ڈوبتا سورج ابھرتا سال!

پاکستان میں 2019 کے سورج نے سب سے پہلے گجرات سے رخصت لی۔ رحیم یار خان میں ڈوبتا سورج سانحہ تیزگام میں جلتی لاشوں کی یاد کے ساتھ سوگوار رخصت ہوا۔ ساہیوال میں سورج نے بچوں کے سامنے ان کے والدین پرگولیاں برستی دیکھیں 2019 کے ڈوبتے سورج نے ساہیوال میں سوگوار بچوں کے چہروں سے اجازت لی۔ سال کے آغاز پر ہی سورج نے پاک بھارت تنازع دیکھا سرحد پرگولیاں برستی دیکھی تو کبھی بھارت کا بالاکوٹ کے چیڑ

Read more

میرے کپتان! اجازت ہو تو تھوڑا سا گھبرا لیں؟

کراچی کے قریب گہرے سمندر میں کیکڑا ون کے مقام پر تیل کی کھوج میں 5500 میڑ تک گہری ڈرلنگ کی گئی لیکن کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ اس پر پندرہ ارب روپے اخراجات کا تخمینہ آیا۔ اس ڈرلنگ کی کامیابی کے امکانات بھی صرف پندرہ فی صد تھے، لیکن قوم کو ایسے پیش کیا گیا، جیسے پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی دریافت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حالانکہ ماضی میں تیل نکالنے کی سترہ بار کوششیں کی گئی۔ بھارت

Read more

اسامہ بن لادن: ایک بدنما داغ

دنیا میں پاکستان کے لیے شرمندگی کے مواقع تو کئی آئے لیکن بین الاقوامی سطح پر ایک خاص واقع پیش آیا جب کھل کر پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور پاکستان کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آٹھ سال قبل آج کے روز پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکہ نے خفیہ فوجی آپریشن کر کے ہلاک کر دیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے کچھ فاصلے پر موجود بلال ٹاون کے علاقے

Read more

جو فقط مذہبی اختلاف کے باعث کسی سے نفرت کرے، دہشت گرد ہے

حال ہی میں پنجاب کے شہر بہاولپور میں ایک طالب علم خطیب حسین نے مبینہ طور پر اپنے پروفیسر خالد حمید کو خنجر کے وار کرکے بے رحمی سے قتل کر دیا پرفیسر کا جرم یہ تھا کہ وہ رواں ہفتے اپنے کالج میں استقبالیہ پارٹی منعقد کرنا چاہتا تھا، طالب علم نے اپنے استاد کی سوچ کو ’مذہب مخالف سوچ‘ قرار دے کر اسے سزا دینے کا فیصلہ کیا اور خود ہی اس پر عمل بھی کر لیا۔ طالب

Read more

اگر خواتین کا دن منایا جاتا ہے تو انسانوں کا دن بھی منانا چاہیے

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جگہ جگہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا وزراء کو مدعو کیا گیا۔ ملک کا نام روشن کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا لیکن مضحکہ خیز تو یہ ہے۔ خواتین کے عالمی دن پر مرد حضرات تقاریر کرتے ہیں اور عورتوں کے دن کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ تو ظاہر ہے وہ اپنی سوچ اپنے معیار کے مطابق حقوق نسواں کا پرچار کرتے ہیں۔خواتین کو گھر سے باہر جا کر کام کرنے کی آزادی ملنا ہی ہمارے ہاں سب سے بڑی آزادی مانا جاتا ہے۔ جائیداد میں حق مل جانا یا معاشرے میں عزت و مقام مل جانا بھی نمایاں حقوق میں شامل ہیں۔ پاکستانی معاشرے کی خواتین کو ان کے حقوق اس حد تک ہی معلوم ہیں۔ لیکن کیا اصل میں حقوقِ نسواں صرف یہ ہی ہیں کچھ ایسے حقوق بھی ہیں جن کا خواتین کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ جیسے کہ بچپن سے ہی اپنے بھائی کے برابر سلوک کیے جانے کا حق، کسی بھی معاملے میں آپ کی رائے کو آپ کے بھائی یا خاوند کی رائے کے برابر اہمیت ملنا، حتٰی کہ آپ کے دفتر میں ایئر کنڈیشنز کا درجہ حرارت آپ کی مرضی کے مطابق رہنے دینا،

Read more