سری لنکا کے کرکٹر پر خاتون کا ریپ اور گلا دبانے کا الزام


دانوشکا گوناتھیلاکا
دانوشکا گوناتھیلاکا نے کسی بھی طرح کے تشدد یا خاتون کی رضامندی نہ ہونے سے انکار کیا

 

آسٹریلیا کی پولیس نے سری لنکا کے کرکٹر دانشکا گناتھیالکا پر الزام عائد کیا  ہے کہ اس نے ایک عورت کے ریپ کے دوران عورت کا گلہ اس زور سے دبایا کہ اسے اپنی زندگی خطرے میں محسوس ہونے لگی۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی سری لنکا کی ٹیم کا حصہ دانشکا گناتھیالکا کو اتوار کے روز سڈنی میں حراست میں لیا گیا تھا۔  پیر کے روز عدالت نے سری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالتی دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ دانشکا گناتھیالکا پر ریپ کے چار الزامات عائد ہیں۔ ان پر خاتون کے ساتھ سیکس کے دوران کنڈوم اتارنے کا الزام بھی ہے۔

سری لنکن کرکٹر نے پولیس کے ساتھ انٹرویو میں خاتون پر کسی بھی طرح کے تشدد یا خاتون کی رضامندی کے بغیر سیکس کے الزام سے انکار کیا ہے۔

عدالت نے سری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست اس خدشے کی بنا پر مسترد کر دی تھی کہ وہ آسٹریلیا سے فرار ہو سکتے ہیں۔

عدالت نے ان دستاویزات کی رپورٹنگ پر پابندی ختم کر دی ہے جن پر پولیس ملزم کی ضمانت کے لیے انحصار کر رہی تھی۔

پولیس کی جانب سے عدالت کو دیے گئے بیان کے مطابق دانشکا گناتھیالکا کا اور 29 سالہ شکایت کنندہ، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی ہے، 29 اکتوبر کو ڈیٹنگ سائٹ ٹنڈر پر ملے اور دونوں نے 2 نومبر کو سڈنی میں ملاقات طے کی۔

سری لنکن کرکٹر پر ریپ کا الزام  لگانے والی خاتون  گھر جانے سے پہلے دونوں مشروبات اور رات کے کھانے کے لیے باہر گئے۔

سری لنکن کرکٹر پر  الزام ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ سیکس کے دوران مبینہ طور پر تین بار ان کے گلے پر پوری طاقت سے ہاتھ رکھا ایک بار انہوں نے 30 سیکنڈ تک ان کا گلا دبائے رکھا۔

دستاویز میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دوران خاتون نے فرش پر کنڈوم بھی پڑا دیکھا اور بار بار کہنے کے باوجود بھی دانشکا گناتھیالکا نے کونڈم نہیں پہنا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو جان کا خطرہ محسوس ہو رہا تھا لیکن وہ ملزم سے بچ نہیں سکتی تھیں‘۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ’واضح طور پر‘کنڈوم کے بغیر یا دم گھوٹنے والے سیکس کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے اگلے دن، شکایت کرنے والی خاتون اس بارے میں اپنے دو دوستوں کو بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا انہوں نے ایک کونسلنگ سروس سے بات کی اور پولیس سے رابطہ کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بھی رابطہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد انہوں نے ہسپتال میں جنسی زیادتی کا فارنزک معائنہ کرایا اور ان کا دماغی اسکین بھی کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مبینہ طور پر بار بار دم گھٹنے کے نتیجے میں ان کے دماغ کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس کے ساتھ ایک انٹرویو میں، دانشکا گناتھیالکا نے کسی بھی طرح کے تشدد سے انکار کیا اور کہا کہ جنسی تعلق رضامندی سے قائم کیا گیا تھا، لیکن وہ خاتون کے ساتھ رضامندی کے بارے ہونے والی بات چیت کو یاد نہیں کر سکے۔

نیو ساؤتھ ویلز میں ، جہاں مبینہ واقعہ پیش آیا ہے ، نئے ’ٹھوس رضامندی‘ کے قوانین کے تحت ایک انسان کو جنسی تعلقات کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کرنے کے لیے کچھ کہنا یا کرنا ہوتا ہے۔ جون میں نافذ ہونے والی اصلاحات کے تحت سیکس کے دوران بغیر اجازت کونڈوم اتارنا بھی جنسی حملے کے مترادف ہوتا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے دانشکا گناتھیالکا  کو ہر قسم کے کھیل سے معطل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے اپنا پینل مقرر کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32507 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments