14 سال کی عمر میں ریپ ہوا، سلمان خان سے شادی کرنا مقصد تھا: پاکستانی اداکارہ سومی علی


پاکستانی نژاد سابق بالی ووڈ اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ ان کا بچپن میں ریپ ہوا تھا جس کے باعث وہ سمجھتی تھیں کہ سلمان خان سے شادی کر کے خود کو محفوظ بنالیں گی۔ ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ تو بالی ووڈ میں سلمان خان سے شادی کرنے کیلئے گئی تھیں۔

ایک انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ وہ امریکی شہر میامی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کے والد کراچی میں مقیم تھے۔ انہوں نے 1991 میں سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا دیکھی اور دل میں آیا کہ ان سے شادی کرنی ہے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 16 سال تھی۔ انہوں نے اپنے والد اور والدہ کو طرح طرح کے جھوٹ بول کر منایا اور ممبئی آگئیں۔

سومی علی کے مطابق جب وہ 14 برس کی تھیں تو میامی میں ان کا ریپ ہوا تھا اور امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ایک نفسیاتی جنگ کا شکار تھیں، اس لیے انہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی سلمان خان سے شادی ہوگئی تو انہیں تحفظ مل جائے گا، اسی مقصد کیلئے وہ ممبئی گئی تھیں۔

سومی علی کے مطابق انہوں نے جن فلموں میں کام کیا ہے وہ دیکھی جائیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنی “بڑی” اداکارہ تھیں، انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، ان کا مطمح نظر سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والی سومی علی چھوٹی عمر میں ہی امریکہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں سے انہوں نے بھارت کا رخ کیا اور بالی ووڈ کی 10 فلموں میں کام کیا۔ بھارت میں قیام کے دوران ان کے سلمان خان کے ساتھ معاشقے کے چرچے ہوئے تاہم ان کی شادی نہیں ہوسکی تھی۔ اپنے مختصر فلمی کریئر کے بعد سومی علی بھارت چھوڑ کر امریکہ واپس چلی گئی تھیں جہاں وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments