بنگلہ دیش ترقی کی دوڑ میں پاکستان سے آگے کیسے نکلا؟

مشتاق احمد یوسفی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بینک کے کام سے مشرقی پاکستان گئے تھے۔ وہاں ایک شخص مچھلیاں بیچ رہا تھا۔ کچھ لوگ اس شخص سے وہ پانی بھی خرید کر لے جاتے تھے جس میں وہ مچھلیاں صاف کرتا تھا۔ مشتاق احمد یوسفی نے پوچھا کہ لوگ اس پانی سے کیا کرتے ہیں؟ جواب ملا کہ جو لوگ مچھلی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، وہ اس پانی کو خرید کر، اس میں چاول پکا کر کھاتے

Read more

فلسفے کا سب سے بڑا سوال ( دوسرا حصہ )۔

میر تقی میر خدا کو مخاطب کرکے کہتے ہیں : ملے جو محرمِ شوخی ترا تو میں پوچھوں کہ بزمِ عیشِ جہاں کیا سمجھ کے برہم کی مگر ان کو کوئی محرمِ خدا نہ ملا اور تمام عمر میں ناکامیوں سے کام لیا۔ گرچہ دہلی ہمیشہ مرکزِ اہلِ رمز رہا مگر یہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا۔ وہی طاقت کامیاب ٹھہرتی جو دِکھتی تھی، ماورائی طاقت طاقِ نسیاں ہی رہتی۔ بہرحال حالی کے اس کہے پر عمل کرکے موضوع کی

Read more

فلسفے کا سب سے بڑا سوال

کائنات ایک گھمبیر سنجیدگی اور حد درجہ وسعت کا حامل ہے۔ یہ اتنی وسعت لیے ہوئی ہے کہ اس میں ہماری زمین کی حیثیت negligible ہے۔ یعنی اگر کوئی دعوا کرلے کہ کائنات میں زمین کا وجود نہیں ہے تو ریاضی کے اصول کے تحت اس کا دعوا درست ہوگا۔ بہ قولِ غالب : ہر چند کہیں کہ ہے، نہیں ہے آئن سٹائن سے ہائڈروجن بم کے ذریعے دنیا کی تباہی بارے سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا

Read more

مغرب میں روشنی اور مشرق کی نارسائی کے اسباب

معاشرت جب تک روایت کے نرغے میں رہتی ہے، تب تک ناآسودگی، محرومی اور گھٹن کا دور دورہ ہوتا ہے، اور لوگ ہر اس قدر کو سینے سے لگائے رکھتے ہیں، جس سے ان کی زندگی مشکل، روکھی پھیکی اور ایک عذاب بنی رہے۔ مغرب نے روایت کا طوق اتار پھینک کر، زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں اور مسرت، انبساط اور آسودگی کے ہفت خواں سر کر لیے ہیں، جب کہ مشرق نے روایت کو حرزِ جاں بناکر حسرتوں

Read more