سندھ کے بلدیاتی انتخاب


سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے یونین کونسل لیول تک میں تنظیمی ڈھانچے کی وجہ سے گراؤنڈ لیول پر بھی پیپلز پارٹی بنا کسی مشکلات کے آسانی کے ساتھ پہلے مرحلے کے انتخاب میں کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اس کی ایک خاص وجہ جو سامنے آ رہی ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں صحت و تعلیم کے معیار کو بہترین بنانا ہے۔

سندھ حکومت نے اپنے صوبے میں صحت کے حوالے سے جو ترقی کی ہے وہ پاکستان کے کسی اور صوبے میں دکھائی نہیں دیتی کیونکہ سندھ میں بیشتر ایسے ہسپتال بنا دیے گئے ہیں جہاں پر دوسرے صوبوں سے آنے والے لوگوں کا جدید علاج بھی فری ہو رہا ہے۔ جن میں دل، جگر، گردے اور کینسر جیسی بیماریوں کا علاج فری میں کیا جاتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و پاکستان کے وزیر خارجہ نے جب میڈیا میں کہا کہ وہ سندھ میں ہیلتھ سسٹم کو اس قدر بہتر بنا دیں گے کہ باہر سے بھی لوگ علاج کروانے پاکستان آئیں گے تو اس پر مخالفین نے ان پر طنز کیا لیکن حال ہی میں غیر ملکی خاتون نے سندھ سے آ کر اپنا علاج کروایا اور اس کے ریمارکس کچھ یوں تھے ”امریکہ میں جگر کی پیوند کاری کا علاج مہنگا ہے جب میں نے سرچ کیا تو پاکستان سندھ کے علاقے گمبٹ کا پڑھا تو یہاں سے علاج کروانے کا سوچا اور علاج کروانے کے بعد یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ پاکستان سندھ میں ہونے والا اس علاج کی کامیابی کا تناسب امریکہ میں ہونے والی کامیابی کے تناسب سے زیادہ ہے“ یہ الفاظ ایک غیر ملکی خاتون کے تھے صحت کے معاملے میں کامیابی کے بعد سندھ حکومت نے پورے سندھ میں سڑکوں کا جال بچھایا اور ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی طرف توجہ دی۔

پہلے صحت اور تعلیم پر بجٹ لگا کر پھر سڑکوں کی طرف توجہ دی۔ اب سندھ میں ائر کنڈیشن بسیں بھی شروع کر دی گئی ہیں جو کہ سندھ حکومت کا کامیابی کا ایک اور اہم کارنامہ ہے۔ اس بسوں میں معذور افراد اور بزرگ افراد فری سفر کریں گے جس سے عام شہریوں کو آرام دہ اور پر سکون سفر کرنے کو ملے گا اگر سندھ حکومت ایسے ہی لوگوں میں ڈلیور کرتی رہی تو آنے والے الیکشن میں وہ سندھ سے مکمل کلین سویپ کرے گی اور اگر وہ کسی طرح اپنے یہ کام دوسرے صوبوں کی عوام کو دکھانے میں کامیاب ہو جائے تو امید کی جا سکتی ہے دوسرے صوبوں میں پیپلز پارٹی کی گرتی ساکھ کو بہتری آئے گی۔

بیشک بلاول بھٹو زرداری آنے والے وقت کا سیاست کی دنیا میں چمکتا ستارہ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments