پاکستان اور انڈیا کے درمیان سوشل میڈیا پر محاذ جنگ


جنگی جہاز

برصغیر کے دو بڑے ممالک انڈیا اور پاکستان ویسے تو اس وقت کورونا کی وبا کی لپیٹ کے ساتھ ساتھ کمزور معیشت کا شکار ہیں مگر انپی دونوں ممالک کی عوام سوشل میڈیا پر کورونا اور معیشت کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے سامنے کھڑی نظر آتی ہے۔

ایسا ہی کچھ منگل کی شب سے شروع ہوا جب دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ایک جنگی محاذ کھول دیا۔

منگل کی شب سوشل میڈیا سمیت انڈیا کے میڈیا پر ایسے خبریں گردش کرتی دکھائیں دی کہ انڈیا کی فضائیہ نے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی کارروائی کرنے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان فضائیہ کے طیاروں نے ان کا تعاقب کیا اور انڈین پنجاب کی فضائی حدود میں کوئی جنگی ٹکراؤ ہوا ہے۔

ان افواہوں کا سوشل میڈیا پر گردش کرنا تھا کہ دیکھتے دیکھتے دونوں ممالک کی جانب سے انڈین فضائیہ اور پاکستان فضائیہ کے حق میں متعدد سوشل میڈیا ٹرینڈ دکھائی دینے لگے ہیں۔

ان ٹرینڈز میں جہاں ایک طرف انڈین صارفین اپنی فضائیہ کی قابلیت کے گن گاتے دکھائی دے رہے ہیں تو وہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین 27 فروری سنہ 2019 میں پاکستان فضائیہ کی حراست میں لیے جانے والے انڈین فوجی پائلٹ ابھینندن کو یاد کرتے دکھائی دیے۔ ‘کہیں ٹی از فنٹاسٹک’ کی باتیں ہوئی تو کہیں دوبارہ چائے پر خوش آمدید کہنے کا چرچا سوشل میڈیا پر ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے

جب پاکستان نے بھارت کے دس جنگی طیارے تباہ کیے

بالاکوٹ میں انڈین طیارے پاکستانی طیاروں سے کیسے بچے؟

بالاکوٹ فضائی حملہ: وہ سوال جن کے جواب نہیں مل سکے

’ایک کپ چائے پلا کر اس کبوتر کو پاکستان کے حوالے کیا جائے‘

اس تمام صورتحال پر بی بی سی نے پاکستان فضائیہ سے صورتحال جاننے کے لیے رابطہ کیا تو پاکستان فضائیہ کے ایک سنیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘درحقیقت ایسا کچھ نہیں ہے یہ محاذ جنگ صرف ٹوئٹر پر ہی ہے۔’

پاکستان فضائیہ کے سنئیر اہلکار سے پاکستان کی جانب سے فضائی نگرانی بڑھائے جانے کے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ‘فی الحال پاکستان فضائیہ معمول کے مطابق اپنی فضائی نگرانی کر رہی ہے، ابھی کوئی غیر معمولی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تاہم اگر ضرورت پڑی تو اس میں تاخیر نہیں برتی جائے گی اور انڈیا کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ آپ اطمینان رکھیں یہ انڈیا کا جھوٹ ہے اور میں حیران ہو کہ ان کی عوام کیسے اس سب پر یقین کر لیتی ہے۔’

پاکستان فضائیہ کے سینئیر اہلکار نے مزید کہا کہ ‘جیسا کہ پیر کی رات انڈیا کے میڈیا نے کراچی بھر میں بلیک آؤٹ کی خبریں دیں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔’

جنگی جہاز

انڈیا اور پاکستان کے شوشل میڈیا صارفین کا اظہار

دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پیدا کردہ اس جنگی ماحول میں دونوں جانب سے آزادانہ ٹویٹس اور تبصرے داغنے کا مظاہرہ کیا گیا۔سوشل میڈیا کے اس محاذ پر ہر ٹویٹر سپاہی نے اپنی جرات و شجاعت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ایگل ایئز نامی ایک پاکستان سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سنہ 1965 اور 27 فروری کو مت بھولیں، ہمارے پاس سب سے طاقتور فضائیہ ہے، پاکستان ائیر فورس اپنی قوم اور دشمن کو جواب دینا جانتی ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اپنے فوجیوں کا حوصلہ بڑھائیں اور ہم انشااللہ ہم اپنے دشمن کو ایک مرتبہ پھر شکست دیں گے۔’

https://twitter.com/Eagle_PTI/status/1270690013144068096

جبکہ اوینجر نامی ایک انڈین صارف نے اس کا جواب کچھ یوں دیا۔

https://twitter.com/chavan913755/status/1270703432161128452

اسی گھمسان کی لڑائی میں شہروز افضل نامی پاکستانی صارف نے لکھا کہ

‘چائے تیار ہے انڈین فضائیہ اور ہم آپ کا بےتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔’

https://twitter.com/ShahrozAfzal8/status/1270702285119774720

جس کے جوابی وار میں ایک انڈین صارف شیو آرور نے کچھ اس طرح تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات انڈیا کے فضائیہ کے طیاروں کی دراندازی کی افواہوں نے کراچی میں بلیک آؤٹ کے بعد خوف پھیلا دیا اور یہ2019 میں بالاکوٹ میں کیے جانے والے حملے کا اثر ہے، جماعت الدعوۃ کے دہشت گردوں کو کسی پہاڑی کی چوٹی پر بم مارنا ایک بات ہے، وہ کب کے ختم ہو چکے۔ پاکستان گبھرا گیا ہے اور پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کو انڈین فضائیہ کے طیارے سمجھ بیٹھا ہے، جس کا مطلب ہے کہ دشمن کو پیغام دے دیا گیا ہے۔’

https://twitter.com/ShivAroor/status/1270583123483308038

اس کے جوابی حملہ کرتے ہوئے پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے کچھ ایسا ردعمل دیا

https://twitter.com/ITsAllHappenin3/status/1270586388950462464

جبکہ ایک انڈین سوشل میڈیا صارف نے پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 طیارے کا مذاق کچھ اس طرح سے اڑایا۔

https://twitter.com/inavinkmehta/status/1270711825529630720

پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے اس کے جوابی حملہ میں انڈین صارفین کو یاد کرواتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 27 فروری سنہ 2019 کو پاکستان فضائیہ کا دشمن کی جارحیت کے خلاف ردعمل تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جسے ‘آپریشن سیوفٹ رٹورٹ’ کا نام دیا گیا تھا، مگر شائد وہ یہ دوبارہ بھول گئے ہیں۔’

https://twitter.com/JananAli13/status/1270711659208851457

جبکہ حرمین خان نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘دراصل انڈین ائیر فورس کو ہماری مہمان نوازی بہت پسند ہے اور وہ دوبارہ ہمارے مہمان بننے کی تیاری کر رہے ہیں، پاکستان فضائیہ ان کی منتطر ہے۔’

https://twitter.com/HarmainKhan6/status/1270708590152736768

ایک اور پاکستانی صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا۔

https://twitter.com/Unknown58038465/status/1270710276828979204


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp