پپیتے کی افادیت (Benefits of papaya)


Dr Shahid M shahid

پپیتے کا نباتاتی نام (Carica Papaya) ہے۔

یہ موسم گرما کا پھل ہے اس کے پودے چھوٹے اور کم شاخوں والے ہوتے ہیں۔ عموماً اس پودے کی لمبائی 5 سے 10 میٹر یعنی

16 سے 33 فٹ تک ہوتی ہے۔ اس کے پودے تین سال کی عمر تک پھل دینا شروع کر دیتے ہیں۔ اس کی تین جنسیں ہیں۔ پہلی نر دوسری مادہ اور تیسری حرما فروڈائٹ۔

ان میں دو قسمیں پھل دیتی ہیں۔ مادہ اور فروڈائٹ۔ پہلی قسم میں پھل کا گودا میٹھا سرخ اور نارنجی ہوتا ہے جبکہ دوسری قسم کا پیلا گودا ہوتا ہے۔ عموماً انہیں سرخ پپیتا اور زرد پپیتا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس کی شکل اور سائز ناشپاتی اور خربوزے سے ملتا جلتا ہے جس کی لمبائی 20 انچ یعنی 51 سینٹی میٹر تک ہو سکتی ہے۔

اس کا پھل پتے، بیج اور جڑیں سبھی کارآمد ہیں۔ روایتی طور پر اس کے پتوں کو ملیریا بخار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک عام پپیتے کا وزن ایک پونڈ تک جبکہ زیادہ سے زیادہ دس پونڈ تک بھی ہو سکتا ہے۔

اس کی پیداوار اس خطے میں زیادہ ہوتی ہے جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں۔ یہ ساحلی علاقوں یعنی ریتلی زمین میں زیادہ تیزی سے نشوونما پاتا ہے۔ کرسٹوفر کولمبس پپیتے کے خواص دیکھتے ہوئے اسے ”فرشتوں کا پھل“ کہتا ہے۔

اس کا اصلی وطن وسطی امریکہ اور میکسیکو ہے۔

امریکی ادارے یو ایس ڈی اے ( USDA) کی رپورٹ کے مطابق 2020 تک اس کی سالانہ پیداوار 13.9 ملین میٹرک ٹن تھی۔ جس میں تقریباً 43 فیصد پیداوار کا حصہ انڈیا کے پاس تھا۔ دنیا کے جن ممالک میں پپیتے کی شرح پیداوار زیادہ ہے ان میں انڈیا، ڈومینیکن ری پبلک، برازیل، میکسیکو انڈونیشیا، امریکا شامل ہے۔ پپیتے کے بیج، جلد اور گودے میں مختلف قسم کے فائٹو کیمیکل ہوتے ہیں۔

جن میں کیروٹینائڈز (Carotenoids) ، پولی فینول (Polyphenols) ، بنزائل آئیسوتھیو سائنٹیس (Benzyl isothiocyanates) ، بنزائل گلوکوز زائی نیٹیس (Benzyl glucosinates) اور Cyanogenic موجود ہوتے ہیں۔

اس کی مختلف اقسام کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ (Papaya salsa)
2۔ (Papaya jam)
3۔ (Papaya smoothies)
4۔ (Papaya Relish)
5۔ (Papaya Salades)
6۔ (Fruitbowls with papaya)

سو گرام 100 پپیتے میں اس کی غذائی افادیت کچھ یوں ہے۔ پانی 88 گرام، کیلوریز 43، کاربوہائیڈریٹس 10.82 گرام، غذائی ریشہ 1.7 گرام، فیٹ 0.26 گرام، پروٹین 0.47 گرام، وٹامن اے 47 مائیکرو گرام، بیٹا کیروٹین 274 مائیکرو گرام، لیٹن زیکسینتھن 89 مائیکرو گرام، تھایامین B 1۔ 023 ملی گرام، رائبو فلیون B 2 0.027 ملی گرام، نیاسین B 3 0.357 ملی گرام، پینٹوتھینک ایسڈ B 5 0.19 ملی گرام، فولیٹ B 9، 38 مائیکرو گرام، وٹامن سی نصیب 62 ملی گرام، وٹامن ای 0.3 ملی گرام، وٹامن کے 2.6 مائیکرو گرام، کیلشیم 20 ملی گرام، آئرن 0.25 ملی گرام، فاسفورس 10 ملی گرام، پوٹاشیم 182 ملی گرام، سوڈیم 8 ملی گرام، لائکوپین 1828 مائیکرو گرام، زنک 0.08 ملی گرام، میگنیز 0.04 ملی گرام پائی جاتی ہے۔

آئیں اس کے کچھ طبی فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
1۔ دل کے امراض سے تحفظ :
(Protection from heart disease)

پپیتا اینٹی آکسیڈنٹ پھل ہے جو دل کے امراض سے تحفظ دیتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ کولیسٹرول کے آکسیڈیشن کو روکتے ہیں۔ جب کولسٹرول اکسیڈیز ہوتا ہے تو اس سے رکاوٹیں پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس میں لائیکوپین (Lycopene) دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

جو دل کے مختلف امراض، ہائی بلڈ پریشر اور فالج جیسی بیماریوں سے بچانے کی استعداد رکھتا ہے۔
2۔ جوڑوں کے درد اور سوزش :
(Joint pain and inflammation)

دائمی سوزش بہت سی بیماریوں اور غیر صحت مند غذاؤں کی جڑ ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک تحقیق بتاتی ہے کہ جن مردوں نے پھلوں اور سبزیوں کی مقدار میں کیروٹینائیڈز کی مقدار میں اضافہ کیا ان میں سی آر پی CRP میں نمایاں کمی ہوئی۔ اس پھل میں دو خامرے ہوتے ہیں۔ پاپین اور کیمو پاپین۔ دونوں انزائم پروٹین کو ہضم کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ دونوں سوزش کو بھی کم کرتے ہیں۔ یہ پھل ان لوگوں کے لیے زیادہ مفید ہے جنہیں مستقل گنٹھیا کی شکایت رہتی ہو۔ کیونکہ جو لوگ جوڑوں کے درد میں مبتلا رہتے ہیں ان کی تکلیف مسلسل بڑھتی رہتی ہے۔ ان کی ہڈیاں سخت اور بدن دن بدن کمزور ہو جاتا ہے۔

ایسی صورت حال پر قابو پانے کے لیے پپیتا ایک نایاب پھل ہے جو دمہ اور گنٹھیا جیسی بیماری کو بھی کم کر کے مریضوں کو شفاء سے ہمکنار کرتا ہے۔

3۔ پراسٹیٹ کینسر سے تحفظ :
(Protection from prostate cancer)

لائکوپین ایک قدرتی روغن ہے جو سرخ یا نارنجی غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔ مثلاً ٹماٹر تربوز اور پپیتا لائیکوپین کے اچھے ذرائع ہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ لائکوپین کھانے سے پراسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

4۔ قوت مدافعت بڑھانے کے لئے :
(To boost immunity)

وٹامن سی سے بھرپور غذائیں کھانے سے مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے جس سے جسم کو وائرل اور بیکٹیریل بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ پپیتا کا شمار قوت مدافعت بڑھانے والے بہترین پھلوں میں کیا جاتا ہے۔

5۔ ذیابطیس ٹائپ ٹو : (Type 2 diabetes)

اگر آپ کو ذیابیطس ٹائپ ٹو ہے اور آپ اس پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ تو آپ کے خون میں شوگر کی سطح کم ہو سکتی ہے۔ اگر پپیتے کو مسلسل دو سے تین ماہ تک کھایا جائے۔ تو پپیتا جسم میں ہائپو گلائسیمک (Hypoglycemic) اثر رکھتا ہے جس سے جسم میں بڑھی ہوئی گلوکوز کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

6۔ دماغی صحت : (Mental health)

یہ پھل دماغی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ نیرو ڈی جنریٹو بیماری جو کہ دماغ کے خلیوں کو ہلاک کر دیتی ہے۔ اس سے یادداشت کے مسائل اور ذہنی صلاحیتیں بتدریج کم ہوتی ہیں۔ یہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ یعنی ذہنی کمزوری، یاداشت کی کمی، اور الزائمر جیسی بیماری سے بچاتا ہے۔

7۔ بے قاعدہ ماہواری :
(Irregular menstruation)

پپیتا ایسی خواتین کے لئے زیادہ مفید ہے جنہیں اکثر بے قاعدہ ماہواری آتی ہو۔ اس کے انزائم ماہواری کے دوران خون کے بہاؤ کو منظم کر کے آسان بنا دیتے ہیں۔ یہ پھل جسم میں ایسٹروجن ہارمون (Estrogen Harmone) کو بھی متحرک رکھتا ہے۔ اور ماہواری کے دوران درد سے نجات دلاتا ہے۔ اس میں پاپین نامی انزائم پایا جاتا ہے جو رحم سے خون کو آسانی سے خارج کرتا ہے۔

8۔ کینسر سے تحفظ : (Cancer protection)

تحقیق بتاتی ہے کہ پپیتے میں موجود لائیکو پین (Lycopene) کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ یہ پھل ان لوگوں کے لئے زیادہ مفید ہے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ کیونکہ پپیتے میں کچھ ایسے منفرد خواص پائے جاتے ہیں جو دیگر پھلوں میں نہیں۔ اینٹی اوکسیڈنٹ خصوصیات کے حامل پھلوں اور سبزیوں میں سے صرف پپیتے نے بریسٹ کینسر کے خلیات کو ختم کیا ہے۔ یہ مختلف اقسام کے کینسر مثلاً جگر، لبلبہ، پھیپھڑوں اور پراسٹیٹ جیسے کینسر سے تحفظ دیتا ہے۔

9۔ نظام انہضام میں بہتری :
(Improves digestion)

پپیتے میں موجود پاپین انزائم پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جن علاقوں میں پپیتا زیادہ پیدا ہوتا ہے ان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ قبض، السر، اپھارہ، چڑچڑا پن، آنتوں کی سوزش کم کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر پپیتے کو لگاتار چالیس دن تک استعمال کیا جائے تو قبض اور اپھارہ میں نمایاں کمی آجاتی ہے۔ اس کے بیج، پتے جڑ اور پھل السر کے علاج کے لیے بہترین ثابت ہوئے ہیں۔

10۔ وزن میں کمی : (Weight loss)
یہ کم کیلوریز والا پھل وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس پھل پر غور کریں اور اسے مسلسل کھائیں۔ کیونکہ اس میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

11۔ آنکھوں کی صحت : (Eye Health)
اچھی بینائی کے لئے وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔
پپیتے میں بیٹا کیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ رنٹینا ( Retina) اور کارنیا
کی حفاظت کر کے انہیں ٹوٹ پھوٹ سے بچاتے ہیں۔ پپیتا اس قدر مفید ہے کہ یہ اندھے پن کو بھی روکتا ہے۔
12۔ قبل از وقت بڑھاپے کے آثار :
(Signs of premature aging)

پپیتا جلد کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ضرورت سے زیادہ فری ریڈیکلز، داغ دھبے، جھریاں، وقت کے ساتھ چہرے پر پڑ جاتی ہیں۔

اس میں موجود وٹامن سی اور لائیکوپین (Lycopene) جلد کی حفاظت کر کے قبل از وقت بڑھاپے کے آثار کم کر دیتے ہیں۔ ایک تحقیق بتاتی ہے کہ بڑی عمر کی خواتین نے وٹامن سی اور لائیکوپین اور دیگر اینٹی اوکسیڈینٹ کا تقریباً 14 ہفتوں تک استعمال کیا۔ جس کے نمایاں اثرات دیکھنے کو ملے ان کے چہرے کے داغ دھبے اور جھریوں میں نمایاں کمی آئی۔

اس پھل میں بیٹا کیروٹین (Beta Carotene) کی وافر مقدار جلد کی رنگت نکھارنے میں مدد کرتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments