آزادی اظہار رائے کسی بھی معاشرے کی ترقی اور اس کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے، مگر رائے کی آزادی خواہ وہ کسی عوامی جگہ پر ہو یا نجی سطح پر؛ سیاسی یا کاروباری مقاصد کے لیے ہو یا فلم، کتابوں تصاویر اور تقاریرکی صورت میں ٹی وی اور سوشل میڈیا پر؛ ہر صورت میں یہ یقیناً معاشرے کی بقاء، اس میں امن کے قیام اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے، اس میں بسنے والے ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ لیکن ایک خاص نظریے، ثقافت، مذہب اور پیشے کے فرد کے لیے اس ”رائے“ کا معیار کیا ہے اور جو کچھ وہ سوچتا، سمجھتا یا جانتا ہے اس کی ترویج میں وہ کس حد تک خود مختار ہے، اس کا احاطہ کرنا بھی بہت ضروری ہے، ورنہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں آج دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ یقیناً اس معاملے میں کسی خاص ضابطے یا اصول کے فقدان کا ہی نتیجہ ہے۔ ذیل میں آزادی اظہار رائے کے منفی و مثبت اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے اور مزید اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کیسے حقیقی معنوں میں اسے ہر ممکنہ حد تک مفید بنایا جا سکتا ہے۔
Read more