پیاز دوا بھی غذا بھی

پیاز کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ،مثلا پیاز، بلب ،گنڈا ایلیم، ڈنگرائی ۔پیاز پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاشت کیا جاتا ہے۔ یہ سستا اور روزمرہ کی عام سبزی ہے۔اسے سلاد چٹنی اور اچار کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔
چونکہ پیاز کی پیداوار دنیا بھر میں کثرت سے پیدا ہوتی ہے اس لیے یہ آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ یہ ذائقے اور رنگت کے اعتبار سے مختلف اقسام کا ہوتا ہےالبتہ زیادہ تر یہ سرخ، سفید،اور زرد رنگ میں پایا جاتا ہے ۔
ان اقسام کی مشترک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے خاص اور فوائد ایک جیسے ہیں ۔ پیاز اپنے ان گنت فوائد اور خواص کی بدولت خاصی شہرت کا حامل ہے ۔کیوں کہ یہاں یہ غذا کے طور پر استعمال ہوتا ہے وہاں دوا کے طور پر بھی کام آتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، بی 6، فائبر، مگنیشیم، کیلشیم، آئرن، اور وٹامن ای پایا جاتا ہے۔
اس کے اجزاء میں کینسر ،کولسٹرول ،ذیابطیس اور دیگر بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت موجود ہے۔ واضح ہو پیاز اینٹی آکسیڈنٹ ( Antioxident ) ہے یعنی یہ فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔ طبی لحاظ سے اس کے کچھ فوائد پر غور و خوض کرتے ہیں۔
1۔کینسر سے بچاؤ:
گولف یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق پیاز بریسٹ کینسر اور چھوٹی آنت کے کینسر سے بچاتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے کینسر کا خطرہ کم یا بالکل ختم ہو جاتا ہے۔
2۔ دل کی بیماریوں میں:
پیاز میں سلفر کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ پیاز خون کو گاڑھا ہونے اور کارڈیک وسکو لر ڈیز یز اور دل کے اٹیک سے بچاتا ہے۔ اس کے اجزاء میں پلیٹلس کی منجمند قاری موجود ہے ۔ علاوہ ازیں یہ کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار بھی کم کرتا ہے۔
3۔ خون میں شوگر کی کم مقدار:
جن لوگوں کے خون میں شوگر کی مقدار کم ہو انہیں روزانہ پیاز کا استعمال کرنا چاہیے۔ چونکہ سلفر کمپاؤنڈ کے اندر Methylcystene پایا جاتا ہے جو بلڈ شوگر کے لیول کو نارمل رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
4۔ نظام ہضم میں بہتری:
پیاز میں فائبر کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔چونکہ بڑی آنت میں اکثر بیکٹریا کی افزائش ہوتی ہے ، وہاں پیاز کا باقاعدہ استعمال ان بکٹیریا کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ پیاز کے باقاعدہ استعمال سے معدہ اور جگر کا فعل درست رہتا ہے۔ لہذا یہ خوراک کے ہضم اور نظام میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین سبزی ہے۔
5۔ ہڈیوں کی صحت:
پیاز دیگر خصوصیات کے ساتھ ہڈیوں کی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے_جو خواتین اپنی خوراک میں پیاز کا باقاعدہ استعمال کرتی ہیں انہیں آسٹیو پروسس Osteoporosis کے پانچ فیصد امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ ہڈیاں جلدی خستہ اور کمزور نہیں ہوتی اس کے علاوہ پیاز آرتھرائیٹس یعنی جوڑوں کے درد میں بھی مفید ہے۔
6۔ سوش اور الرجی :
پیاز ہر قسم کی سوزش اور الرجی سے بچاتا ہے۔ خاص طور پر رات کو سوتے وقت ہمارے دانتوں میں جو بکٹیریا پیدا ہوتے ہیں انہیں یہ ختم کر کے گلے کی سوزش اور منہ کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
7۔ قوت مدافعت بڑھانے کے لئے:
پیاز میں سلینیم پایا جاتا ہےجو ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اور روس میں پیاز کو ہربل میڈیسن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے قوت مدافعت میں بہتری اور وبائی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ لہذا روزانہ ایک سے دو ٹی اسپون بہت معاون ثابت ہوتے ہیں۔
8۔ کان درد اور سماعت کی خرابی:
پیاز کا رس کانوں کی بیماریوں خاص طور پر سماعت کی خرابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پیاز کان کے پھوڑے پھنسی اور درد سے نجات دلاتا ہے ۔
9۔ نظام تنفس کی بیماریاں:
پیاز نظام تنفس کی بیماریوں میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے_خاص طور پر دمہ کے مریضوں میں سانس میں بہتری لاتا ہے۔اگرچہ دمہ کو بہت سی سبزیوں اور فروٹ کھانے سے کم کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہے تو آپ روزمرہ غذا میں پیاز کا باقاعدہ استعمال کریں۔
10۔ نیند میں بہتری:
پیاز ذہنی دباؤ کو کم کرکے نیند میں بہتری لاتا ہے۔جن مریضوں کو نیند کا مسئلہ ہے وہ پیاز کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔
11۔ آنکھوں کی صحت:
ایران کی ریسرچ کے مطابق پیاز آنکھوں کی سوزش اور موتیے سے بچاتا ہے۔یا آنکھوں کو مختلف امراض سے بچاتا ہے اور انہیں صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
12۔ ہیضہ کے مرض میں:
پیاز ہضم کے فعل کو باقاعدہ بناتا ہے۔ اگر خدا نخواستہ غذائی بداعتدالیوں کے باعث یا موسمی اثرات سے ہیضہ ہو جائے تو اس کا جوس بیماری کی شدت کم کر دیتا ہے۔
13۔ دماغی صحت کے لئے:
ریسرچ یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ یہاں نقصان دے مادے دماغ کو نقصان پہنچاتے ہیں وہاں پیاز ان فاسد مادوں اور ریڈیکل کو ختم کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔
14۔ بخار میں مددگار:
طبی ماہرین کے مطابق پیاز میں یہ خصوصیات بھی پائی جاتی ہے کہ وہ بخار کی شدت کم کر دیتا ہے ۔اگر بخار کے ساتھ نکسیر ہو تو یہ اس خون کو بھی روک دیتا ہے۔
15۔ بندش حیض:
خواتین کے بے شمار مسائل میں سے ایک بند ش ہیض بھی بیماری ہے۔ چونکہ پیاز میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو حیض کی باقاعدگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
16۔ جلد میں نرمی:
پیاز میں وٹامن اے سی اور ای پایا جاتا ہے۔ لہذا اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو نرم اور ملائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پیاز اثر انداز ہونے والے تمام ریڈیکل سے بچاتا ہے۔ یہ ایک طاقتور اینٹی سیپٹک Antiseptic ہے۔ اس میں وٹامن سی کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کو باقاعدہ نرم اور ملائم رکھتی ہے۔
17۔ بالوں کی صحت
پیار کا باقاعدگی سے استعمال بالوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔بالوں کو ٹوٹنے اور گرنے سے بچاتا ہے۔
18۔ چہرے کے کیل مہاسے:
پیاز طاقتور اینٹی سیپٹک ہے ۔اس کا باقاعدہ استعمال انفیکشن اور بیکٹریا سے بچاتا ہے۔ پیاز کا اندرونی اور بیرونی استعمال چہرے کے کیل مہاسے داغ اور دھبوں کو دور کرتا ہے۔
Facebook Comments HS

