69 سالہ خاتون کو کیئر ہوم میں جنسی تعلق قائم کرنے کی اجازت ہے لیکن شادی کرنے کی نہیں: برطانوی عدالت


کیئرہوم کی رہائشی 69 سالہ ڈیمینشا کی مریض خاتون کیئر ہوم ہی کے رہائشی عمر رسیدہ مرد کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر سکتی ہے یا نہیں؟ برطانوی عدالت نے انوکھا فیصلہ سنا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق ایک کیئر ہوم میں رہنے والی یہ عمر رسیدہ خاتون کئی ماہ سے اسی کیئر ہوم کے رہائشی ایک مرد کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش ظاہر کر رہی تھی تاہم کونسل سوشل سروسز اسے اس بات کی اجازت نہیں دے رہی تھیں، جس کی وجہ اس خاتون کی عمر اور ڈیمینشا جیسی بیماری تھی جو اسے لاحق تھی۔ بالآخر کونسل سوشل سروسز نے اس معاملے میں رہنمائی کے لیے لندن کی ایک عدالت سے رجوع کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اب اس معاملے میں لندن کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ یہ خاتون کیئرہوم کے رہائشی مرد کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر سکتی ہے لیکن اس کے ساتھ شادی نہیں کر سکتی۔ عدالت نے اس مقدمے میں ایک ماہرنفسیات کو خاتون کی ذہنی استعداد جانچنے کے لیے کہا اور اس کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ فیصلہ سنایا۔ ماہر نفسیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ خاتون کسی مرد کے ساتھ جنسی تعلق کا فیصلہ کرنے کی ذہنی استعداد رکھتی ہے۔ وہ سمجھتی ہے کہ جنسی تعلق قائم کرنے سے اس کو کیا مسائل درپیش آ سکتے ہیں تاہم وہ شادی کے بعد درپیش آنے والے قانونی و مالی معاملات سمجھنے کی ذہنی صلاحیت نہیں رکھتی۔ ماہر نفسیات کی اس رپورٹ کی بنیاد پر عدالت کے جج مسٹر جسٹس واربے پول نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ خاتون کیئرہوم کے رہائشی مرد کے ساتھ اپنی مرضی سے جنسی تعلق قائم کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے اور کونسل سوشل سروسز اسے جنسی تعلق سے نہیں روک سکتیں تاہم خاتون اپنی مرضی سے شادی کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

https://www.dailymail.co.uk/news/article-9176745/Woman-dementia-69-sex-fellow-care-home-resident-marry-him.html

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).