ملالہ یوسفزئی کی آکسفورڈ سے گریجویشن پر دنیا بھر سے پیغامات
سنہ 2014 میں صرف 17 برس کی عمر میں امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے اس سال اپنی اعلیٰ تعلیم برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی سے مکمل کی ہے۔
22 سالہ ملالہ کو اس موقع پر دنیا بھر سے مبارکباد موصول ہو رہی ہیں اور ان کی طرف سے ایک خصوصی پیغام 2020 میں تعلیم مکمل کرنے والے سب طلبہ کے لیے یوٹیوب نے جاری کیا ہے۔
جمعے کو ملالہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت ان کے لیے خوشی اور شکریے کا اظہار کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ انھوں نے آکسفورڈ سے فلسفے، سیاست اور معیشت میں اپنی ڈگری حاصل کر لی ہے۔
انھوں نے لکھا کہ ’میں نہیں جانتی کہ آگے کیا ہوگا۔ فی الحال نیٹ فلکس، مطالعہ اور نیند ہو گی۔‘
Hard to express my joy and gratitude right now as I completed my Philosophy, Politics and Economics degree at Oxford. I don’t know what’s ahead. For now, it will be Netflix, reading and sleep. 😴 pic.twitter.com/AUxN55cUAf
— Malala Yousafzai (@Malala) June 19, 2020
ملالہ نے گریجویشن کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنی ایک اور تصویر سب گھر والوں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر ایک دوسری تصویر میں ملالہ کیک میں لت پت نظر آ رہی ہیں۔ برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں اس روایت کو ’ٹریشنگ‘ کہا جاتا ہے جس میں فائنل امتحانات کے بعد سٹوڈنٹ ایک دوسرے پر کھانے پینے کی اشیا پھینکتے ہیں۔
ملالہ کو دنیا بھر سے بڑے رہنماؤں، اداروں اور اہم شخصیات سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔
Huge congratulations to UN Messenger of Peace @Malala – she's completed her Oxford degree today. A victory for girls' education! 🎉 https://t.co/LnCvoJ66ju
— UN Women UK (@UNWomenUK) June 19, 2020
برطانیہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کے چیپٹر نے ملالہ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور ساتھ پیغام لکھا کہ ’اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ملالہ کو بہت مبارکباد۔ انھوں نے آکسفورڈ سے ڈگری حاصل کر لی ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ایک بڑی جیت۔‘
Congratulations on your graduation @Malala! For so many, higher education is the start of great things. For you, great things preceded it and I can only imagine the even greater ones to follow. The world is lucky to have you on it.
— COL Anne McClain (@AstroAnnimal) June 19, 2020
امریکی خلا باز این مک کلین نے مبارکباد کے بعد لکھا کہ ’دنیا خوش قسمت ہے کہ آپ دنیا میں ہیں‘۔
Mubarak! To you and your parents @ZiauddinY (Enjoy Netflix, reading and sleep. Maybe get some eating in there too)
— Kamila Shamsie (@kamilashamsie) June 19, 2020
مصنفہ کاملہ شمسی نے لکھا کہ ’مبارک ہو آپ کو اور آپ کے والدین کو۔ نیٹ فلکس سے لطف اندوز ہوں۔ مطالعہ کریں اور سوئیں۔ تھوڑا کھانا بھی بیچ میں شامل کر لیں‘۔
Much More Congratulations. Future belongs to you. Way to Go. @ZiauddinY
— Javed Afridi (@JAfridi10) June 19, 2020
اس پیغام پر ملالہ کے والد ضیاءالدین یوسفزئی نے کاملہ شمسی کا شکریہ ادا کیا۔
Mubarak! To you and your parents @ZiauddinY (Enjoy Netflix, reading and sleep. Maybe get some eating in there too)
— Kamila Shamsie (@kamilashamsie) June 19, 2020
پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’مستقبل آپ کا ہے‘۔
Congratulations, you wonderful, inspiring woman. X
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 19, 2020
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے لکھا ’مبارکباد! بہت اچھی اور حوصلے بڑھانے والی خاتون‘۔
جہاں ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اُٹھانے اور اُن کے فلاحی کاموں پر سراہا جاتا ہے وہیں پاکستان میں انھیں ایک طبقہ مسلسل تنقید کا شنانہ بھی بناتا ہے اور ایسا ہی کچھ اس موقع پر بھی نظر آیا۔
ذوہا خان نامہ صارف نے جمائمہ گولڈ سمتھ کے پیغام کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، وہ ایسی نہیں ہیں۔ جو شخص بھی اپنے ملک کے خلاف بولے وہ حوصلے بڑھانے والا نہیں ہوسکتا۔ مزید یہ کہ اگر آپ کو اپنے ملک سے محبت ہے تو اپنے ملک میں رہیں اور کچھ اچھا کام کریں۔۔۔‘
Don't get impressd she has done nothing constructive so far nor has his father.
— Bordeals by Imran (@Imranali06) June 19, 2020
ذوہا کی طرح عمران کو بھی ملالہ اور اُن کے والد سے شکوہ تھا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’ان سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں نہ تو انھوں نے اب تک کچھ کیا ہے اور نہ ہی اُن کے والد نے‘۔
Congratulations Malala ❤️🤩
— Absa Komal (@AbsaKomal) June 19, 2020
صحافی ابصہ کومل نے جب ملالہ کو مبارکباد دی تو ایک اور ٹوئٹر صارف نے ان سے ناراضی کا اظہار کیا۔
محمد عمر شیخ نامہ صارف نے لکھا کہ’انھیں مبارکباد دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ کوئی ایسی کامیابی نہیں ہے جس پر اظہار تحسین کیا جائے۔ اپنے کام پر توجہ دیں بجائے خوامخواہ فضول لوگوں کو خوش کرنے کے‘۔
تنقید اور تعریف میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ملالہ کو مستقبل میں پاکستان کے لیے کام کرنے سے متعلق اظہار خیال کر رہے ہیں۔
سر جی آپ کو اور ملالہ کی والدہ صاحبہ کو بھی بہت بہت مبارک ہو
امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ملالہ اپنے قوم اور ملک کے لئے کچھ کر کے دکھائی گی— Nisar khan|#freePalestine (@PPP_Nisar) June 19, 2020
نثار خان نے ملالہ کے والد کو ٹیگ کر کے ٹویٹ کی اور لکھا ’سر جی! آپ کو اور ملالہ کی والدہ صاحبہ کو بھی بہت بہت مبارک ہو امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ملالہ اپنی قوم اور ملک کے لیے کچھ کر کے دکھائی گی‘۔
انشاالله.
— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) June 19, 2020
اس پر ملالہ کے والد نے جواباً ٹویٹ کی اور لکھا ’انشاالله‘
Regardless of what ppl think and say about you,I extend a warm congratulations to u and to ur family at this auspicious https://t.co/tVLduR9KV1 can bring significant changes in terms of women in Pakistan.Countless inflicted women are waiting for ur support.Pak needs you @Malala.
— Zulfiqar Marri (@ZMarri6) June 19, 2020
کچھ لوگوں نے ملالہ کے کیک پر بھی تبصرہ کیا۔
What I really love about the second picture is how even in the UK they managed to find the most Pakistani looking cream cake to celebrate ❤️Congratulations Malala 😍
— Gule (@gulmeenay) June 19, 2020
گل مینے نے ٹویٹ کی کہ ’دوسری تصویر میں جو چیز مجھے بہت اچھی لگی وہ یہ ہے کہ برطانیہ میں بھی انھوں نے ایسا کیک ڈھونڈھ نکالا جو پاکستانی کیک کی طرح لگتا ہے۔ ملالہ مبارک ہو۔‘


