نرسوں کی غلطی سے ہسپتال میں بدل جانے والے بچے جنھیں قسمت نے 20 برس بعد دوبارہ ملا دیا


Jim y Margaret Mitchell
جم اور مارگریٹ مچل کو 20 سال بعد ان کی شادی کا موقع ملنے سے پہلے بچوں کے طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ایک مثالی جیون ساتھی سے ملنا آپ کی قسمت کا کھیل ہوتا ہے لیکن جم اور مارگریٹ مچل کے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ انھیں قسمت پر ہم سب سے زیادہ یقین آ گیا۔

پیدائش کے بعد ایک حادثے نے انھیں پہلی بار ملایا، اور پھر تقریباً دو دہائیوں کے بعد وہ زندگی بھر کے لیے رشتے میں بندھ گئے۔

رواں ہفتے کے آخر میں انھوں نے اپنی شادی کی 50ویں سالگرہ منائی اور واقعات کے اس سلسلے کو یاد کیا جنھوں نے ان کی شادی کو یقینی بنایا۔

جم اور مارگریٹ مچل کی ماؤں کو لگا کہ ان کے نوزائیدہ بچوں کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ مختلف تھا۔

دونوں کی پیدائش 15 اور 17 ستمبر سنہ 1952 کو برطانیہ کے شمال میں واقع شہر لینوکس ٹاؤن کے لینوکس کیسل ہسپتال میں ہوئی۔

زچگی یونٹ نے ایک غلطی کی اور نرسوں نے بچوں کو غلط ماؤں کے پاس پہنچا دیا.

مچل، جو جمعرات کو 70 سال کی ہو گئیں ہیں، انھوں نے بتایا کہ دونوں بچوں کی ماؤں کا نام مارگریٹ تھا اور اسی الجھن میں بچے تبدیل ہو گئے۔

Margaret con su madre cuando era bebé.

Margaret Mitchell
مارگریٹ بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ

اُن دنوں میں بچوں کو ان کے نام والی بریسلٹ نہیں پہناتے تھے، البتہ چند ہی منٹ بعد ماؤں کو غلطی کا احساس ہو گیا اور بچے واپس اپنی اپنی ماؤں کے پاس پہنچا دیے گئے۔

ہسپتال سے جم اپنے والدین کے ساتھ گلاسگو کے جنوب میں آرڈن میں رہنے کے لیے گئے اور مچل مارگریٹ کو سکاٹش شہر کے شمال مغرب میں واقع نائٹس ووڈ میں ان کے گھر لے جایا گیا، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی تھیں۔

اس کے فوراً بعد، مارگریٹ مچل کے والدین نے جم کے گھر سے صرف 30 منٹ کی دوری پر ایک گھر خریدا۔

جب یہ دونوں 18 سال کے ہوئے تو قسمت نے پھر مداخلت کی۔

جم نے بتایا کہ ’ایک دوست کی شادی ہو رہی تھی اور گلاسگو کے کوئنز پارک میں واقع فلیٹ میں تقریب تھی۔‘

’مچل کے دوست پیٹ نے میرے دوست ڈیوڈ سے شادی کی۔ اس وقت ہم پہلی بار ملے۔‘

Jim Mitchell con el pelo largo en una foto en blanco y negro

Margaret Mitchell
جم کے بال لمبے تھے اور وہ ان لڑکوں سے ’مختلف‘ تھے جنھیں مچل ڈیٹ کر رہی تھیں

’اس تقریب میں ہم نے آپس میں بات چیت کی۔ میں نے سوچا کہ وہ اپنے لباس میں شاندار لگ رہی ہے، اس لیے میں نے ان سے بات کرنے کی ہمت پیدا کی۔‘

’مجھے بہت خوشی ہوئی جب انھوں نے میرے سے بات کرنے میں دلچسپی ظاہر کی کیونکہ وہ کمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی تھی۔’

دو ماہ تک وہ ایک دوسرے سے ملتے رہے۔۔۔ تب ہی ان کی ماؤں کو شک ہونے لگا کہ کہانی میں کوئی جانی پہچانی چیز ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ہی آدمی سے ایک سی محبت اور ایک سا جنسی تعلق کیا ہمیشہ ممکن ہے؟

عتیقہ اوڈھو: اس عمر میں محبت کے بغیر شادی جیسا رسک نہیں اٹھا سکتے

مدھو بالا کی دلیپ کمار سے لازوال محبت، مگر بات شادی تک کیوں نہ پہنچ سکی؟

مچل نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ’جم کی ماں کو ہسپتال والا واقعہ یاد آ گیا۔ انھوں نے مختلف تفصیلات کو ایک ساتھ رکھا اور تب انھیں یاد آیا کہ ہماری سالگرہ بہت قریب تھی۔‘

زچگی وارڈ میں بچوں کو تبدیل کرنے کے بعد دونوں مائیں بالآخر پہلی بار ملیں اور اپنے بچوں کے رومانس پر حیران رہ گئیں۔

جم اور مچل نے سنہ 1972 میں شادی کی۔ اب وہ ریٹائر ہیں اور گلاسگو کے باہر ایسٹ کِلبرائیڈ میں دو بچوں اور ایک نوعمر پوتی اور پوتے کے ساتھ رہتے ہیں۔

Una fotografía en blanco y negro de Jim y Margaret Mitchell el día de su boda.

Margaret Mitchell
جم اور مارگریٹ مچل 50 سال پہلے اپنی شادی کے دن

جمعے کو اس جوڑے نے اپنی اپنی سالگرہ کے دنوں کے درمیان شادی کی 50ویں سالگرہ منائی۔

مچل، جو ایک سابقہ ​​سیلز ایگزیکٹو ہیں، کا خیال ہے کہ اگر یہ اتفاق نہ ہوتا ، تو وہ شاید کبھی بھی جم کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کا انتخاب نہ کرتیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’وہ ان باقی لڑکوں سے مختلف تھا جنھیں میں ڈیٹ کر رہی تھی۔ ان کے بال لمبے تھے لیکن وہ مہربان، دیکھ بھال کرنے والا اور بالکل مختلف تھا۔‘

اپنے بستر پر دن کا آغاز ناشتے سے کرتے ہوئے، انھوں نے بی بی سی ریڈیو کے پروگرام گڈ مارننگ سکاٹ لینڈ کو ایک طویل اور خوشگوار ازدواجی زندگی کے راز بتائے۔

مچل کہتی ہیں کہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا، ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا اور زندگی کے ہر دن کو ساتھ رہتے ہوئے گزارنا ہی سب سے اہم ہے۔

جم کہتے ہیں کہ زندگی میں اُتار چڑھاؤ تو آتے رہتے ہیں لیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہر دن آپ کو اپنے ساتھی سے پھر سے پیار ہو جاتا ہے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp