شہزادی ڈیانا کی فورڈ ایسکارٹ کار نیلامی میں 650 ہزار پاؤنڈز میں فروخت


Silverstone Auctions' classic car specialist Arwel Richards polishes the 1985 Ford Escort RS Turbo
PA Media
شہزادی ڈیانا کے زیراستعمال گاڑی اب آکشن کے لیے پیش کر دی گئی ہے
پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کار ایک نیلامی میں 650،000 پاؤنڈز میں فروخت کر دی گئی ہے۔

شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کالے رنگ کی 1986 ماڈل کی فورڈ ایسکارٹ آر ایس ٹربو چیشائر میں ایک خریدار نے 650 ہزار پاونڈز میں خرید لی ہے۔

شہزادی ڈیانا، جو تقریباً 25 سال قبل ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں، یہ کالے رنگ کی فورڈ ایسکارٹ اگست 1985 سے تقریباً تین برس تک ان کے زیر استعمال رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس شہزادی ڈیانا کی 60ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے اپنی ماں کی مجسمے کی رونمائی کی تھی۔

اس موقع پر ان دونوں کا کہنا تھا کہ ‘ہم ہر روز یہ تمنا کرتے ہیں کہ کاش وہ ہمارے ساتھ ہوتیں۔‘

نیلام کی جانے والی اس کار کے ساتھ شہزادی ڈیانا کی تصویر چیلسی اور کینسنگٹن میں بوتیک شاپس کے باہر بنائی گئی تھی۔ کار، جس کا رجسٹریشن نمبر C462FHK ہے، بالآخر سلورسٹون آکشنز ان وارکشائر میں چیشائر سے تعلق رکھنے والے ایک خریدار کو نیلام کر دی گئی۔

لیمنگٹن سپا میں قائم نیلام گھر نے کار کی نیلامی کے موقع پر لوگوں کو بتایا کہ یہ کار آف دی ڈے ہے۔

نیلامی کرنے والے جوناتھن ہمبرٹ کا کہنا ہے کہ اس گاڑی میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی گئی، جس کے لیے فرم نے 12 برسوں میں سب سے زیادہ ٹیلی فون کالز پر بولیاں وصول کیں۔

اس کار کے لیے بولی ایک پاؤنڈز سے شروع ہوئی اور جلد ہی دبئی اور کوونٹری میں یہ کار خریداروں کے درمیان مسابقت کی وجہ بن گئی۔

لیکن اس کار کے لیے ساڑھے چار لاکھ پاؤنڈز کی بولی چیشائر اور دبئی سے موصول ہوئی جو بعد میں برطانیہ کے رہائشی نے جیت لی۔

شہزادی ڈیانا

PA Media
شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو ایک کار حادثے میں ہلاک ہوئی تھیں

اس کار کی نیلامی کرنے والے تاجر نے اس کار کی بولی می اضافے پر اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ فورڈ ایسکارٹ کے لیے 50000 پاؤنڈز کی بولی میں نے پہلے کبھی نہیں دی۔‘

جوناتھن ہمبرٹ نے پہلے کہا تھا کہ یہ کار تاریخی نشانی ہے۔

شہزادی ڈیانا اپنی کار خود چلانے کو ترجیح دیتی تھیں اور رائلٹی پروٹیکشن کمانڈ، جسے SO14 کہا جاتا ہے، کا ایک رکن مسافر سیٹ پر بیٹھ جاتا تھا۔

سنیچر کو فروخت ہونے والی کار کو پہلی اور واحد سیاہ آر ایس ٹربو سیریز 1 کے طور پر منفرد سمجھا جاتا ہے، جیسا کہ S014 اور فورڈ کے درمیان صوابدید کی وجہ سے اتفاق کیا گیا تھا، بجائے اس کے کہ یہ ایک عام سفید تیار کردہ ماڈل ہوتا۔

جون 2021 میں شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال ایک اور فورڈ ایسکارٹ 52,000 پاؤنڈ میں نیلامی میں فروخت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ کے شاہی خاندان میں کون کون شامل ہے اور بادشاہت کا سلسلہ کیسے چلتا ہے؟

’سپنسر‘: ہردلعزیز شہزادی ڈیانا کی پراسرار کہانی کی کشش آج بھی برقرار

شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی رونمائی: ان کے دونوں بیٹوں کے تعلقات کا مستقبل کیا ہوگا؟

جذباتی تعلق`

سلور اسٹون آکشنز کے کلاسک کار سپیشلسٹ ارول رچرڈز نے کہا کہ خریدار کے پریمیم سمیت، فروخت کی کل لاگت 730,000 پاؤنڈز بنتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ نیلام گھر میں موجود ہر شخص اس قیمت پر حیران تھا، جس قیمت پر کار فروخت ہوئی۔ تاہم ارول رچرڈز نے کہا کہ یہ کار نایاب اور عوام کا اس سے جذباتی تعلق تھا جس نے اس گاڑی کو خاص بنا دیا۔

فروخت سے پہلے، انھوں نے کہا تھا کہ خوش قسمت بولی لگانے والا دو چیزوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ اس کے پاس کہیں بھی اس ماڈل کی بہترین مثالیں ہوں گی، اور سماجی تاریخ کا ایک اہم حصہ جو اس کار سے جُڑا ہوا ہے۔

یہ کار ‘پیپلز سپورٹس کار’ کے نام سے جانی جاتی تھی اور حقیقت یہ ہے کہ اسے عوام کی شہزادی (پیپلز پرنسز) نے چلایا تھا۔ اس کار کے متعلق یہ پہلو اس کار کو خاص بنا دیتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32488 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments