سبز الائچی کے بے مثل فوائد



سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

آج ہم ایک ایسی چیز کے بارے میں جانیں گے جو بولی نہیں جاتی بلکہ کھائی جاتی ہے اور اس کی مہکتی ہوئی خوشبو نا صرف ماحول اور آپ کی شخصیت کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ آپ اور پورے گھر بھر کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔

ہم بات کر رہے ہیں الائچی کی جس کو مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔ اور کیوں کہا جاتا ہے یہ آپ آج جان جائیں گے۔

تاریخ میں پانچ ہزار سال پہلے تک یونان اور مصر کی تہذیبوں میں الائچی کے بطور دوا کے استعمال کا تذکرہ ملتا ہے اور آج جدید سائنسی تحقیق نے بھی صحت کے حوالے سے اس کی افادیت کو ثابت کر دیا ہے۔

الائچی دو طرح کی ہوتی ہے، چھوٹی یا سبز الائچی اور بڑی الائچی جسے کالی الائچی بھی کہتے ہیں۔

سائنسی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سبز یا ہری الائچی کے باقاعدگی سے استعمال کے آپ کی صحت پر بہت ہی زبردست اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ یہ وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس، منرلز اور دوسرے فائدہ مند غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہے۔ اس میں موجود تیل میں کم از کم چھبیس ایسے اجزا معلوم کیے جا چکے ہیں جو نہ صرف آپ کا وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ پیٹ کے درد، گیس، ہاضمے کے مسائل جیسے تیزابیت، ڈایئریا، پیٹ کے کیڑوں، پیشاب کی بیماریوں جیسے گردے کی پتھری، مسوڑھوں اور دانتوں کے انفیکشن، سانس کی بدبو وغیرہ میں بھی بے حد مفید ہیں۔

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہو گی ایک اسٹڈی یعنی تحقیق کے مطابق سبز الائچی کا باقاعدہ استعمال کینسر کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح الائچی دل اور جگر کے لیے بھی ایک ٹانک کا کام دیتی ہے اور شوگر یعنی ذیابیطس اور خون میں چکنائی کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سبز الائچی کو استعمال کتنا اور کیسے کیا جائے۔

اس کے دو طریقے ہیں۔ پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ آپ الائچی کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ یعنی سلاد یا جو بھی کھانا آپ کھائیں یا جب بھی چائے پئیں، اس میں الائچی کو شامل کریں۔

دوسرا طریقہ جو زیادہ بہتر اور آزمودہ ہے وہ یہ کہ آپ اس کو ثابت حالت میں یا پسے ہوئے پاوڈر کے طور پر استعمال کریں۔ عام طور پر پانچ

سو ملی گرام پاوڈر یا ایک گرام ثابت سبز الائچی آپ روزانہ کھا سکتے ہیں یا پھانک سکتے ہی

یعنی ایک چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی سبز الائچی روزانہ۔ یہ تقریباً تین سے چار سبز الائچیاں بنتی ہیں جن کو آپ دو، دو کر کے صبح اور رات کے کھانے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔

اتنے سارے فوائد معلوم ہونے کے بعد تو میں نے سبز الائچی کا باقاعدہ استعمال خود بھی شروع کر دیا ہے۔ آپ بھی ضرور ٹرائی کیجئے۔ آزمائش شرط ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments