ساہیوال:محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے ’انکاؤنٹر` پر جے آئی ٹی


پاکستان کے شہر ساہیوال میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے مبینہ انکاؤنٹر کے بعد جس میں دو عورتوں سمیت چار افراد ہلاک اور تین بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ لوگ اس انکاؤنٹر میں پولیس کےدعوے پر سوال اٹھا رہے ہیں اور پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کے محکمے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک ہینڈ آؤٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور انسپیکٹر جرنل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کی ہر پہلو سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ انٹیلی جینس ایجنسیز آئی ایس، آئی ایم آئی اور آئی بی کے رکن اس کا حصہ ہونگے۔

یہ ٹیم اپنی تحقیقات مکمل کر کے تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔

دریں اثناء اس واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد لاہور کے کچھ علاقوں میں لوگوں نے احتجاج شرع کر دیا اور سڑکیں بلاک کی گئیں۔

پی ٹی آئی کے حامی فرحان کے ورِک نے اپنی ٹویٹ میں کہا ’ساہیوال میں ہونے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے. حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر اس کے ذمہ دار پولیس افسران کو گرفتار کر کے ان پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے. یہ زیادتی برداشت نہیں ہو سکتی‘

مسلم لیگ نون کی عظمی بخاری نے اپنی ٹویٹ میں پولیس کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’کہ تمام تفصیلات سامنے لائیں اور جن جرائم کا ذکر اس بیان مںی کیا گیا ہے اس کے ثبوت پیش کریں کیماری اطلاعات اور عینی شاہدین کے مطابق کوئی مزحمت نہیں کی گئی اور ہم جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔

بچوں کا موقف

اس مبینہ انکاؤنٹر میں بچ جانے والے بچوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ بھورے والا گاؤں شادی میں جا رہے تھے اور انکے ساتھ انکے پاپا کے ایک دوست تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32485 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp