بیروت میں دو بڑے دھماکے، متعدد ہلاک سینکڑوں زخمی


لبنانی دارالحکومت بیروت میں دو بڑے دھماکوں سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ شہر سے 27 کلومیٹر دور تک دھماکے کی آواز سنائی دینے کی اطلاعات ہیں۔ متعدد ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں دھماکے اور بعد میں شہر میں ہونے والی تباہی دیکھی جا سکتے ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اب تک دس ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ابتدائی طور پر دھماکے کو آتش بازی کے ذخیرے میں آگ گلنے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے ہوا۔

وزیر صحت حماد حسن نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ آتش بازی کے سامان سے لدا ایک جہاز بندرگاہ میں پھٹ گیا ہے۔

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments