پتوکی میں باراتی مبینہ طور پر قتل کے بعد لاش کی موجودگی میں کھانا کھاتے رہے


ابتدائی اطلاعات کے مطابق پتوکی کے ایک شادی ہال میں باراتیوں نے پاپڑ بیچنے والے ایک محنت کش پر جیب کترا ہونے کے شبے میں تشدد کیا جس سے وہ مر گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی شادی ہال میں آئے براتیوں کی جانب سے نواحی علاقہ جاگووالہ چک چار کے اشرف عرف سلطان نامی شخص پر تشدد کے باعث متاثرہ شخص موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔ قتل ہونے والے شخص کے اہل خانہ پر خبر سنتے ہی غموں کے پہاڑ ٹوٹ گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محنت کش کی لاش ہال کے فرش پر پڑی ہوئی ہے اور لوگ اس سے بے نیاز ہو کر کھانا کھانے میں مشغول ہیں۔

پنجاب پولیس نے ٹویٹر پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”آئی جی پنجاب نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او قصور کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔“

اسی بارے میں: شادی ہال واقعہ: پنجاب پولیس کا اپ ڈیٹ

پنجاب: پتوکی کے شادی ہال میں لڑائی میں محنت کش کی ہلاکت، 12 ملزمان گرفتار


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments