آٹے کی کون سی قسم سب سے زیادہ اچھی اور مفید ہے؟

سوشل میڈیا کے انقلاب کے ساتھ ہی نوع انسانی جہاں بہت سے فوائد سے مستفید ہوئی وہیں ایک بہت بڑا مسئلہ انفارمیشن اوور لوڈ یعنی اطلاعات کی حد سے زیادہ فراوانی بھی ہے۔ یعنی اب لوگوں کی اکثریت کو جب چاہیں، جیسے چاہیں اطلاعات اور معلومات تو مل جاتی ہیں مگر سچا اور حقیقی علم کیا ہے اور کہاں ہے، اسے چھاننا اور پہچاننا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ فیک نیوز اور جعلی معلومات نے انسان

Read more

آپ کی قدر و قیمت کیا ہے؟

اس زندگی کی کیا قدر ہے؟ ایک بیٹی نے باپ سے پوچھا۔ اس کے جواب میں باپ نے بیٹی کو ایک پتھر دیا اور کہا کہ جاؤ اور اس کو بازار میں فروخت کر آؤ۔ اگر کوئی قیمت پوچھے تو جواب میں خاموش رہنا اور محض اپنے ہاتھ کی دو انگلیاں اٹھا دینا۔ وہ پتھر لے کر بازار پہنچی جہاں اسے ایک عورت ملی جس نے لڑکی سے پتھر کی قیمت پوچھی۔ جواب میں لڑکی خاموش رہی اور محض دو

Read more

لوگوں کی زہریلی ذہنیت اور اس کی علامات

لہجہ یار میں اک زہر ہے بچھو کی طرح وہ مجھے آپ تو کہتا ہے مگر ”تو“ کی طرح میں مظلوم ہوں، سب یا فلاں انسان میرے ساتھ کبھی اچھا نہیں رہا، لوگ میرا فائدہ اٹھاتے ہیں، میرے ساتھ اچھا نہیں ہوا، فلاں کا رویہ کبھی میرے ساتھ اچھا نہیں رہا۔ آپ یہ سب جملے تو اکثر سنتے ہی ہوں گے۔ لیکن جب ان باتوں کی تکرار بار بار، ایک ہی انسان کی طرف سے ہونے لگے تو ہوشیار ہو

Read more

کاہلی یا نکمے پن کی اقسام اور ان کا حل

فرصت  اور کاہلی میں بہت باریک سا فرق ہوتا ہے۔ ایک کامیاب انسان فراغت میں بھی اپنے آپ کو مصروف رکھتا ہے، چاہے وہ  مطالعے کی عادت ہو یا کھیل، ورزش یا  سیر و تفریح۔۔ دوسری طرف ایک سست اور کاہل الوجود شخص مصروفیت میں بھی فراغت کے بہانے تلاش کرتا ہے۔  ہمیشہ اپنے "آج” کو "کل ” پر ٹالتا ہے۔۔۔  کچھوے اور خرگوش کی کہانی کی طرح خود کو جھوٹی تسلیاں اور فریب دیتا ہے کہ ابھی تو بہت

Read more

توقع اور امید میں فرق جاننا کیوں ضروری ہے؟

امیدیں انسان سے لگا کر۔ شکوہ خدا سے کرتے ہو تم بھی کمال کرتے ہو کہتے ہیں امید پر دنیا قائم ہے لیکن توقع کسی سے مت رکھو۔ لیکن توقع اور امید کے درمیان فرق کیا ہے؟ حقیقت میں اسی فرق سے لا علمی کی وجہ سے انسان بڑے بڑے صدموں اور مسائل سے دوچار ہو جاتا ہے جیسے، مایوسی، اداسی، ڈپریشن، ناکامی وغیرہ۔ سو کیسے معلوم ہو توقعات کیا ہوتی ہیں۔ اور کیا توقع رکھنا نارمل نہیں ہوتا؟ توقعات

Read more

ٹائیفائیڈ: غذا کا علاج میں کردار

اب ہم بات کریں گے ٹائی فائیڈ کے علاج میں ڈائٹ یعنی غذا کے کردار کے حوالے سے۔ لیکن اس سے پہلے ٹائیفائیڈ ہی کے حوالے سے ایک ایسا موضوع جس نے پوری دنیا میں پاکستان کو ہائی لائٹ کیا۔ جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں مزاحمتی ٹائی فائیڈ کی۔ سوایکس ڈی آر اور ایم ڈی آر ٹائی فائیڈ کیا ہوتے ہیں اور ان میں کیا فرق ہے؟ اصل یہ دونوں مزاحمتی ٹائی فائیڈ کی ہی اقسام ہیں۔ جنھیں

Read more

ٹائیفائیڈ یعنی میعادی بخار: وہ سب جو ہم سب جاننا چاہیں

بقول شاعر، ہلکا ہلکا بخار لگتا ہے اور ”تو“ ذمہ دار لگتا ہے یوں تو بخار کئی طرح کے ہوتے ہیں مثلا عشق کا بخار، کورونا کا بخار، ڈینگی کا بخار۔ وغیرہ وغیرہ، لیکن کچھ بخار ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو دور کرنے کے لئے لاکھ جتن کر بھی لیے جائیں، تب بھی وہ اپنی مدت مکمل کر کے، اپنی میعاد پوری کر کے ہی اترتے ہیں۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں میعادی بخار یعنی ٹائی فائیڈ

Read more

ڈپریشن سے بچاؤ اور علاج: غذا کا اہم کردار

گزشتہ دو کالموں میں ہم نے تذکرہ کیا تھا ڈپریشن کے حوالے سے، کہ یہ کیا ہوتا ہے کیسے ہوتا ہے، اس کی علامات کیا ہوتی ہیں۔ پھر ہم نے جانا ڈپریشن کی تشخیص، علاج اور ماہرین علاج کے بارے میں۔ اور آج ہم تفصیل سے بتائیں گے ان غذاؤں اور خوراک کے بارے میں جن کے باقاعدہ استعمال سے آپ نا صرف ڈپریشن ہونے کا خطرہ کم کر سکتے ہیں بلکہ اس کا علاج بھی کامیابی سے کر سکتے

Read more

ڈپریشن: تشخیص، علاج اور ماہرینِ علاج

گزشتہ کالم میں ہم نے بات کی تھی کہ ڈپریشن کیا ہوتا ہے کیسے ہوتا ہے، اس کی علامات کیا ہوتی ہیں۔ اور اب ہم جانیں گے ڈپریشن کی تشخیص، علاج اور ماہرین علاج کے بارے میں۔

سو ڈپریشن کی تشخیص کیسے ہوتی ہے؟ عام طور پر کسی کو ڈپریشن ہو جائے تو وہ ڈرتا ہے کہ اسے پاگلوں کے ڈاکٹر کو دکھانا پڑے گا، کیا یہ بات ٹھیک ہے؟

Read more

ڈپریشن: کیا، کیوں اور کیسے ہوتا ہے؟

چراغ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا کہ آج رات چلے گی ہوا اداسی کی ہم انسان ہیں۔ روبوٹ نہیں۔ اسی لئے ہم میں خیالات بھی ہیں، احساسات بھی اور جذبات بھی! ہم خوش بھی ہوتے ہیں، اور کبھی کبھی اداسی، مایوسی اور بیزاری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ عموماً یہ علامات ایک یا دو ہفتے میں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور ہماری زندگیوں میں ان سے بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ لیکن اگر یہ اداسی، بیزاری، اور چڑچڑا پن روزانہ

Read more

خون کی کمی : گھر بیٹھے علاج اور بچائو

گزشتہ کالم میں ہم نے بات کی تھی جسم میں خون کی کمی یعنی انیمیا کی اقسام، وجوہات، علامات، تشخیص اور علاج کے بارے میں اور اب باری ہے ہیموگلوبن یعنی خون کی کمی پورا کرنے کے طریقوں کی۔ کون سی غذائیں کھائی جائیں کہ جن سے یا تو خون کی کمی پیدا ہی نہ ہو یا اگر انیمیا ہو بھی جائے تو یہ جلدی ٹھیک ہو جائے۔ آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیجیے کہ اگر کوئی انیمیا کا شکار

Read more

انیمیا یا خون کی کمی: اقسام، وجوہات، علامات اور علاج

جسم سے خون تک نچوڑ لیتا ہے عشق جب ہجر اوڑھ لیتا ہے خون انسانی وجود کا لازمی جزو ہے۔ خون زندگی کی علامت ہے۔ اس کی روانی سے ہی زندگی کی کہانی قائم و دائم رہتی ہے۔ اور اس کا رک جانا، کم ہو جانا زندگی کی رفتار کو ختم کر سکتا ہے، متاثر کر سکتا ہے۔ اور یہی ہمارا آج کا موضوع بھی ہے۔ عرض کیا ہے کہ۔ ڈوبی ہیں مری انگلیاں ہی میرے خون میں یہ کانچ

Read more

جوڑوں کا درد اور سوزش اور غذا کا انوکھا کردار

آج ہم بات کریں گے جوڑوں کے درد کی یعنی آرتھرائیٹس کی۔ آسان اور سلیس زبان میں جوڑوں کی سوزش اور ورم۔ یوں تو آرتھرائیٹس کا مرض کئی طرح کا ہو سکتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں، خصوصاً ً پاکستان میں دو طرح کا آرتھرائیٹس سب زیادہ پایا جاتا ہے۔ آسٹیو آرتھرائیٹس (جسے عام طور پر جوڑوں کا مرض کہا جاتا ہے ) رہیومیٹوائڈ آرتھرائیٹس (جسے اردو میں جوڑوں کا پتھرانا بھی کہتے ہیں ) یہاں یہ یاد رہے کہ

Read more

سبز الائچی کے بے مثل فوائد

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں آج ہم ایک ایسی چیز کے بارے میں جانیں گے جو بولی نہیں جاتی بلکہ کھائی جاتی ہے اور اس کی مہکتی ہوئی خوشبو نا صرف ماحول اور آپ کی شخصیت کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ آپ اور پورے گھر بھر کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں الائچی کی جس کو مصالحوں کی ملکہ بھی

Read more

کراچی کا کچرا اور ہم سب کی صحت

میر تقی میر کی روح سے معذرت کے ساتھ۔ کیا بود و باش پوچھو ہو، پورب کے ساکنو ہم کو غریب جان کے، ہنس ہنس پکار کے کراچی جو ایک شہر تھا، عالم میں انتخاب رہتے تھے جہاں منتخب ہی روزگار کے جس کو فلک نے لوٹ کے ویران کر دیا ہم رہنے والے ہیں اسی اجڑے دیار کے جی ہاں۔ کراچی۔ جسے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق دنیا کے ایک سو چالیس شہروں کی فہرست میں آخری دس

Read more

بھیڑ یا شیر؟ یہ ذہانت نہیں ذہنیت کی بات ہے

جانتے ہیں آج کل کا سب بڑا خوف کون سا ہے؟ ”لوگ کیا کہیں گے“ کا خوف۔ اور اگر آپ حق پر ہوں اور جیسے ہی آپ اس خوف کی پروا کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ تو ہھر آپ بھیڑ نہیں رہتے۔ شیر بن جاتے ہیں۔ اور آپ اپنے اندر ایک عظیم دھاڑ محسوس کرتے ہیں۔ آزادی کی صدا۔ شیر کی جیسی دھاڑ جو پانچ میل دور سے بھی سنی جا سکتی ہے۔ بھیڑ کی کوئی آزادی نہیں ہوتی۔ بھیڑ اپنی

Read more

غذائی چکنائی: وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہیں

ہم اکثر یہ سنتے ہیں کہ کھانے میں چکنائی کا استعمال کم کر دو، چکنائی کھانا چھوڑ دو، کولیسٹرول بڑھ گیا ہے۔ موٹاپا آ گیا ہے، خون میں چربی بڑھ گئی ہے۔ کبھی کبھی تو یہ چربی دماغ پر بھی چڑھ جاتی ہے۔ یہ غذا میں شامل چکنائی یا چربی آخر ہوتی کیا ہے؟ کتنی اقسام کی ہوتی ہے اور کیا اتنی ہی بری ہوتی ہے جتنا کہ سمجھی جاتی ہے؟

Read more

ہارٹ اٹیک اور ہارٹ فیل میں فرق

غالب نے کہا تھا۔ دل ناداں تجھے ہو کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے سو دل کی دوا اس وقت تک صحیح نہیں دی جا سکتی جب تک کہ یہ یقین نہ ہو جائے کہ یہ درد دل کا ہی ہے یا نہیں۔ اور اگر دل کا ہے بھی تو دل کا دورہ ہے؟ انجائینا ہے؟ دل کا فیل ہونا ہے یا کارڈیک اریسٹ ہے؟ دل کے دورے اور ہارٹ فیل میں کیا فرق ہوتا ہے؟ کارڈیک

Read more

ہم ہجوم کے پیچھے کیوں چلتے ہیں؟

کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا؟ کسی پارٹی میں بچے غباروں سے کھیل رہے ہوتے ہیں اور اچانک ایک بچہ ایک لال غبارے کو پکڑتا ہے اور چیختا ہے کہ یہ میرا ہے۔ اور سب ہی ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی اپنے اپنے غبارے چھوڑ کر اس ایک لال غبارے کے پر لڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہمیں دوسرے اتنا متاثر کیوں کرتے ہیں؟ ہم ہجوم کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں؟ ہم ایک خاموش ریسٹورینٹ کو چھوڑ کر ایک رش

Read more

پانی کب، کتنا اور کیوں پیا جائے؟

پانی زندگی ہے، ہم اس کے بغیر نہیں رہ سکتے، لیکن پانی کتنا اور کب پیا جائے، کچھ لوگ پانی کم کیوں پیتے ہیں، ہم تلاش کریں گے ان سوالات کے جوابات، طبی تحقیق کی روشنی میں، میڈیکل سائنس کی رو سے۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پانی جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہمارے جسم کے کل وزن کا دو تہائی حصہ پانی ہی ہوتا ہے۔ پانی جسم سے خراب عناصر کو باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انیسویں صدی کے آغاز تک زیادہ پانی پینا بری بات سمجھا جاتا تھا۔ سماج کے اونچے طبقے کے افراد زیادہ پانی پینا اپنی توہین سمجھتے تھے۔ انہیں لگتا تھا کہ پیٹ کو پانی سے بھرنا تو غریبوں کا کام ہے۔ وہ ایسا کرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے تھے۔

Read more

میاں بیوی اختلافات کا حل: جذباتی ذہانت

اکثر میڈیکل پریکٹس میں ایسے جوڑوں سے واسطہ پڑتا ہے جو اپنی خانگی ذہنی و نفسیاتی الجھنیں بھی بتاتے ہیں اور آپس میں روز بروز ہونے والے لڑائی جھگڑے اور ان سے ہونے والے جسمانی، طبی اور نفسیاتی نقصانات جیسے ہائی بلڈ پریشر، انزائٹی اور ڈپریشن وغیرہ کا بھی شکار ہوتے ہیں۔ میں ان سے یہ کہتا ہوں کہ آپ کی علامات کے لئے دوا تو تجویز کی جا سکتی ہے لیکن یہ روز روز کے جھگڑے اس وقت تک

Read more

تن درستی ہزار نعمت ہے

کبھی کبھی یہ دل چاہتا ہے کہ آج بیماری کی کوئی بات نہ کی جائے۔ ایک لمحے کو، سکون کے ساتھ، تنہائی میں، خاموشی سے ہم اس نعمت کا شکر ادا کریں جسے صحت کہتے ہیں۔ بلکہ ایک نعمت کہاں۔ کہتے ہیں تن درستی ہزار نعمت ہے۔ جان ہے تو جہان ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم اس کی نعمتوں کا شمار کر سکتے ہیں۔ کیا شکر کرنے کا حق ادا کر سکتے ہیں۔ اس کا جواب

Read more

پتے کی پتھری: وجوہات، علامات، علاج اور احتیاط

پتہ جسم کا تھیلی نما عضو ہے، جو جگر کے بالکل نیچے دائیں جانب واقع ہوتا ہے۔ یہ تھیلی تقریباً چار انچ لمبی اور ایک انچ چوڑی ہوتی ہے، جس میں ایک سیال یعنی بائل یا صفرا موجود ہوتا ہے۔ پتے کا کام اس بائل یا صفرے کو جمع کرنا ہوتا ہے جو چکنائی وغیرہ کے ہضم ہونے میں مدد کرتا ہے۔ صفرا یا بائل جگر سے پتہ میں جا کر جمع ہوتا ہے اور چھوٹی آنت میں چکنائی والی

Read more

جوڑوں کا درد کیوں ہوتا ہے اور اس کا علاج

کچھ درد، کچھ تکلیفیں ایسی بھی ہوتی ہیں جب درد و بال بن جاتا ہے اور خاص طور پر ایسا درد کہ جس کی وجہ سے زندگی پھولوں کی سیج سے کانٹوں کے بستر میں بدل جائے۔ اور ایسا اس وقت اکثر ہوتا ہے جب ہماری پور پور اور جوڑ جوڑ میں درد شروع ہو جائے۔

جی ہاں، آج ہم بات کریں گے جوڑوں کے درد کی جس کی سب سے عام وجہ ہے آسٹیو آرتھرائیٹس۔ یعنی۔ آسان اور سلیس زبان میں جوڑوں کی سوزش اور ورم۔

یوں تو آرتھرائیٹس کا مرض کئی طرح کا ہو سکتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں، خصوصاً  پاکستان میں دو طرح کا آرتھرائیٹس سب زیادہ پایا جاتا ہے۔

Read more

موٹاپے کے اثرات اور اس کا سدباب

موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ اسی لیے اسے ام الامراض بھی کہا جاتا ہے کہ اگر موٹاپا طاری ہو گیا تو دمے کی شکایت بھی ہو سکتی ہے، دل کے لئے مسئلے کا باعث ہو سکتا ہے کہ پہلے جس سائز کا دل خون پہنچا رہا تھا،  اب اس سائز میں اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی طرح زیادہ وزن کی وجہ سے ہمارے جوڑ جو کہ پہلے ایک مخصوص وزن اٹھا رہے تھے اب وزن زیادہ ہو گیا تو جوڑوں میں درد کی کیفیت تک بات پہنچ جاتی ہے۔ اضافی جسمانی چربی جوڑوں کے امراض کی ذمہ دار ہوتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق جسمانی وزن زیادہ بڑھ جانے سے گھٹنوں، کہنی اور ٹخنوں کے جوڑ پر بوجھ زیادہ بڑھ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں تکلیف دہ مرض لاحق ہو جاتا ہے۔

Read more

ڈائٹنگ کریں: یونانی دہی (گریک یوگرٹ) کے ساتھ

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ گریک یوگرٹ یعنی یونانی دہی کیوں اتنا مفید ہے اور یہ گھر پر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ چاہے آپ وزن کم کرنا چاہتے ہوں، ڈائیٹنگ پر ہوں، یا ذیابیطس کی وجہ سے کم شکر لینا چاہتے ہوں، گریک یوگرٹ یعنی یونانی دہی آپ کے لئے بہترین ہے۔ لیکن اگر یہ بازار سے لیا جائے تو ا سے کی قیمت عام دہی سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔ سو آج ہم آپ کو

Read more

ہم موٹے کیوں ہوتے ہیں؟

بے شک، جب ہمارا جسم۔ جسم سے زیادہ سیب یا ناشپاتی لگنے لگے اور ہماری کمر پھیل کر کمرہ بن جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ہماری شخصیت کو بہت سے بیرونی بلکہ اندرونی خطرات بھی لاحق ہو چکے ہیں۔ اور ہم موٹاپے جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ بات کم لوگ جانتے ہیں کہ موٹاپا ایک مکمل بیماری کا نام ہے۔ بلکہ ایک ایسی بیماری ہے جو دوسری کئی بیماریوں کی جڑ بھی ہے اور اسی لئے اسے ام الامراض بھی کہا جاتا ہے۔

وہ کہتے ہیں نہ کہ تندرستی ہزار نعمت ہے، اگر انسان صحت مند اور توانا ہو تو وہ ہر مشکل سے مشکل کام کو بھی کرنے کا پکا ارادہ کر لیتا ہے اور اسے مکمل بھی کر لیتا ہے بشرطیکہ وہ صحت مند ہو۔ موٹاپا محض آپ کی خوبصورتی کا دشمن ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت کا دشمن بھی ہے۔ یہ آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔

Read more

انسان کے سکون کا راز۔ روحانی علیحدگی

کیا آپ جانتے ہیں کہ بندر کیسے پکڑے جاتے ہیں؟ شکاری ایک بوتل کے اندر مونگ پھلیاں ڈال کر اس کو زمین میں گاڑ دیتے ہیں۔ جیسے ہی بندر بوتل کے اندر ہاتھ ڈال کر اپنی مٹھی میں مونگ پھلیاں پکڑتا ہے، فوراً پھنس جاتا ہے۔ بندر چیختا چلاتا ہے، اپنا پورا زور لگا دیتا ہے لیکن اپنا ہاتھ باہر نہیں نکال پاتا۔ اس کو اتنا بھی علم نہیں ہوتا کہ اسے صرف اپنی مٹھی کھول کر مونگ پھلیاں چھوڑ دینی ہیں اور مٹھی کھلتے ہی اس کا ہاتھ باہر آ جائے گا اور وہ آزاد ہو جائے گا۔ بالکل اسی طرح دنیا بھی آپ کو نہیں پکڑتی، آپ خود اس کی قید میں گرفتار ہوتے ہیں۔ ہماری دولت، رشتے، ہماری انا ہمیں اپنی طرف نہیں کھینچتے، ہم خود اپنی مرضی سے، جدائی کے خوف کے دھاگے سے بندھے ان کی طرف کھنچے چلے جاتے ہیں۔

Read more

آپ کی نیند کا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟

کروٹیں بدلتے رہے ساری رات ہم۔ اس مصرعے میں شاعر تو شاید اپنی نیند کی خرابی کا ذمہ دار اپنے محبوب کو ٹھہرا رہا ہے لیکن آج کل کے جدید دور میں ہجر کی تکلیفیں اٹھانے اور نیندیں اڑانیں کے لئے اور بھی بہت سارا سامان موجود ہے جس میں آپ کے آرام، سکون اور چین کا دشمن نمبر ایک ایسی چیز ہے جسے استعمال کرنا آپ کی عادت نہیں ضرورت بن چکا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں موبائل فونز

Read more

ڈارک چاکلیٹ صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟

بہت سے لوگ چاکلیٹ کو بے حد پسند کرتے ہیں لیکن انہیں اسے بار بار کھانے سے موٹاپے کا ڈر بھی ہوتا ہے مگر آج ہم آپ کو ایسی چاکلیٹ کے بارے میں بتائیں گے جسے آپ روزانہ کھانے سے بھی موٹے نہیں ہوں گے۔ جی ہاں، ڈارک چاکلیٹ یعنی گہری چاکلیٹ کھانے سے آپ موٹاپے کا شکار بھی نہیں ہوں گے جب کہ اس کے بے شمار اور بھی فوائد بھی ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ استعمال آپ کو

Read more

آنکھوں کی عام بیماریاں اور غذا کا کردار

بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ اگر آنکھوں کو اچھا رکھنا ہو تو گاجر زیادہ سے زیادہ کھاؤ۔ گاجر کا اتنا زیادہ ذکر سنتے ہیں کہ کبھی کبھی تو لگتا ہے کہ دوسری کوئی بھی غذا آنکھوں کے لئے فائدہ مندنہیں۔ لیکن آج آپ جانیں گے کہ کھانے کی کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جو گاجروں سے بھی زیادہ آنکھوں اور بینائی کے لئے فائدہ مند ہیں۔ لیکن اس سے پہلے ایک سوال۔ ہم اچھی خوراک کیوں کھاتے ہیں؟ آ

Read more

ہمارے بال کیوں گرتے ہیں؟

پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح
زلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں

قارئین۔ ایک چاند تو زلفوں کے پیچھے سے نکلتا ہے مگر ایک چاند ایسا بھی ہوتا ہے جو زلفوں کے نیچے سے نکلتا ہے۔ اس وقت نکلتا ہے جب زلفیں اپنی جگہ چھوڑ

دیتی ہیں۔ گر جاتی ہیں، جھڑ جاتی ہیں۔
جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں، گنج پن کی، بال چھڑ کی، بال گرنے کی۔

Read more

بچوں میں نیند کی کمی کےمضر اثرات اور حل

بچے تو ویسے سارے ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن کچھ بچے پورے گھر کی جان ہوتے ہیں۔ ان کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں گھر کے تناؤ کو فوراً خوشگوار ماحول میں تبدیل کر دیتی ہیں۔ کسی پریشانی میں ان کا اپنی چمکتی معصوم آنکھوں کے ساتھ اپنے والدین سے لپٹ جانا ، انہیں پرسکون کر دیتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہی بچے بہت چڑچڑے ہو جاتے ہیں، بات بات پر رونا، اپنے بہن بھائیوں سے چیزیں چھیننا اور نہ ملنے پر گلا پھاڑ کر رونا شروع کر دینا، پہلے تو والدین کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ اس خوش مزاج بچی یا بچے کو اچانک ہو کیا گیا ہے ۔ اس کے مسلسل چڑچڑے پن سے وہ خود اور تمام گھر والے پریشان ہو جاتے ہیں۔

Read more

اپنڈکس، اس کی سوزش اور علاج

اپنڈکس جسے اردو میں ضمیمہ یا اندھی آنت بھی کہتے ہیں ، ایک چھوٹی نالی جیسی ہوتی ہے جو بڑی انتڑی یعنی کولون کے پہلے حصے کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ یہ آپ کے یا آپ کے بچے کے پیٹ کے اندر، نیچے داہنی طرف ہوتی ہے۔ سائنس یہ کہتی ہے کہ اب تک اس کا جسم میں کوئی حتمی استعمال نہیں دریافت ہو سکا۔ کچھ ماہرین کے مطابق اپنڈکس کی نالی چھوٹی آنت سے رابطے میں رہتی ہے اور

Read more

کیا انسان کی فطرت بدل سکتی ہے؟

کیا انسان کی فطرت بدل سکتی ہے؟ ہماری دنیا میں اس سوال کا جواب زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ نہیں، فطرت کبھی نہیں بدل سکتی۔ لیکن روحانی طور پر اس کا جواب مختلف ہے۔ اصل میں ہر انسان کو قدرت نے دو مختلف فطرتیں دی ہیں۔ پہلی فطرت کا نام ہے طبیعت۔ جو جسمانی یا ظاہری فطرت ہوتی ہے۔ اور دوسری فطرت کا نام ہے روحانی فطرت جو باطنی یا اصلی فطرت ہوتی ہے۔ پہلی فطرت جسے ہم جسمانی

Read more

فالج کیوں ہوتا ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

سیانوں نے کہا ہے کہ حرکت میں برکت ہے، حرکت یعنی ایکٹیویٹی، موومنٹ، ہلنا جلنا، موبیلیٹی زندگی کی علامتوں میں سے ایک ہے۔ اور اگر کسی وجہ سے یہ حرکت اگر کم ہو جائے، جامد ہو جائے، ختم ہو جائے، اور تحرک اگر سکوت میں بدل جائے تو زندگی کا سکون بھی جا سکتا ہے۔ ہمارا آج کا موضوع ایک ایسی کیفیت ہے، ایسی حالت ہے جس عام طور پر ذہن تو مفلوج نہیں ہوتا مگر جسم کا کوئی حصہ

Read more

کیا آپ کے ہاتھ، پیر اکثر سن ہو جاتے ہیں؟

ہم میں سے بہت سے لوگ اکثر سنسنی خیز چیزوں کو انجوائے کرتے ہیں، تھرل کو پسند کرتے ہیں۔ اکثر ہم ایسی چیزیں دیکھتے، سنتے اور پڑھتے ہیں جن سے ہمارے بدن میں سنسنی سی دوڑ جاتی ہے۔ یہ سنسنی کیا ہوتی ہے؟ بات سنسنی تک تو ٹھیک ہے لیکن اگر بدن سنسنی کے بجائے سن ہونا شروع ہو جائے تو پھر معاملہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔

آج ہم جانیں گے بدن سن ہونے کے حوالے سے۔ سن ہونا کیا ہوتا ہے، کیسے ہوتا ہے، کیوں ہوتا ہے اور کس چیز کی علامت ہو سکتا ہے؟

Read more

روحانیت سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے

ہمارے معاشرے میں خودکشی کیوں اتنی عام ہوتی جا رہی ہے؟ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جس میں کسی خاتون یا مرد یا کسی نوجوان لڑکے یا لڑکی کی خودکشی کی خبر نہ آتی ہو۔ وہ چیز جو عموماً  انسان کو خودکشی پر مجبور کرتی ہے اسے ڈپریشن کہتے ہیں۔ ڈپریشن کیا ہوتا ہے؟ ڈپریشن کہتے ہیں ایسے دکھ کے شدید احساس کو جس میں آپ کسی صدمے یا حادثے کی وجہ سے تنہائی اور افسردگی کا شکار ہو جائیں،

Read more

خوف ہمارے ساتھ کیا کرتا ہے اور اس کا علاج

آپ کو سب سے زیادہ خوف کس کا ہے؟
موت کا؟
لوگ کیا کہیں گے؟ ، اس کا؟
ٹھکرا دیے جانے کا؟
مقابلے کا؟
توہین اور ذلت کا؟
مالی نقصان کا؟ گھاٹے کا؟
ناکامی کا؟
کیڑے مکوڑوں کا؟

یاد رکھیے۔ آپ کی تخلیقی صلاحیت کا سب سے بڑا دشمن، آپ کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ خوف ہے۔ یہ ڈر ہے

Read more

سکوں محال ہے قدرت کے کار خانے میں

عصر حاضر کو تحقیق و ترقی اور تہذیب و تمدن کا دور کہا جاتا ہے۔ نت نئی ایجادات اور دریافتوں نے آج کے انسان کے حوصلے بہت بلند کر دیے ہیں اور وہ پہاڑوں کی بلندیوں اور سمندر کی گہرائیوں کو ناپنے کے بعد آفتاب و ماہتاب پر کمند یں ڈالنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ مہینوں کی مسافت کو گھنٹوں میں طے کر لینا ایک معمولی بات ہے۔ سوشل میڈیا نے اب گھر گھر میں اسٹار اور سلبریٹیز

Read more

منفی سوچ آپ کے ساتھ کیا کرتی ہے؟

کبھی کبھی ہر مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ بلکہ ہر حل کے ساتھ مسئلہ ہوتا ہے۔ منفی سوچ، جسے نیگیٹیویٹی کہتے ہیں آپ کے ساتھ یہی کرتی ہے۔ ایک منفی ذہننیت آپ کو کبھی بھی مثبت زندگی نہیں دے سکتی۔ مثال کے طور پر آپ ہر جگہ اپنے منفی خیالات پھینکتے رہیں اور پھر شکایت بھی کریں کہ آپ کی زندگی کچرا بن گئی ہے؟ زندگی عکس ہوتی ہے ہماری سوچ کا۔ دوسری چیزیں اور لوگ ہمیں متاثر نہیں کرتے

Read more

توقعات کیوں تکلیف دیتی ہیں؟

آپ نے کسی کی مدد کی اور وقت پڑنے پر اس نے منہ پھیر لیا؟ کسی بہت قریبی نے فریبی کا روپ دھار لیا؟ آپ نے کسی پر بھروسا کیا اور اس نے آپ کے اعتماد کو ہی توڑ ڈالا؟ اور اب آپ تکلیف میں ہیں، شاکڈ ہیں، مایوس ہیں۔ یہ درد کس نے آپ کو دیا؟ ان لوگوں نے؟ دوسروں نے؟ حقیقت میں آپ کا دل کسی اور نے نہیں آپ نے خود توڑا۔ آپ کی توقعات۔ آپ کی

Read more

ورزش ہماری صحت کے لیے کتنی مفید ہے؟

حرکت میں برکت ہے۔ حرکت زندگی ہے۔ جب تک حرکت ہے تب تک زندگی ہے۔ لیکن جب یہ حرکت نہیں رہتی تو زندگی جامد ہو جاتی ہے، ساکت ہو جاتی ہے۔ خطرات بڑھ جاتے ہیں، رسک میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ بیماریوں کا رسک، امراض کا رسک، موٹاپے کا رسک، ذیابیطس کا رسک، دل کی بیماری کا رسک، کینسر کا رسک، اور بہت سارے خطرات۔

موٹر سائیکل ہو یا کار، ان چیزوں کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ پڑی رہیں تو خراب اور آلودہ ہو جاتی ہیں۔ انسانی جسم بھی ایک پیچیدہ مشین کی مانند ہے اور اگر اسے سرگرم نہ رکھا جائے تو اس میں بھی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ جسمانی اجزاء کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ جسم کمزور ہو یا قوت مدافعت کم ہو تو بیماریاں گھیرنے لگتی ہیں۔

Read more

گرین کافی (سبز کافی کے بیج) کے انوکھے فائدے

شاعر کہتا ہے: نیند آئی نہ رات بھی مجھ کو خواب بیٹھے رہے قطاروں میں اور ہم نیند کے شوقین تو نہیں لیکن کچھ خواب نہ دیکھیں تو گزارا نہیں ہوتا ہماری شاعری میں، ہمارے ادب میں نیند پر اور خوابوں پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ آپ خواب دیکھیں نہ دیکھیں لیکن ہماری میڈیکل سائنس میں بھی ہر بالغ مرد و و عورت کو چوبیس گھنٹوں میں کم از کم آٹھ گھنٹوں کی نیند تو لینی ہی چاہیے۔

Read more

السر: تشخیص سے علاج تک ، خصوصی فیچر

کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا زخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والا کہتے ہیں وقت سب سے بڑا مرہم ہے اور بڑے بڑے زخم بھر دیتا ہے۔ لیکن کچھ زخم ایسے بھی ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہرے اور تکلیف دہ ہو جاتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے زخم جو بدن کے اندر ہوں، کسی کو دکھائے بھی نہ جا سکتے ہوں، صرف محسوس ہی کیے جا سکتے ہوں۔ معدے یا چھوٹی آنت میں

Read more

پورنوگرافی کا نشہ

جنوری دو ہزار اٹھارہ میں زینب کے کیس نے نا صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا جہان میں درد دل رکھنے والوں کو دہلا کر رکھ دیا۔ درندگی اور سفاکی کی تو یوں بھی اور بھی بہت سی مثالیں موجود ہیں، مگر سوشل میڈیا کی پاور نے اس کیس کو معاشرے میں ایسے روح فرسا واقعات کو اجاگر کرنے اور ان کے ذمہ داروں کو بروقت قرار واقعی سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بدقسمتی سے ابھی تک ایسے واقعات

Read more

بال گرنے کی سب سے بڑی وجہ

بال کیوں گرتے ہیں؟ ہر بال کی اوسط عمر چار سال۔ ہوتی ہے۔ جب اس کی زندگی ختم ہو جاتی ہے تو یہ جھڑ جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا بال لے لیتا ہے جب بال گرنے کی مقدار بال اگنے کی مقدار سے زیادہ ہو جاتی ہے تو آٓہستہ آہستہ ہم گنجے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کی بجائے ہمت و ہوشیاری سے کام لیجیے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کا سوچیں ورنہ تو بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ درحقیقت متعدد وجوہات ایسی ہوتی ہیں جن کے نتیجے میں مر اور خواتین اپنے بالوں سے محروم ہوتے ہیں۔

Read more

شیاٹکا یا عرق النسا کا درد

دکھتی رگ پر ہاتھ رکھنے کا محاورہ تو ہم سب نے سن رکھا ہے لیکن اس کے پس منظر کو کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ ویسے تو ہمارے جسم میں، سر میں، اعضا میں، پٹھوں میں، اعصاب میں درد اکثر ہوا کرتا ہے لیکن اگر یہ درد ہماری رگوں میں آ جائے تو پھر قیامت بن جاتا ہے۔ کیونکہ پھر یہ محض رگ نہیں رہتی بلکہ دکھتی رگ بن جاتی ہے، ایسی کہ کسی کا ہاتھ تک برداشت نہیں ہوتا۔ شیاٹکا یا عرق النسا بھی ایسا ہی ایک درد ہے جو ہوتا تو ایک رگ میں ہے لیکن پورے بدن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔

درد اکثر دلچسپ نہیں ہوتے لیکن اس درد کا کم از کم نام بہت دلچسپ ہے۔ اکثر لوگ اسے عرق النسا کا درد کہتے ہیں۔ اور نسا چونکہ عربی میں خواتین کو کہتے ہیں اس لئے اسے لنگڑی کا درد بھی کہا جاتا ہے لیکن اصل میں اس کا تلفظ نسا نہیں بلکہ نون پر زبر کے ساتھ ”نسا“ ہے اور نسا کہتے ہیں ایک رگ کو ایک عصب کو جسے انگریزی میں شیاٹک نرو کہا جاتا ہے۔ اور یہ ہمارے جسم کی سب سے چوڑی اور لمبی نرو ہوتی ہے اور اس کا کام گھٹنوں اور ٹانگوں کے نچلے حصے، پنڈلی اور ٹخنے کے مسلز کو حرکت کے لئے کمانڈ دینا ہوتا ہے جبکہ یہ ٹانگوں اور پیروں میں سنسنی یا احساسات بھی سپلائی کرتی ہے۔ اگر اس نرو کو کسی قسم کے مسئلے کا سامنا ہو تو وہ اپنا کام نہیں کر پاتی جس کے نتیجے میں عرق النسا یا شیاٹکا کی علامات ابھرتی ہیں۔

Read more

کزن میرج اچھی یا بری؟ میڈیکل نقطہ نظر

کیا کزن میرج مستقبل کی اولاد کے لیے خطرناک ہوتی ہے؟
کیا خاندان میں شادیاں کرنے سے یا یوں کہہ لیں کزن میرج سے بچوں میں پیدائش نقص کا خطرہ بڑھتا ہے؟
کیا کزنز کے درمیان شادیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد معذور پیدا ہوتی ہے؟
کیا کزن میرج کرنی چاہیے؟
کیا کزن میرج اولاد کے لیے خطرناک ہوتی ہے؟

ان سارے سوالوں کا جواب اتنا آسان نہیں بلکہ اس کے لئے بنیادی جینیاتی اصولوں سے واقفیت ضروری ہے۔

Read more

کورونا وائرس کے خلاف مدافعت (امیونٹی) بڑھانے کے ثابت شدہ طریقے

آج کا اہم سوال یہ ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف امیونٹی کیسے بڑھائی جائے۔ کورونا وائرس ایک ایسا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے دنیاوی وسائل ابھی تک بہت محدود ہیں۔ نہ ہی کوئی یقینی دوا دریافت ہو سکی ہے اور نہ ہی بچاؤ کے لئے ویکسین۔ ان حالات میں احتیاط اور اپنا اندورنی دفاع مضبوط بنانا ہی واحد حل ہے۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے آپ دو محاذوں پر لڑتے ہیں۔ ایک ہے بیرونی محاذ اور

Read more