مذہبی مدارس ہی نہیں، پورا معاشرہ انتہا پسند ہو چکا

سوات کے علاقے بدین میں ایک واقعہ کیا رونما ہوا تمام لوگوں نے آسمان سر اٹھا لیا جیسے ہمارے عدم برداشت، مذہبی انتہا پسندی اور فکری جمود کے شکار معاشرے میں یہ کوئی عجیب و غریب یا انوکھا واقعہ وقوع پذیر ہوا ہو۔ سوشل میڈیا پر لوگ دَھڑا دَھڑ پوسٹیں کر کے مذمت کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مغز ماری کرتے ہوئے یہ دلائل دے رہے ہیں کہ ”دیکھیں جی! اسلام ایک امن کا مذہب ہے بس یہ

Read more

صنم کدے بسائے جا

شخصیت پرستی بھی ایک عجیب روگ ہے۔ انفرادی نوعیت کی ہو یا اجتماعی، ذاتی سطح پر ہو یا قومی۔ اس کے اثرات معاشرے پر بتدریج مرتب ہوتے رہتے ہیں۔ شخصیت پرستی جب کسی کی ذات کا خاصہ بن جائے تو اس کے اثرات کا زندگی کے شب و روز پر اثرانداز ہونا بھی ایک انہونی بات بن جاتی ہے۔ محبت ہی کی مثال لیجیے ہم ایک فرد کے قد و قامت اور لب و رخسار پر ایسے فریفتہ ہوتے ہیں

Read more

ڈی جی سول سروسز اکیڈمی عمر رسول کے نام کھلا خط

امید ہے کہ اس سے قبل آپ کو پاکستان کے نامی گرامی افسر شاہی کے خطوط ہی موصول ہوئے ہوں گے اور ان میں آپ کی شخصیت، صلاحیتوں اور خدمات پر خوب روشنی ڈالی گئی ہوگی مگر ایک کم فہم قلمکار کے خط نے کبھی آپ کی بصارتوں سے گزرنے کا شرف حاصل کیا ہو گا یا نہیں اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ میں اس خط میں آنجناب کی شخصیت پر خوب روشنی ڈالتے

Read more

کووڈ۔ 19 کی وبائی بیماری اور بدلتی عالمی صورتحال

کووڈ۔ 19 کی وبائی بیماری پوری دنیا میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔ دنیا کی چھوٹی بڑی تمام ریاستیں اس کے سبب بڑھتی ہوئی صحت وسلامتی سے متعلق آزمائشوں پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔ عالمی سطح پر جہاں مختلف ممالک کوکورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب اپنی حکومتوں کی طرزِحکمرانی کی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا ہے وہیں بڑھتی ہوئی ا موت نے ا قومِ عالم کو بڑا دھچکا دیا۔ جبکہ کئی ممالک میں

Read more

شاہراہِ ریشم کے دیرینہ دوست

شاہراہِ ریشم دنیا کی اہم تاریخی اور تجارتی شاہراہوں میں سے ایک ہے جو چین کو جنوبی ایشیاء کے ممالک کے ساتھ ساتھ مشرقی وسطیٰ اور مغرب تک رسائی حاصل کرنے میں نہایت اہم کردار اداکرتی ہے۔ چین جو دنیا کا ایک اہم تجارتی ملک ہے اور اس کی خشکی کی تجارتی سر گرمیوں کا انحصار شاہراہِ ریشم پر ہی منحصر ہے۔ چینی مصنوعات اسی شاہراہِ سے گزر کر گوادر پھر پوری دنیا میں پہنچ جاتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ شاہراہِ ریشم پر تجارتی سرگرمیاں تین سو قبل مسیح سے جاری ہیں۔

قدیم یونان میں چین کے لئے سیرس (Seres) کی اصطلا ح استعمال کی جات

Read more

گلگت بلتستان: اب نئی سیاسی سوچ کی ضرورت ہے

فرانس کے عظیم فلسفی ژاں پال سارتر نے بڑی اچھی بات کہی ہے وہ کہتے ہیں ”لفظ جمہوریت کے ایک معنی ہیں جو فرسودہ ہوچکے ہیں لغوی معنوں میں اس کا مطلب ہے عوام کے ذریعے حکومت۔ جن کے ذریعے حکمرانی کی جائے۔ کیونکہ عوام باقی نہیں رہے عوام ہوا کرتے تھے۔ آج کوئی ایسی چیز باقی نہیں رہی جسے عوام کہہ سکیں کیونکہ اب لوگ جس طرح رہتے ہیں ان کی امتیازی خصوصیت محنت کی تقسیم ہے انسانی ہستیوں

Read more