صحیح ہے میں نے تمباکو پر ٹیکس لگایا، پان پر لگایا لیکن عوام تمباکو ہیں نہ پان۔
جو شخص بکری پالے، اس پر ٹیکس لگایا جائے۔ آپ جانتے ہیں کہ آج کل گائے یا بھینس پالنے کی بہت کم لوگوں کو توفیق ہے۔
ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، لیکن میرے خیال میں اس ٹیکس کا دائرہ ذراوسیع ہونا چاہیے۔ کتنے ہی لوگ مرغیاں، بٹیریں، بطخیں، طوطے، کتے، بلیاں اور چوہے بھی تو پالتے ہیں۔
Read more