بے نظیر بھٹو کی برسی: گڑھی خدا بخش میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی آمد


بے
گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر فاتحہ سے جلسے کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس جلسے میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے رہنما بھی شریک ہیں۔

اس وقت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سردار اختر مینگل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اے این پی کے افتخار حسین، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی سٹیج پر موجود ہیں۔

آج کے جلسے میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پی ڈی ایم کے رہنما ان کی قبر پر حاضری بھی دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کے سات ہزار اہلکار برسی کے موقع پر جلسے میں ڈیوٹی انجام د ے رہے ہیں جن میں سے 200 خواتین پولیس اہلکار بھی لیڈیز انکلوژر میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔

کریم بلوچ قتل میں خفیہ ایجنیوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: سردار اختر مینگل کا جلسے سے خطاب

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے خطاب میں کینیڈا میں کریمہ بلوچ کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے بیان دیا تھا کہ ہماری ایجنسیاں اتنی طاقتور ہیں کہ یہ جہاں بھی جائیں انھیں مار سکتی ہیں۔ ان کے مطابق کریمہ بلوچ کے مسئلے کو اسی تناظر سے دیکھا جائے۔ ان کے مطابق اس واقعے میں بھی ہماری خفیہ ایجنسیوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp