موبائل موریلٹی اور معاشرتی علوم
ہاں تو جناب آپ اکیسویں صدی کے اکیسویں سال میں رہ رہے ہیں۔ چیزیں ویسی نہیں ہیں جن کا آپ کے بزرگوں نے سوچا تھا۔ سب بدل چکا ہے۔ سب بدل رہا ہے۔ ایک چیز جو تمام چیزوں کو زیادہ بدل رہی ہے وہ موبائل ہے۔ موبائل بھی کیا جناب سمارٹ فون کہیں۔ کیا ہے جو اس موبائل کی لپیٹ میں نہیں آیا۔ آپ کی سیاسی، سماجی، معاشی، مذہبی غرض ہر قسم کی زندگی موبائل سے جڑی ہے اور موبائل انٹرنیٹ سے جڑا ہے۔
اب اس میں ایک مسئلہ یہ درپیش ہے کہ ہر بندے نے موبائل کو لے کر اخلاقی گراوٹ کا راگ الاپا ہوا ہے کہ جی دیکھیں موبائل نوجوان نسل کی اخلاقی اقدار تباہ کر رہا ہے۔ نہیں جناب آپ کی اخلاقی قدریں پہلے سے ہی تباہ حال تھیں۔ موبائل نے تو صرف اسے مزید واضح کر دیا ہے۔ موبائل وہی اخلاقی قدریں دکھاتا
Read more
