کراچی پریس کلب میں رینجرز بن بلائے گھس گئے، صحافیوں کی شدید مذمت

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پریس کلب میں رینجرز کے اہلکار بغیر کسی پیشگی اطلاع کے داخل، کچھ دیر تلاشی کے بعد واپس چلے گئے۔ پریس کلب کی انتظامیہ کی طرف سے اس کارروائی کی شدید مذمت۔

Read more

کنگلا صحافی اور صحافت کی نماز جنازہ

گئے دنوں کی بات ہے جب صحافت ایک مشن ہوا کرتی تھی مگر اب ایک ایسا پیشہ بن چکا ہے جس کے پیسے یا تو بہت کم ملتے ہیں یا پھر کئی کئی مہینوں آج کل کے لارے ہی تنخواہ ہوتے ہیں۔

آخر یہ پیشہ بھی تو ایک نشہ ہے جو جس قدر پرانا ہو اتنا ہی سرور آتا ہے۔ میڈیا کے زوال کی سب سے بڑی وجہ مالکان ہیں جو خود تو بلٹ پروف گاڑیوں کے قافلے بنا لیتے ہیں مگر ملازم نہ تو اپنے بچوں کو اچھی زندگی دے پاتا ہے اور نہ ہی وقت۔ جو فارغ وقت ملتا بھی ہے وہ غربت کی شکایتوں کی نظر ہو جاتا ہے اور اہل خانہ کے طعنے استقبالیہ کے طور پر لازم و ملزوم ہوتے ہیں۔

Read more