اسلام کو مندر سے لاحق خطرات

اسلام تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ یوں تو یہی بات پاکستان کے لیے بھی درست ہے بلکہ ہمیشہ سے رہی ہے لیکن چونکہ ان دونوں سے مراد ہم ایک ہی لیتے ہیں اس لیے اسلام کو لاحق شدید خطرات کو زیر بحث لانا ضروری ہو گیا ہے۔ اسلام آباد کا نام ہی ملک اور مذہب کو سنبھالے ہوئے ہے۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا مطلب یار لوگوں نے ہمیں کچھ یوں سمجھایا کہ جیسے اسلام آباد میں نہیں بلکہ مندر اسلام میں بننے جا رہا ہے۔

Read more

انتہائی سیاسی قوم اور امریکن لڑکی کی ہرزہ سرائی

ہم ایک انتہائی سیاسی قوم ہیں۔ (راقم یہ دعویٰ کرتے ہوئے اپنی کم علمی کا اعتراف بھی کرے گا کہ یہ اصطلاح پہلے کبھی استعمال ہوئی ہے کہ نہیں ) ۔ تو صاحب اکثریت پاکستانیوں کی طرح ہم بھی کبھی سیاسیات کے طالب علم نہیں رہے لیکن کیوں کہ ہم سیاسی قوم کے افراد پیدائشی طور پر سیاست سے بہرہ ور مانے جاتے ہیں اس لیے اگر کوئی ہماری اس اصطلاح سے اختلاف کرتا ہے تو ہم اسے اس کا

Read more

ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں

ہم کچھ عجیب سہی پر زندہ قوم ہیں صاحب۔ ہمارے ہاں شام شام غریباں تو صبح صبح عید کے شادیانے بجتے ہیں۔ ایک دن صف ماتم بچھی ہو تو دوسرا دن دھمال ڈال رہے ہوتے ہیں۔ حالیہ چند دنوں کو ہی دیکھ لیجیے، کرنل صاحب کی بیوی سے پی آئی اے کے حادثے تک اور چاند نکلنے کی خوشی سے لداخ میں دو پڑوسی ملکوں کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی تک۔ ہم ایسے ہی ہیں۔ ہم جیتتے جیتتے کب

Read more

کرنل صاحب کی بیچاری بیوی

سوشل میڈیا ایک پر شرفاء کی پگڑی اچھالنے کے علاوہ کیا رہ گیا ہے۔ اب دیکھیے کس طرح سے ایک ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر کرنل صاحب کی بیوی کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے، فوج کو بدنام کیا جا رہا اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ جیسے ایک شریف عورت کی کردار کشی کی جا رہی ہے یہ کیا مشرقی روایات سے متصادم نہیں ہے؟ کیا ہوا اگر وہ بیچاری کرنل صاحب کی بیوی ہے۔ ان کے ساتھ جو پولیس نے کیا وہ قانونی اور اخلاقی طور پہ کیا جائز تھا؟ حد ہے یہاں تو شریفوں کا جینا ہی ممکن نہیں۔

Read more