کھجور کی افادیت (Benefits of Date palm)


Dr Shahid M shahid

کھجور ایک پھلدار درخت ہے۔
اس کا سائنسی نام (Phoenix dactylifera) ہے۔
ماہرین کے مطابق اس درخت کی عمر تقریباً 150 سال تک ہوتی ہے جس پر گچھوں کی صورت میں پھل لگتا ہے۔
ایک گچھے میں کئی کئی سینکڑوں دانے ہوتے ہیں۔
عام طور پر کھجور کا درخت 21 سے 23 میٹر یعنی

69 تا 75 فٹ اونچا ہوتا ہے۔ یہ طاقتور اور خوش ذائقہ پھل ہے۔ پاکستان میں اس کی 95 سے زائد اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ جبکہ ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کھجور کی اعلی اقسام میں عجوہ، عمبر، خلاص برہی مشہور ہیں۔

پاکستان میں بھی کھجور وافر مقدار میں پیدا ہوتی ہے۔

سندھ میں خیرپور، سکھر، گھوٹکی، پنجاب میں ملتان مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاول پور اور جنگ جبکہ بلوچستان میں مکران قلات شامل ہیں۔

جو 40 سے 50 فیصد پیدا وار کی قلت پوری کرتا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں کھجور کی کل عالمی پیداوار 8.5 ملین میٹرک ٹن ہے۔ 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق مصر، سعودی عرب، ایران، الجزاء، عراق، پاکستان، اسپین، اٹلی، سوڈان، لبنان اور چین کھجور کی پیداوار میں نمایاں درجہ رکھتے ہیں۔

100 گرام کھجور میں اس کی غذائی افادیت کچھ یوں ہے۔

پانی 21.32 گرام، کلوریز 277، سوڈیم 2 ملی گرام، پوٹاشیم 656 ملی گرام، فاسفورس 62 ملی گرام، مگینشیم 43 ملی گرام، کیلشیم 39 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹ 75 گرام، شوگر 63 گرام، فائبر 6.7 گرام، زنک 0.29 ملی گرام، وٹامن کے 2.7 مائیکرو گرام، وٹامن ای 0.05 ملی گرام، وٹامن سی 0.4 ملی گرام، فولیٹ بی 9، 19 مائیکرو گرام، وٹامن بی سکس 0.165 ملی گرام، کاپر 0.36 ملی گرام، تھایامین 0.05 ملی گرام، رائبو فلیون 0.06 ملی گرام، نیاسین 1.61 ملی گرام پایا جاتا ہے۔

آئیں اس کے کچھ طبی فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
1۔ اینٹی اوکسیڈنٹ پھل : (Antioxidant fruit)

کھجور چونکہ اینٹی آکسیڈنٹ پھل ہے۔ جس سے بیماریوں کی شدت کم ہوجاتی ہے۔ یہ خلیات کو آزاد ریڈیکل سے بچاتے ہیں۔ واضح ہو انجیر، بیر اور کھجور میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ اس میں سب سے طاقتور اینٹی اوکسیڈنٹ (Flavonoids ) ہوتا ہے جو سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ زیادہ تر ذیابطیس، الزائمر اور کینسر کی بعض اقسام کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی طرح کیروٹیائیڈ (Carotenoid) دل کی صحت اور آنکھوں کے امراض کم کرتے ہیں۔ (Quinoliic Acid) کینسر اور دل کے امراض سے بچاتے ہیں۔

2۔ فائبر سے بھرپور پھل : ( Fruit rich in fiber)
مجموعی طور پر فائبر صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

فائبر آنتوں کی کارکردگی بہتر بنا کر قبض سے بچاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 21 افراد جنھوں نے 21 دنوں تک روزانہ سات کھجوریں کھائیں ان کی فریکوئنسی میں بہتری آئی۔ اس کے علاوہ فائبر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

3۔ ہڈیوں کی صحت : (Bone health)

کھجور میں فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم سمیت متعدد معدنیات پائی جاتی ہے۔ یہ سب آسٹیوپروسس کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کی علاوہ یہ اعصابی نظام کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔ پوٹاشیم کولیسٹرول کی سطح کم کر کے فالج کے خطرات کو ٹال دیتا ہے۔

4۔ سفید چینی کا متبادل :
(White sugar substitute)

کھجور تقریباً تمام پھلوں سے میٹھا پھل ہے۔ جس میں قدرتی طور پر مٹھاس موجود ہوتی ہے۔ یہ چینی کی بڑھی ہوئی خواہش کم کر دیتی ہے۔ یہ سفید شکر کا بہترین متبادل ہے۔

5۔ جلدی امراض : ( Skin diseases)

کھجور وٹامن سی اور ڈی کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ جلد کی چمک میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ قبل از وقت بڑھاپے سے بچا کو صحت یاب رکھتی ہے۔ یہ میلانین کو جمع ہونے سے روکتی ہے۔ اس میں گلوکوز، فرکٹوز اور سر کووز کی مقدار پائی جاتی ہے جو جلدی امراض سے تحفظ دیتے ہیں۔

6۔ حمل کے دوران بواسیر سے بچاؤ :
( Prevention of hemorrhoids during pregnancy)

اکثر ریشوں کی کم مقدار کی وجہ سے حمل کے دوران خواتین کو حمل کے دوران بواسیر کی شکایت ہو جاتی ہے۔ کھجوریں ریشوں کا ایک حیرت انگیز ذریعہ ہیں۔ جو حمل کے دوران بواسیر کے خطرہ کو کم کر دیتی ہیں۔

7۔ عورتوں کے عوارض سے چھٹکارا :
(Get rid of women ’s disorders)

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کھجور میں حل ہونے والے اور حل نہ ہونے والے بہت سے فائدہ مند اماینو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں۔ جنرل آف نیوٹریشن ریو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق فائبر گیسٹرو فیلجل ریفلکس ڈائیور ٹیکو لائٹس (GERD ) آنتوں کی فعل کو باقاعدہ بنا کر بواسیر جیسی بیماری سے بچاتے ہیں۔

8۔ بے خوابی کی کیفیت : ( Insomnia)

کھجور دیگر فوائد کے ساتھ بے خوابی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر آپ کئی مہینوں سے بے خوابی کا شکار ہے۔ تو اب ایک دفعہ اپنی خوراک میں کھجور کا استعمال کر کے دیکھیں حیرت انگیز نتائج ملیں گے۔

9۔ دماغی صحت کی ضامن :
(Guarantee of mental health)

کھجور دماغی صحت کے لئے بہت مفید پھل ہے۔ یہ سوزش کی سطح کم کر دیتی ہے۔ یہ الزائمر جیسی بیماری سے بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سیکھنے اور یاداشت کے عمل کو بھی بہتر بناتی ہے۔

10۔ رات کا اندھراتا : (Night Blindness)

دیگر پھلوں کی طرح کھجور میں بھی وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ جو کمزور نظر اور رات کے اندھراتے سے بچاتا ہے۔

11۔ پروٹین سے بھر پور : (Full of protein)

کھجور پروٹین کا بھی ایک ذریعہ ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس کے استعمال سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ جو لوگ باقاعدگی سے جم جاتے ہیں۔ اگر انہیں کھانے میں کھجور دی جائے تو انہیں کوئی سپلیمنٹ کھانے کی ضرورت نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments