عاطف اسلم کے گانے پر اعتراض: ’بھائی جو بھی ہو جائے۔۔۔انڈیا ہمیشہ آپ سے محبت کرے گا‘
سچ سچ بتائیے گا، آپ عاطف اسلم کے فین ہیں؟ اگر آپ نہیں بھی ہیں تو یہ تو ماننا پڑے گا کہ زیادہ تر لوگ ہیں۔ پاکستان میں بھی اور انڈیا میں بھی۔ نہیں؟ اچھا چلیں زیادہ تر نہیں تو کافی سارے تو ہیں ہی، ہے ناں؟
ویسے چاہے آپ فین ہوں یا نہ ہوں یہ تو پتا ہی ہوگا کہ وہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اچھے خاصے ٹرینڈ کرتے رہے ہیں۔ کہاں؟ ارے بھائی اور کہاں، ٹوئٹر پر! ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں، کئی کئی ٹرینڈز!
کیوں؟ چلیں بات شروع سے شروع کرتے ہیں۔ تو ہوا یوں کہ انڈین میوزک لیبل ٹی سیریز نے ہفتے کو اپنے یو ٹیوب چینل پر عاطف اسلم کا ایک گانا اپ لوڈ کر دیا۔ کون سا؟ دو ہزار انیس میں ریلیز ہونے والی فلم ’مرجاواں‘ کا گانا، ’کنا سونا‘۔
اب کچھ لوگوں کو یہ بالکل ’سونا‘ نہیں لگا، خاص طور پر مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کی چترپٹ سینا کے صدر امیا کھوپکر کو، جنہوں نے کہا کہ اگر ٹی سیریز نے گانا نہیں ہٹایا تو وہ ’بڑی کارروائی‘ کریں گے۔
WARNING TO TSERIES
Take down Pakistani singer Atif-Aslam song from your TSeries youtube channel immediately else we will take a major action against @TSeries. #TakeDownAtifAslamSong @itsbhushankumar @mnsadhikrut @rajupatilmanase— Ameya Khopkar (@MNSAmeyaKhopkar) June 23, 2020
پھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے #TakeDownAtifAslamSong ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
اب آپ پوچھیں گے کہ لیکن کیوں۔ ایک تو آپ سوال بہت پوچھتے ہیں، اور سچ پوچھیں تو آپ کی یہی بات ہمیں بہت اچھی بھی لگتی ہے۔ آپ کے سوال اور ہمارے جواب!
خیر، وجہ یہ تھی کہ پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد ایم این ایس نے میوزک کمپنیوں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا تھا۔ ساتھ ہی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے ایمپلویز اور آل انڈیا سینے ورکرز ایسوسیایشن دونوں ہی نے پاکستانی فنکاروں کے انڈیا میں کام کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
ٹوئٹر صارف شالینی نے ٹی سیریز کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ’کیا یہی آپ کی حب الوطنی ہے؟‘
#takedownatifaslamsong Is this your patriotism T-series? @TSeries
— Shalini (@shalini_2805) June 23, 2020
اس طرح کے اور بھی بہت ٹویٹ شئیر ہوئے لیکن کچھ صارفین نے عاطف اسلم کا دفاع بھی کیا۔
شریس چندک نے لکھا کہ ’عاطف اسلم نے ہمیشہ بالی ود کو بہترین گانے دیے ہیں۔ وہ اپنے ملک کے اعمال کی قیمت کیوں چکائیں۔ ان کا گانا نہ ہٹائیں۔‘
Atif Aslam has always given wonderful songs in Bollywood. Why should he be paying for the deeds of his country. #IStandwithAtifAslam
Don't Take Down AtifAslam Song pic.twitter.com/OvP9LW2ini— Shreyas Chandak (@justindianmemes) June 23, 2020
لیکن کچھ لوگوں نے ایک سکرین شاٹ شئیر کیا جس میں پچھلے سال چھ اگست کو حج پر جانے سے پہلے عاطف اسلم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کشمیر کے بارے میں بات کی تھی، اور اس وجہ سے ایم این ایس کے اس مطالبے کو صحیح قرار دیا۔
he should pay for his deeds , Atif Aslam is anti-india Artist and, they always hate India while they work & Earn from here .when was the last time they condemned terrorist attacks on India. #TakeDownAtifAslamSong pic.twitter.com/yiBXgSvkvq
— Uttam (@Tanishq18_) June 24, 2020
خیر بات بڑھتے بڑھتے انتی بڑھ گئی کہ آخر کار ٹی سیریز نے ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کو ایک خط لکھا جس میں انھوں نے گانا یو ٹیوب پر لگانے کو اپنی غلطی قرار دیا، معافی مانگی اور گانے کو ہٹا دیا۔
https://twitter.com/manaseit/status/1275724721506697222?s=20
ویسے تو بات یہاں تک پہنچ کر ختم ہو جانی چاہیے تھی لیکن کہانی میں ایک اور ٹوسٹ ہے۔ جہاں ایک طرف غداری اور پابندیوں کی باتیں ہو رہی تھیں وہیں دوسری طرف #IndiaLovesAtifAslam بھی ٹرینڈ کر رہا تھا۔
گنیش گرجر نے لکھا ’عاطف اسلم کی آواز کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ انھوں نے ہمیں کئی خوب صورت اور ناقابل فراموش گانے دیے ہیں۔ بھائی جو بھی ہو جائے، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انڈیا ہمیشہ آپ سے محبت کرے گا، اور ہم ہمیشہ آپ کی حمایت کریں گے۔‘
Atif Aslam voice can't be replaced he gave us many beautiful and unforgettable song we are with you bhai no matter what situation is India always loves you we always support you #IndiaLovesAtifAslam pic.twitter.com/O2JEmavh2S
— Ganesh Gurjar (@cricGanesh) June 25, 2020
چاہتے تو ہم آپ بھی یہی ہیں کہ محبتیں یاد رہیں، رنجشین فراموش ہوں، ہے ناں؟ واہ ویسے عاطف اسلم کے اگلے گانے کے لیے آئیڈیا اچھا ہے، نہیں؟


